قیامت کی نشانیاں

لیکچر لاہور

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بعض سناتن دھرم کے پنڈتوں سے میں نے سُنا ہے کہ وہ بھی اپنے ایک اوتار کے ظاہر ہونے کا
زمانہ اسی زمانہ کو قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ آخری اوتار ہے جس سے تمام زمین میں دھرم
پھیل جائے گا۔ اور آریہ صاحبان اگر چہ کسی پیشگوئی کے قائل تو نہیں تا ہم اس ہوا کی تاثیر سے
جو چل رہی ہے وہ بھی ہمت اور کوشش کر رہے ہیں کہ ایشیا اور یورپ اور امریکہ اور جاپان وغیرہ
ممالک میں انہی کا مذہب پھیل جائے اور عجیب تریہ کہ بدھ مذہب والوں میں بھی نئے سرے
یہی جوش پیدا ہو گیا ہے اور زیادہ تر ہنسی کی بات یہ ہے کہ اس ملک کے چوہڑے یعنی بھنگی بھی
اس فکر میں پڑ گئے ہیں کہ کسی طرح وہ دوسری قوموں کی زد اور دست برد سے بچیں اور ان کو بھی
کم سے کم اپنے مذہب کی حفاظت کی ایک طاقت حاصل ہو جائے ۔ غرض اس زمانہ میں ایک
ایسی ہوا چل پڑی ہے کہ ہر ایک فرقہ اپنی قوم اور اپنے مذہب کی ترقی کا بڑے جوش سے
خواہاں ہے اور چاہتے ہیں کہ دوسری قوموں کا نام ونشان نہ رہے جو کچھ ہوں وہی ہوں ۔ اور
جس طرح سمندر کے تلاطم کے وقت ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے اسی طرح مختلف
مذاہب ایک دوسرے پر حملہ کر رہے ہیں۔ بہر حال ان تحریکوں سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ زمانہ
۳۷﴾ وہی زمانہ ہے جس میں خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ مختلف فرقوں کو ایک قوم بنا دے اور ان
مذہبی ہی جھگڑوں کو ختم کر کے آخر ایک ہی مذہب میں سب کو جمع کرد کردے۔ اور اسی زمانہ کی نسبت جو
تلاطم امواج کا زمانہ ہے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے۔ وَنُفِخَ فِي
الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا -- اس آیت کو پہلی آیتوں کے ساتھ ملا کر یہ معنے ہیں کہ جس
زمانہ میں دنیا کے مذاہب کا بہت شور اُٹھے گا اور ایک مذہب دوسرے مذہب پر ایسا پڑے گا
جیسا کہ ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے اور ایک دوسرے کو ہلاک کرنا چاہیں گے تب
آسمان وزمین کا خدا اس تلاطم امواج کے زمانہ میں اپنے ہاتھوں سے بغیر دنیوی اسباب کے
ل الكهف : ١٠٠

ایک نیا سلسلہ پیدا کرے گا اور اس میں ان سب کو جمع کرے گا جو استعداد اور مناسبت رکھتے
ہیں ۔ تب وہ سمجھیں گے کہ مذہب کیا چیز ہے اور ان میں زندگی اور حقیقی راستبازی کی روح
پھونکی جائے گی اور خدا کی معرفت کا ان کو جام پلایا جائے گا اور ضرور ہے کہ یہ سلسلہ دنیا کا
منقطع نہ ہو جب تک کہ یہ پیشگوئی کہ آج سے تیرہ سو برس پہلے قرآن شریف نے دنیا میں
شائع کی ہے پوری نہ ہو جائے ۔ اور خدا نے اس آخری زمانہ کے بارہ میں جس میں
تمام قو میں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی صرف ایک ہی نشان بیان نہیں فرمایا بلکہ
قرآن شریف میں اور بھی کئی نشان لکھے ہیں ۔ منجملہ ان کے ایک یہ کہ اُس زمانہ میں
دریاؤں میں سے بہت سی نہریں نکلیں گی اور ایک یہ کہ زمین کی پوشیدہ کا نیں یعنی معد نیں
بہت سی نکل آئیں گی۔ اور زمینی علوم بہت سے ظاہر ہو جائیں گے ۔ اور ایک یہ کہ ایسے
اسباب پیدا ہو جائیں گے جن کے ذریعہ سے کتابیں بکثرت ہو جائیں گی ( یہ چھاپنے کے
آلات کی طرف اشارہ ہے ) اور ایک یہ کہ اُن دنوں میں ایک ایسی سواری پیدا ہو جائے گی ﴿۳۸﴾
کہ اونٹوں کو بیکار کر دے گی اور اس کے ذریعہ سے ملاقاتوں کے طریق سہل ہو جائیں
گے۔ اور ایک یہ کہ دنیا کے باہمی تعلقات آسان ہو جائیں گے اور ایک دوسرے کو بآسانی
خبریں پہنچا سکیں گے اور ایک یہ کہ ان دنوں میں آسمان پر ایک ہی مہینہ میں چاند اور سورج
کو گرہن لگے گا اور ایک یہ کہ اس کے بعد زمین پر سخت طاعون پھیلے گی یہاں تک کہ کوئی
شہر اور کوئی گاؤں خالی نہ رہے گا جو طاعون سے آلودہ نہ ہوا اور دنیا میں بہت موت پڑے
گی اور دنیا ویران ہو جائے گی ۔ بعض بستیاں تو بالکل تباہ ہو جائیں گی اور ان کا نام ونشان
نہ رہے گا اور بعض بستیاں ایک حد تک عذاب میں گرفتار ہو کر پھر ان کو بچایا جائے گا ۔ یہ
دن خدا کے سخت غضب کے دن ہوں گے اس لئے کہ لوگوں نے خدا کے نشانوں کو جو اُس
کے فرستادہ کے لئے اس زمانہ میں ظاہر ہوئے قبول نہ کیا اور خدا کے نبی کو جو اصلاح خلق

