تناسخ کا عقیدہ
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۴ میں سے بہت سے دل حق کی طرف پھیر دے کہ تجھے سب قدرت ہے ۔ آمین ۔ یہ پہلو تو پر میشر
کے متعلق ہے جس میں اس قدر اس خالق بے چوں کی حق تلفی ہے اور دوسرا پہلو جو آر یہ مت
مخلوق کے متعلق پیش کرتا ہے اُن میں سے ایک تو تناسخ ہے یعنی بار بار روحوں کا طرح طرح کی
جونوں میں پڑ کر دنیا میں آنا۔ اس عقیدہ میں سب سے پہلے یہ امر عجیب اور حیرت انگیز ہے کہ
با وجود دعوی عقل کے یہ خیال کیا گیا ہے کہ پر میشر اس قد رسخت دل ہے کہ ایک گناہ کے عوض میں
کروڑ ہا برس تک بلکہ کروڑہا اربوں تک سزا دیے جاتا ہے حالانکہ جانتا ہے کہ اُس کے پیدا کردہ
نہیں ہیں اور اُن پر اس کا کوئی بھی حق نہیں ہے بجز اس کے کہ بار بار جونوں کے چکر میں ڈال کر
دُکھ میں ڈالے۔ پھر کیوں انسانی گورنمنٹ کی طرح صرف چند سال کی سزا نہیں دیتا؟ ظاہر ہے
کہ لمبی سزا کے لئے یہ شرط ہے کہ سزا یافتوں پر کوئی لمباحق بھی ہو مگر جس حالت میں تمام ذرات
اور ارواح خود بخود ہیں کچھ بھی اُس کا اُن پر احسان نہیں بجز اس کے کہ سزا کی غرض سے طرح
طرح کی جونوں میں اُن کو ڈالے۔ پھر وہ کس حق پر لمبی سزا دیتا ہے۔ دیکھو اسلام میں باوجود یکہ
خدا فرماتا ہے کہ ہر ایک ذرہ اور ہر یک روح کا میں ہی خالق ہوں اور تمام قوتیں ان کی میرے
ہی فیض سے ہیں اور میرے ہی ہاتھ سے پیدا ہوئے ہیں اور میرے ہی سہارے سے جیتے ہیں۔
پھر بھی وہ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ
یعنی دوزخی دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے لیکن نہ وہ ہمیشگی جو خدا کو ہے بلکہ دور دراز مدت کے
لحاظ سے۔ پھر خدا کی رحمت دستگیر ہوگی کیونکہ وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے اور اس
آیت کی تصریح میں ہمارے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث بھی ہے اور
وہ یہ ہے يأتي على جهنم زمان ليس فيها احد و نسيم الصبا تحرک ابوابها |
یعنی جہنم پر ایک وہ زمانہ آئے گا کہ اُس میں کوئی بھی نہ ہوگا اور نسیم صبا اُس کے کواڑوں کو
ہلائے گی لیکن افسوس کہ یہ قو میں خدا تعالیٰ کو ایک ایسا چڑ چڑا اور کینہ ور قرار دیتی ہیں کہ کبھی
بھی اُس کا غصہ فرو نہیں ہوتا اور بے شمار اربوں تک جونوں میں ڈال کر پھر بھی گناہ معاف
ا هود : ۱۰۸
نہیں کرتا۔ اور یہ اعتراض صرف آریہ صاحبوں پر نہیں حضرات مسیحیوں کا پھر بھی یہی عقیدہ ہے ﴿۲۵﴾
کہ وہ ایک گناہ کے لئے ابدی جہنم تجویز کرتے ہیں جس کا کبھی انتہا نہیں۔ اور ساتھ ہی یہ بھی
عقیدہ ہے کہ خدا ہر ایک چیز کا خالق ہے۔ پھر جس حالت میں خدا تعالی ارواحِ انسانی اور اُن
کی تمام قوتوں کا خود خالق ہے اور اُس نے آپ ہی بعض طبائع میں ایسی کمزوریاں رکھ دی ہیں
کہ وہ مرتکب گناہ کی ہو جاتی ہیں۔ اور ایک گھڑی کی طرح صرف اس حد تک چلتی ہیں جو اُس
حقیقی گھڑی ساز نے اُن کے لئے مقرر کر دی ہے تو پھر وہ ضرور کسی قدر رحم کے لائق ہیں
کیونکہ اُن کے قصور اور کمزوریاں فقط اپنی طرف سے نہیں بلکہ اُس خالق کا بھی اُن میں بہت سا
دخل ہے جس نے ان کو کمزور بنایا۔ اور یہ کیسا انصاف ہے کہ اُس نے اپنے بیٹے کو سزا دینے
کے لئے صرف تین دن مقرر کئے مگر دوسرے لوگوں کی سزا کا حکم ابدی ٹھہرایا جس کا کبھی بھی
انتہا نہیں اور چاہا کہ وہ ہمیشہ اور ابد تک دوزخ کے تنور میں جلتے رہیں۔ کیا رحیم کریم خدا کو ایسا
کرنا مناسب تھا ؟ بلکہ چاہیے تو یہ تھا کہ اپنے بیٹے کو زیادہ سزا دیتا کیونکہ وہ بوجہ خدائی قوتوں
کے زیادہ سزا کا متحمل ہو سکتا تھا۔ خدا کا بیٹا جو ہوا۔ اُس کی طاقت کے ساتھ دوسروں کی طاقت
کب برابر ہو سکتی ہے جو غریب اور عاجز مخلوق ہیں۔ غرض حضرات عیسائی اور آریہ صاحبان
اس ایک ہی اعتراض کے دام میں ہیں اور ان کے ساتھ بعض نادان مسلمان بھی لیکن مسلمانوں
کے دھو کہ کھانے میں خدا کے کلام کا قصور نہیں۔ خدا نے تو کھول کر فرما دیا کہ یہ اُن کا اپنا
قصور ہے۔ اور یہ اسی طرح کا قصور ہے جیسا کہ وہ اب تک حضرت عیسی علیہ السلام کو زندہ
قرار دیتے ہیں اور دوسرے آسمان پر بٹھا رہے ہیں اور خدا کے کلام قرآن شریف میں صاف
لکھا ہے کہ مدت ہوئی کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور گذشتہ روحوں میں داخل ہو گئے
مگر یہ لوگ کتاب اللہ کے برخلاف اُن کی آمد ثانی کا انتظار کر رہے ہیں۔ پھر ہم اصل کلام کی
طرف متوجہ ہو کر کہتے ہیں کہ دوسرا پہلو تناسخ کے بطلان کا یہ ہے کہ وہ حقیقی پاکیزگی کے