پرمیشر کی ناقص تفہیم
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۲ پس وید میں سے اس کامل تسلی کو ڈھونڈ نا کہ کسی کو خدا کے انا الموجود ہونے کی آواز آوے
اور خدا دعاؤں کو سن کر ان کا جواب دیوے اور نشانوں کے ذریعہ سے اپنا چہرہ دکھاوے ایک
عبث کوشش اور لاحاصل تلاش ہے بلکہ ان کے نزدیک یہ تمام امر محالات میں سے ہیں لیکن
صاف ظاہر ہے کہ کسی چیز کا خوف یا محبت بغیر اس کی رؤیت اور کامل معرفت کے ممکن ہی
نہیں اور صرف مصنوعات پر نظر ڈالنے سے کامل معرفت ہو نہیں سکتی ۔ اسی وجہ سے محض عقل
کے پیروؤں میں ہزاروں دہریہ اور ناستک مت والے بھی موجود ہیں بلکہ جو لوگ فلسفہ کے
پورے کمال تک پہنچتے ہیں وہی ہیں جن کو پورے دہر یہ کہنا چاہئے ۔ اور ابھی ہم بیان کر چکے
ہیں کہ عقل سلیم زیادہ سے زیادہ صرف اس حد تک کام دے اس حد تک کام دے سکتی ہے کہ مصنوعات پر نظر ڈالنے
سے بشرطیکہ دہر یہ پن کا رنگ اپنے اندر نہ رکھتی ہو یہ تجویز کر سکتی ہے کہ ان چیزوں کا کوئی
خالق ہونا چاہیے نہ یہ کہ وہ خالق فی الواقع موجود بھی ہے اور پھر عقل ہی اس وہم میں گرفتار ہو
سکتی ہے کہ ممکن ہے کہ یہ سب کارخانہ خود بخود چلا آتا ہو اور طبعی طور پر بعض چیزیں بعض کی خالق
ہوں ۔ پس عقل اس یقین کامل تک نہیں پہنچا سکتی جس کا نام معرفت تامہ ہے جو قائم مقام
دیدار الہی ہے اور جس سے کامل طور پر خوف اور محبت پیدا ہوتے ہیں اور پھر خوف اور محبت کی
آگ سے ہر یک قسم کا گناہ جل جاتا ہے اور نفسانی جذبات پر موت آجاتی ہے اور ایک
نورانی تبدیلی پیدا ہو کر تمام اندرونی کمزوریاں اور گناہ کی غلاظتیں دور ہو جاتی ہیں لیکن چونکہ
اکثر انسانوں کو اس کامل پاکیزگی کی پرواہ نہیں ہے جو گناہ کے داغ سے بالکل مبرا کرتی ہے اس
لئے اکثر لوگ اس ضرورت کو محسوس کر کے اُس کی تلاش میں نہیں لگ جاتے بلکہ اُلٹے تعصب
سے پُر ہو کر مخالفت ظاہر کرتے ہیں اور لڑنے کے لئے آمادہ ہو جاتے ہیں اور آریہ صاحبوں کا
مسلک تو بہت ہی قابل افسوس ہے کہ وہ معرفت تامہ کے حقیقی وسیلہ سے تو قطعا نومید ہیں
اور عقلی وسائل بھی اُن کے ہاتھ میں نہیں رہے کیونکہ جب کہ اُن کے نزدیک ذرہ ذرہ
۔
عالم کا انادی ہے جو خود بخود ہے۔ اور کسی کے ہاتھ سے وجود پذیر نہیں ہوا۔ اور تمام ارواح بھی ﴿۲۳﴾
مع اپنی تمام قوتوں کے انادی ہیں جن کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں ۔ تو اُن کے ہاتھ میں پرمیشر
کی ہستی پر کونسی دلیل باقی رہی؟ اور اگر کہیں کہ ذرات عالم کا باہم جوڑنا اور روحوں کا ان میں
داخل کرنا یہ پرمیشر کا کام ہے اور یہی اُ یہی اُس کی ہستی پر دلیل ہے تو یہ خیال نہ و یہ خیال نادرست ہوگا کیونکہ
جس حالت میں ارواح اور ذرات خود بخود ایسے شکتی مان ہیں کہ قدیم سے اپنے وجود کو آپ
سنبھالے ہوئے ہیں اور اپنے وجود کے آپ ہی خدا ہیں۔ تو کیا وہ خود بخود باہم اتصال یا
انفصال نہیں کر سکتے ؟ اس بات کو کوئی قبول نہیں کرے گا کہ باوجود اس کے کہ تمام ذرات یعنی
پر مانو اپنی ہستی اور وجود میں کسی دوسرے کے محتاج نہیں اور باوجود اس کے کہ تمام ارواح یعنی
جیو اپنی ہستی اور وجود میں اور اپنے تمام قومی میں کسی دوسرے کے محتاج نہیں مگر پھر بھی اپنے
اتصال اور انفصال میں کسی دوسرے کے محتاج ہیں۔ یہ ایک ایسا عقیدہ ہے کہ جو ناستک مت
والوں کے لئے ایک مفت کا شکار ہے اور اس سے ایک آریہ بہت جلد ناستک مت میں داخل ہو
سکتا ہے اور ایک چالاک دہر یہ ہنسی ہنسی میں اس کو اپنے بیچ میں لاسکتا ہے۔ مجھے بہت افسوس
ہے اور رحم بھی آتا ہے کہ آریہ صاحبوں نے شریعت کے دونوں پہلوؤں میں سخت غلطی کھائی
ہے یعنی پر میشر کی نسبت یہ عقیدہ قائم کیا ہے کہ وہ مبدء تمام مخلوق کا نہیں اور نہ سر چشمہ
تمام فیوض کا ہے بلکہ ذرات اور ان کی تمام قوتیں اور ارواح اور ان کی تمام قوتیں خود بخود
ہیں۔ اور اُن کی فطرتیں اس کے فیوض سے محروم ہیں۔ پھر خود سوچ لیں کہ پرمیشر کی کیا
ضرورت ہے اور کیوں وہ مستحق پرستش ہے اور کس وجہ سے وہ سرب شکتی مان کہلاتا ہے اور
کس راہ سے اور کس طریق سے وہ شناخت کیا گیا ہے۔ کیا کوئی اس کا جواب دے سکتا ہے؟
کاش ہماری ہمدردی کسی دل میں اثر کرے ۔ کاش کوئی شخص گوشہ تنہائی میں بیٹھے اور ان
باتوں میں فکر کرے۔ اے قادر خدا! اس قوم پر بھی رحم کر جو ہمارے پرانے ہمسایہ ہیں ۔ اُن