حصہ دوم
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حصہ دوم تقریر
اے معزز سامعین ! اب میں اپنے ایک دعوی کی نسبت جو میں نے اس ملک میں شائع کیا ہے
آپ کی خدمت میں کچھ بیان کروں گا۔ یہ بات عقل اور نقل سے ثابت ہے کہ جب دنیا میں
گناہ کی تاریکی غالب ہو جاتی ہے اور زمین پر ہر ایک قسم کی بدی اور بدکاری پھیل جاتی ہے اور
روحانیت کم ہو جاتی ہے اور گناہوں سے زمین ناپاک ہو کر اور خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہو کر
ایک زہریلی ہوا چلنے لگتی ہے تو اس وقت رحمت الہی تقاضا فرماتی ہے کہ زمین کو دوبارہ زندہ
کرے۔ جس طرح جسمانی موسموں کو دیکھتے ہو کہ ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں۔ ایک زمانہ خزاں کا
ہوتا ہے کہ اس میں درختوں کے پھولوں اور پھلوں اور پتوں پر بلا آتی ہے اور درخت ایسے بدنما
ہو جاتے ہیں جیسے کوئی مرض دق سے نہایت درجہ دبلا ہو جاتا ہے اور اُس میں خون کا نشان نہیں
رہتا اور چہرہ پر مردہ پن کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں یا جیسے کسی جذامی کا جذام انتہا درجہ تک پہنچ
کر اعضا گرنے لگ جاتے ہیں۔ پھر دوسرا زمانہ درختوں پر وہ آتا ہے جس کو موسم بہار کہتے ہیں ۔
اس موسم میں درختوں کی صورتیں ایک دوسرا رنگ پکڑ لیتی ہیں اور پھل اور پھول اور خوشنما اور
سرسبز پتے ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ یہی حالت نوع انسان کی ہے کہ تاریکی اور روشنی نوبت به
نوبت اُن پر وارد ہوتی رہتی ہے۔ کسی صدی میں وہ خزاں کے موسم کی طرح انسانی کمال کے
حسن سے بے بہرہ ہو جاتے ہیں اور کسی وقت آسمان سے اُن پر ایسی ہوا چلتی ہے کہ اُن کے
دلوں میں موسم بہار پیدا ہونے لگتی ہے۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے یہی دونوں موسم انسانوں
کے لازم حال رہے ہیں ۔ سو یہ زمانہ بھی جس میں ہم ہیں بہار کی ابتدا کا زمانہ ہے پنجاب پر
خزاں کا زمانہ اس وقت زور میں تھا جس وقت اس ملک پر خالصہ قوم حکمران تھی کیونکہ علم نہیں رہا
تھا اور ملک میں جہالت بہت پھیل گئی تھی اور دینی کتابیں ایسی گم ہوگئی تھیں کہ شاید کسی بڑے
۳۰ خاندان میں دستیاب ہو سکتی ہوں گی۔ بعد اس کے گورنمنٹ انگریزی کا زمانہ آیا۔ یہ زمانہ
نہایت پُر امن ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ اگر ہم خالصہ قوم کی عملداری کے دنوں کو امن عامہ اور
آسائش کے لحاظ سے انگریزی عملداری کی راتوں سے بھی برابر قرار دیں تو یہ بھی ایک ظلم اور
خلاف واقعہ ہوگا ۔ یہ زمانہ روحانی اور جسمانی برکات کا مجموعہ ہے۔ اور آنے والی برکتیں اس کی
ابتدائی بہار سے ظاہر ہیں ۔ ہاں یہ زمانہ ایک عجیب جانور کی طرح کئی منہ رکھتا ہے۔ بعض منہ
تو حقیقی خدا شناسی اور راستبازی کے برخلاف ہونے کی وجہ سے خوفناک ہیں اور بعض منہ
