اس امت پر دو زمانے بہت خوفناک آئیں گے
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یعنی اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھاؤں گا ۔ پس اس جگہ مریمی مقام سے
مجھے منتقل کر کے میرا نام عیسی رکھا گیا اور اس طرح پر ابن مریم مجھے ٹھہرایا گیا تا وہ وعدہ جو سورہ تحریم
میں کیا گیا تھا پورا ہو۔ ایسا ہی سورہ نور میں بیان کیا گیا ہے کہ تمام خلیفے اِسی اُمت میں سے پیدا
ہوں گے۔ اور قرآن شریف سے مستنبط ہوتا ہے کہ اس اُمت پر دو زمانے بہت خوفناک آئیں
گے۔ ایک وہ زمانہ جو ابو بکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے بعد آیا۔ اور دوسرا وہ زمانہ جو دجالی فتنہ کا زمانہ ہے جو مسیح کے عہد میں آنے والا تھا جس سے
پناہ مانگنے کے لئے اس آیت میں اشارہ ہے۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ، اور اسی
زمانہ کے لئے یہ پیشگوئی سورہ نور میں موجود ہے۔ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَّا -
اس آیت کے معنے پہلی آیت کے ساتھ ملا کر یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دین پر
آخری زمانہ میں ایک زلزلہ آئے گا اور خوف پیدا ہو جائے گا کہ یہ دین ساری زمین پر سے گم
نہ ہو جائے۔ تب خدا تعالیٰ دوبارہ اس دین کو روئے زمین پر متمکن کر دے گا اور خوف کے
بعد امن بخش دے گا جیسا کہ دوسری آیت میں فرماتا ہے۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّه کے یعنی خداوہ خدا ہے جس نے اپنے رسول
کو اس لئے بھیجا کہ تا دین اسلام کو سب دینوں پر غالب کر دے۔ یہ بھی مسیح موعود کے زمانہ
کی طرف اشارہ ہے۔ اور پھر یہ آیت کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ۔ یہ بھی ﴿۲۲﴾
مسیح موعود کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے۔ اور قرآن شریف کی رو سے مسیح موعود کے زمانہ
کو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ سے مشابہت ہے۔ عقلمندوں کے لئے جو تدبر کرتے ہیں
یہ ثبوت قرآنی تسلی بخش ہے اور اگر کسی نادان کی نظر میں یہ کافی نہیں ہیں تو پھر اس کو
اقرار کرنا چاہیے کہ تو رات میں نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت کوئی پیشگوئی ہے نہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کوئی پیش خبری ہے کیونکہ وہ الفاظ بھی محض مجمل ہیں۔
لى الفاتحة : النور : ۵۶ ۳ الصف: ١٠ الحجر: ١٠
اور اسی وجہ سے یہودیوں کو ٹھوکر لگی اور قبول نہ کیا مثلاً اگر صاف لفظوں میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ پیشگوئی کی جاتی کہ مکہ میں پیدا ہوں گے اور آپ کا اسم مبارک
محمد ہو گا اور آپ کے باپ کا نام عبداللہ اور دادا کا نام عبدالمطلب ہوگا اور آپ بنی اسماعیل
کے خاندان میں سے ہوں گے اور مدینہ میں ہجرت کریں گے اور موسیٰ سے اتنی مدت بعد پیدا
ہوں گے۔ تو ان نشانوں کے ساتھ کوئی یہودی انکار نہیں کر سکتا تھا اور حضرت مسیح کی پیشگوئی
کی نسبت تو اور بھی مشکلات یہودیوں پر پڑیں جن سے وہ اپنے تئیں واقعی معذور خیال کرتے
ہیں کیونکہ حضرت مسیح کی نسبت یہ پیشگوئی ہے کہ وہ مسیح ظاہر نہیں ہوگا جب تک کہ الیاس
دوبارہ دنیا میں نہ آوے مگر الیاس تو اب تک نہ آیا اور خدا کی کتاب میں یہ شرط تھی کہ وہ سچا
مسیح جو خدا کی طرف سے آئے گا ضرور ہے کہ پہلے اُس سے الیاس دوبارہ دنیا میں آجاوے۔
حضرت مسیح کی طرف سے یہ جواب تھا کہ اس فقرے سے مراد مثیل الیاس ہے نہ کہ اصل
الیاس مگر یہودی کہتے ہیں کہ یہ خدا کے کلام کی تحریف ہے ہمیں تو اصل الیاس کے دوبارہ
آنے کی خبر دی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء کی نسبت جو پیشگوئیاں ہوتی ہیں وہ
ہمیشہ باریک ہوتی ہیں تاشقی اور سعید میں فرق ظاہر ہو جاوے۔
پھر ما سوا اس کے یہ بات ظاہر ہے کہ جو دعوی راستی پر مبنی ہوتا ہے وہ اپنے ساتھ
ایک ہی قسم کا ثبوت نہیں رکھتا بلکہ اس سچے ہیرے کی طرح جس کے ہر ایک پہلو میں
چمک نمودار ہوتی ہے وہ دعوی بھی ہر ایک پہلو سے چمکتا ہے ۔ سو میں زور سے کہتا ہوں
کہ میرا مسیح موعود ہونے کا دعوئی اسی شان کا ہے کہ ہر ایک پہلو سے چمک رہا ہے ۔
اول اس پہلو کو دیکھو کہ میرا دعویٰ منجانب اللہ ہونے کا اور نیز مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ
سے مشرف ہونے کا قریباً ستائیس برس سے ہے یعنی اس زمانہ سے بھی بہت پہلے ہے
کہ جب براہین احمد یہ ابھی تالیف نہیں ہوئی تھی ۔ اور پھر براہین احمدیہ کے وقت میں
وہ دعوی اسی کتاب میں لکھ کر شائع کیا گیا جس کو چوبیس برس کے قریب گزر چکے ہیں ۔