سے ہے۔
کے لئے آیا رڈ کر دیا اور اُس کو جھوٹا قرار دیا۔ یہ سب علامتیں اس زمانہ میں جس میں ہم ہیں پوری
ہو گئیں۔ عقلمند کے لئے یہ صاف اور روشن راہ ہے کہ ایسے وقت میں خدا نے مجھے مبعوث فرمایا جب
که قرآن شریف کی لکھی ہوئی تمام علامتیں میرے ظہور کیلئے ظاہر ہو چکی ہیں۔ یہ تمام علامتیں
جو مسیح موعود کے زمانہ کے بارہ میں ہیں اگر چہ حدیثوں میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن اس جگہ میں
نے صرف قرآن شریف کو پیش کیا ہے۔ اور ایک اور علامت قرآن شریف نے مسیح موعود کے
زمانہ کے لئے قرار دی ہے کہ ایک جگہ فرماتا ہے۔ اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا
تَعُدُّونَ کے یعنی ایک دن خدا کا ایسا ہے جیسا تمہارا ہزار برس ہے۔ پس چونکہ دن سات ہیں
اس لئے اس آیت میں دنیا کی عمر سات ہزار برس قرار دی گئی ہے۔ لیکن یہ عمر اس آدم کے زمانہ
ہے جس کی ہم اولاد ہیں۔ خدا کی کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے بھی دنیا تھی ۔ ہم
نہیں کہہ سکتے کہ وہ لوگ کون تھے اور کس قسم کے تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ سات ہزار برس میں
۳۹ دنیا کا ایک دور ختم ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اور اسی امر پر نشان قرار دینے کے لئے دنیا میں سات
دن مقرر کئے گئے تا ہر ایک دن ایک ہزار برس پر دلالت کرے ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ دنیا پر اس
طرح سے کتنے دور گزر چکے ہیں اور کتنے آدم اپنے اپنے وقت میں آچکے ہیں ۔ چونکہ خدا قدیم
سے خالق ہے اس لئے ہم مانتے اور ایمان لاتے ہیں کہ دنیا اپنی نوع کے اعتبار سے قدیم ہے
لیکن اپنے شخص کے اعتبار سے قدیم نہیں ہے۔ افسوس کہ حضرات عیسائیاں یہ عقیدہ رکھتے ہیں
کہ صرف چھ ہزار برس ہوئے کہ جب خدا نے دنیا کو پیدا کیا اور زمین و آسمان بنائے اور اس سے
پہلے خدا ہمیشہ کے لئے معطل اور بے کار تھا اور ازلی طور پر معطل چلا آتا تھا۔ یہ ایسا عقیدہ ہے کہ
کوئی صاحب عقل اس کو قبول نہیں کرے گا مگر ہمارا عقیدہ جو قرآن شریف نے ہمیں سکھلایا
ہے یہ ہے کہ خدا ہمیشہ سے خالق ہے اگر چاہے تو کروڑوں مرتبہ زمین و آسمان کو فنا کر کے پھر
ایسے ہی بنا دے اور اُس نے ہمیں خبر دی ہے کہ وہ آدم جو پہلی اُمتوں کے بعد آیا جو ہم سب کا
الحج: ۴۸

10 von 10 heute frei