بہت بابرکت اور راستبازی کے موید ہیں مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ انگریزی حکومت نے
انواع و اقسام کے علوم کو اس ملک میں بہت ترقی دی ہے۔ اور کتابوں کے چھاپنے اور شائع
کرنے کے لئے ایسے سہل اور آسان طریق نکل آئے ہیں کہ زمانہ گذشتہ میں اُن کی کہیں نظیر
نہیں ملتی ۔ اور جو ہزار ہا مخفی کتب خانے اس ملک میں تھے وہ بھی ظاہر ہو گئے اور تھوڑے ہی
دنوں میں علمی رنگ میں زمانہ ایسا بدل گیا کہ گویا ایک نئی قوم پیدا ہو گئی ۔ یہ سب کچھ ہوا مگر
عملی حالتیں دن بدن کا لعدم ہوتی گئیں اور اندر ہی اندر دہریت کا پودا بڑھنے لگا ۔ گورنمنٹ
انگریزی کے احسان میں کچھ شک نہیں۔ اس قدر اپنی رعایا کو احسان پہنچایا اور معدلت گستری
کی اور جا بجا امن قائم کیا کہ اس کی نظیر دوسری گورنمنٹوں میں تلاش کرنا عبث ہے مگر وہ آزادی
جو امن کا دائرہ پورا وسیع کرنے کے لئے رعایا کو دی گئی وہ اکثر لوگوں کو ہضم نہیں ہو سکی اور
اس کے عوض میں جو خدا اور اس گورنمنٹ کا شکر بجالانا چاہیے تھا بجائے اس شکر کے اکثر دلوں
میں اس قدر غفلت اور دنیا پرستی اور دنیا طلبی اور لا پرواہی بڑھ گئی کہ گویا یہ سمجھا گیا کہ دنیا ہی
ہمارے لئے ہمیشہ رہنے کا مقام ہے اور گویا کہ ہم پر کسی کا بھی احسان نہیں اور نہ کسی کی حکومت
ہے اور جیسا کہ دستور ہے کہ اکثر گناہ امن کی حالت میں ہی پیدا ہوتے ہیں۔
اسی قانون قدرت کے رُو سے گناہوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی۔ چنانچہ بباعث سخت دلی ۳۱
اور غفلت کے موجودہ حالت اس ملک کی نہایت خطرناک ہوگئی ہے۔ جاہل اور شریر لوگ
جو وحشیوں کی طرح ہیں وہ قابلِ شرم جرائم مثلاً نقب زنی اور زنا کاری اور قتل ناحق و غیره سنگین
جرائم کے ارتکاب میں مشغول ہیں۔ اور دوسرے لوگ اپنی اپنی طبیعت اور جوش نفس کے
موافق طرح طرح کے دوسرے گناہوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ چنانچہ شراب خانے
دوسری دوکانوں سے زیادہ آباد معلوم ہوتے ہیں۔ اور دوسرے فسق و فجور کے پیشے بھی دن
بدن ترقی میں ہیں۔ عبادت خانے محض رسم ادا کرنے کے لئے ٹھہر گئے ہیں۔ غرض زمین پر
گناہوں کا ایک سخت خطرناک جوش ہے اور اکثر لوگوں کے نفسانی شہوات بوجہ پورے امن اور
کامل آسائش کے اس قدر جوش میں آگئے ہیں کہ جیسے جب ایک پر زور دریا کا بند ٹوٹ جائے تو
وہ ایک رات میں ہی ارد گرد کے تمام دیہات کو تباہ کر دیتا ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ دنیا میں ایک
نہایت درجہ پر تاریکی پیدا ہوگئی ہے اور ایسا وقت آگیا ہے کہ یا تو خدا دنیا میں کوئی روشنی پیدا
کرے اور یا دنیا کو ہلاک کر دیوے مگر ابھی اس دنیا کے ہلاک ہونے میں ایک ہزار برس باقی ہے
اور دنیا کی زینت اور آرام اور آسائش کے لئے جونئی نئی صنعتیں زمین پر پیدا ہوئی ہیں۔ یہ تغیر
بھی صاف طور پر دلالت کر رہا ہے کہ جیسے خدا تعالیٰ نے جسمانی طور پر اصلاح فرمائی ہے وہ
روحانی طور پر بھی بنی نوع کی اصلاح اور ترقی چاہتا ہے کیونکہ روحانی حالت انسانوں کی جسمانی
حالت سے زیادہ گر گئی ہے اور ایسی خطرناک منزل پر آپہنچی ہے کہ جہاں نوع انسان غضب الہی کا
نشانہ بن سکتی ہے۔ ہر ایک گناہ کا جوش نہایت ترقی پر پایا جاتا ہے اور روحانی طاقتیں نہایت کمزور
ہوگئی ہیں اور ایمانی انوار بجھ گئے ہیں اور اب عقل سلیم بداہت اس بات کی ضرورت کو تسلیم کرتی
ہے کہ اس تاریکی کے غلبہ پر آسمان سے کوئی روشنی پیدا ہونی چاہیے کیونکہ جیسے جسمانی طور پر
۳۲ زمین کی تاریکی کا دُور ہونا قدیم سے اس بات سے وابستہ ہے کہ آسمانی روشنی زمین پر
پڑے۔ ایسا ہی روحانی طور پر بھی یہ روشنی صرف آسمان سے ہی اترتی اور دلوں کو منور کرتی
ہے۔ جب سے کہ خدا نے انسان کو بنایا ہے اس کا قانون قدرت یہی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ
وہ نوع انسان میں ایک وحدت نوعی پیدا کرنے کے لئے اُن میں سے ایک شخص پر ضرورت
کے وقت میں اپنی معرفت تامہ کا نور ڈالتا ہے اور اس کو اپنے مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف کرتا
ہے اور اپنی کامل محبت کا جام اس کو پلاتا ہے اور اس کو اپنی پسندیدہ راہ کی پوری بصیرت بخشا
ہے اور اس کے دل میں جوش ڈالتا ہے کہ تا وہ دوسروں کو بھی اس نور اور بصیرت اور محبت کی
طرف کھینچے جو اس کو عطا کی گئی ہے۔ اور اس طرح پر باقی لوگ اس سے تعلق پیدا کر کے اور
اسی کے وجود میں شمار ہو کر اور اس کی معرفت سے حصہ لے کر گنا ہوں سے بچتے اور تقویٰ
طہارت میں ترقی کرتے ہیں ۔ اسی قانون قدیم کے لحاظ سے خدا نے اپنے پاک نبیوں کی
معرفت یہ خبر دی ہے کہ جب آدم کے وقت سے چھ ہزار برس قریب الاختتام ہو جائیں گے
تو زمین پر بڑی تاریکی پھیل جائے گی اور گناہوں کا سیلاب بڑے زور سے بہنے لگے گا
اور خدا کی محبت دلوں میں بہت کم اور کالعدم ہو جائے گی ۔ تب خدا محض آسمان سے بغیر
زمینی اسباب کے آدم کی طرح اپنی طرف سے روحانی طور پر ایک شخص میں سچائی اور محبت
اور معرفت کی روح پھونکے گا اور وہ مسیح بھی کہلائے گا کیونکہ خدا اپنے ہاتھ سے اُس کی
روح پر اپنی ذاتی محبت کا عطر ملے گا ۔ اور وہ وعدہ کا مسیح جس کو دوسرے لفظوں میں خدا کی
کتابوں میں مسیح موعود بھی کہا گیا ہے شیطان کے مقابل پر کھڑا کیا جائے گا اور شیطانی لشکر
اور مسیح میں یہ آخری جنگ ہوگا ۔ اور شیطان اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ اور تمام ذریت کے
ساتھ اور تمام تدبیروں کے ساتھ اُس دن اس روحانی جنگ کے لئے تیار ہو کر آئے گا۔
اور دنیا میں شر اور خیر میں کبھی ایسی لڑائی نہیں ہوئی ہوگی جیسے کہ اس دن ہوگی کیونکہ اُس ۳۳﴾
دن شیطان کے مکائد اور شیطانی علوم انتہا تک پہنچ جائیں گے اور جن تمام طریقوں سے
شیطان گمراہ کر سکتا ہے وہ تمام طریق اُس دن مہیا ہو جائیں گے ۔ تب سخت لڑائی کے
بعد جو ایک روحانی لڑائی ہے خدا کے مسیح کو فتح ہوگی اور شیطانی قوتیں ہلاک ہو جائیں گی
اور ایک مدت تک خدا کا جلال اور عظمت اور پاکیزگی اور توحید زمین پر پھیلتی جائے گی
اور وہ مدت پورا ہزار برس ہے جو ساتواں دن کہلاتا۔ ہے ۔ بعد اس کے دنیا کا خاتمہ ہو
جائے گا۔ سو وہ مسیح میں ہوں ۔ اگر کوئی چاہے تو قبول کرے ۔ اس جگہ بعض فرقے جو
شیطان ۔ کے وجود سے منکر ہیں وہ تعجب کریں گے کہ شیطان کیا چیز ہے ۔ پس اُن کو یاد
رہے کہ انسان کے دل کے ساتھ دو کششیں ہر وقت نوبت بہ نوبت لگی رہتی ہیں ۔ ایک
کشش خیر کی اور ایک کشش شرکی ۔ پس جو خیر کی کشش ہے شریعت اسلام اُس کو فرشتہ کی
طرف منسوب کرتی ہے ۔ اور جو شر کی کشش ہے اس کو شریعت اسلام شیطان کی طرف
منسوب کرتی ہے اور مدعا صرف اس قدر ہے کہ انسانی سرشت میں دو کششیں موجود ہے ہیں ۔
کبھی انسان نیکی کی طرف جھکتا ہے اور کبھی بدی کی طرف ۔ میرے خیال میں ہے کہ اس
جلسہ میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہوں گے جو میرے اس بیان کو کہ میں مسیح موعود ہوں اور
خدا سے شرف مکالمہ اور مخاطبہ رکھتا ہوں انکار کی نظر سے دیکھیں گے اور تحقیر کی بھری
ہوئی نگاہ سے میری طرف نظر کریں گے لیکن میں انہیں معذور سمجھتا ہوں کیونکہ ابتدا سے
ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ پہلے خدا کے ماموروں اور مرسلوں کو دل آزار باتیں سننی پڑتی ہیں ۔
نبی بے عزت نہیں مگر اپنے ابتدائی زمانہ میں ۔ وہ نبی اور رسول اور صاحب کتاب اور صاحب
شریعت جس کی اُمت کہلانے کا ہم سب کو فخر ہے اور جس کی شریعت پر سب شریعتوں
کا خاتمہ ہے اس کی سوانح کی طرف نگاہ کرو کہ کس طرح تیرہ برس تک مکہ میں تنہائی اور
غربت اور بیکسی کے عالم میں منکروں کے ہاتھ سے تکلیفیں اُٹھائیں اور کیونکر تحقیر اور ہنسی اور
۳۴ ٹھٹھے کا نشانہ بنے رہے اور آخر مکہ سے بڑے ظلم اور تعدی سے نکالے گئے ۔ کس کو خبر تھی
کہ آخر وہ کروڑ ہا انسانوں کا امام اور پیشوا بنایا جاوے گا۔ سو یہی سنت الہی ہے کہ خدا کے
منتخب لوگ اول اول حقیر اور ذلیل سمجھے جاتے ہیں۔ اور ایسے لوگ تھوڑے ہیں کہ ابتدا میں
خدا کے فرستادوں کی شناخت کر سکتے ہیں اور ضرور ہے کہ وہ جاہل لوگوں کے ہاتھوں سے
دکھ اُٹھاویں اور طرح طرح کی باتیں اُن کے حق میں کہی جاویں اور ہنسی اور ٹھٹھا کیا جاوے
اور گالیاں دی جاویں۔ جب تک کہ وہ وقت آوے کہ اُن کے قبول کرنے کے لئے خدا
دلوں کو کھول دے۔ یہ تو میرا دعویٰ ہے کہ جو میں نے بیان کیا لیکن وہ کام جس کے لئے خدا
نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت واقعہ
ہو گئی ہے اُس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں اور سچائی کے اظہار
سے مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر کے صلح کی بنیاد ڈالوں اور وہ دینی سچائیاں جو دنیا کی آنکھ سے مخفی
ہو گئی ہیں اُن کو ظاہر کر دوں ۔ اور وہ روحانیت جو نفسانی تاریکیوں کے نیچے دب گئی ہے
اس کا نمونہ دکھاؤں اور خدا کی طاقتیں جو انسان کے اندر داخل ہو کر توجہ یا دعا کے ذریعہ سے
نمودار ہوتی ہیں حال کے ذریعہ سے نہ محض مقال سے ان کی کیفیت بیان کروں اور سب سے
زیادہ یہ کہ وہ خالص اور چمکتی ہوئی تو حید جو ہر ایک قسم کی شرک کی آمیزش سے خالی ہے جو
اب نابود ہو چکی ہے اس کا دوبارہ قوم میں دائمی پودا لگا دوں ۔ اور یہ سب کچھ میری قوت
سے نہیں ہوگا بلکہ اس خدا کی طاقت سے ہوگا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے ۔ میں دیکھتا ہوں
کہ ایک طرف تو خدا نے اپنے ہاتھ سے میری تربیت فرما کر اور مجھے اپنی وحی سے شرف بخش
کر میرے دل کو یہ جوش بخشا ہے کہ میں اس قسم کی اصلاحوں کے لئے کھڑا ہو جاؤں اور
دوسری طرف اس نے دل بھی تیار کر دیتے ہیں جو میری باتوں کے ماننے کے لئے مستعد ہوں
میں دیکھتا ہوں کہ جب سے خدا نے مجھے دنیا میں مامور کر کے بھیجا ہے اُسی وقت سے دنیا ﴿۳۵)
میں ایک انقلاب عظیم ہو رہا ہے اب عظیم ہو رہا ہے ۔ یورپ اور امریکہ میں جو لوگ حضرت عیسی کی خدائی کے
دلدادہ تھے اب ان کے محقق خود بخود اس عقیدہ سے علیحدہ ہوتے جاتے ہیں اور وہ قوم جو
باپ دادوں سے بتوں اور دیوتوں پر فریفتہ تھی بہتوں کو اُن میں سے یہ بات سمجھ آگئی ہے
کہ بت کچھ چیز نہیں ہیں اور گو وہ لوگ ابھی روحانیت سے بے خبر ہیں اور صرف چند الفاظ
کو رسمی طور پر لئے بیٹھے ہیں لیکن کچھ شک نہیں کہ ہزار ہا بیہودہ رسوم اور بدعات اور
شرک کی رسیاں انہوں نے اپنے گلے پر سے اتار دی ہیں اور توحید کی ڈیوڑھی کے قریب
کھڑے ہو گئے ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ کچھ تھوڑے زمانہ کے بعد عنایت الہی اُن
میں سے بہتوں کو اپنے ایک خاص ہاتھ سے دھکہ دے کر بچی اور کامل توحید کے اس
دارالامان میں داخل کر دے گی جس کے ساتھ کامل محبت اور کامل خوف اور کامل معرفت عطا
کی جاتی ہے۔ یہ امید میری محض خیالی نہیں ہے بلکہ خدا کی پاک وحی سے یہ بشارت مجھے
ملی ہے ۔ اس ملک میں خدا کی حکمت نے یہ کام کیا ہے تا جلد تر متفرق قوموں کو ایک قوم
بنا دے اور صلح اور آشتی کا دن لاوے ۔ ہر ایک کو اس ہوا کی خوشبو آ رہی ہے کہ یہ تمام
متفرق قو میں کسی دن ایک قوم بننے والی ہے۔ چنانچہ حضرات مسیحی یہ خیالات شائع کر رہے
ہیں کہ عنقریب تمام دنیا کا یہی مذہب ہو جائے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا کر کے مان
لیں گے اور یہودی جو بنی اسرائیل کہلاتے ہیں ان کو بھی ان دنوں میں نیا جوش پیدا
ہو گیا ہے ۔ کہ ان کا ایک خاص مسیح جو ان کو تمام زمین کا وارث بنا دے گا انہی دنوں
میں آنے والا ہے۔ ایسا ہی اسلام کی پیشگوئیاں بھی جو ایک مسیح کا وعدہ دیتی ہیں ان
کے وعدہ کا دن بھی ہجرت کی چودھویں صدی تک ہی ختم ہوتا ہے ۔ اور عام مسلمانوں کا
بھی خیال ہے کہ ایسا زمانہ قریب ہے کہ جب تمام زمین پر اسلام پھیل جائے گا اور ۳۶