براہین احمدیہ کے زمانہ کے الہامات

لیکچر لاہور

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب دانا آدمی سمجھ سکتا ہے کہ جھوٹ کا سلسلہ اس قدر لمبا نہیں ہو سکتا اور خواہ کوئی شخص کیسا ہی
کذاب ہو وہ ایسی بدذاتی کا اس قدر دور دراز مدت تک جس میں ایک بچہ پیدا ہو کر
صاحب اولاد ہو سکتا ہے طبعا مرتکب نہیں ہو سکتا ما سوائے اس کے اس بات کو کوئی عقلمند قبول
نہیں کرے گا کہ ایک شخص قریباً ستائیس برس سے خدا تعالیٰ پر افترا کرتا ہے اور ہر ایک صبح اپنی
طرف سے الہام بنا کر اور محض اپنی طرف سے پیشگویاں تراش کر کے خدا تعالیٰ کی طرف
منسوب کرتا ہے اور ہر ایک دن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے یہ الہام کیا ہے اور
خدا تعالیٰ کا یہ کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا ہے حالانکہ خدا جانتا ہے کہ وہ اس بات میں
جھوٹا ہے۔ نہ اس کو کبھی الہام ہوا اور نہ خدا تعالیٰ اُس سے ہم کلام ہوا۔ اور خدا اس کو ایک لعنتی لو
انسان سمجھتا ہے مگر پھر بھی اس کی مدد کرتا ہے۔ اور اس کی جماعت کو ترقی دیتا ہے اور ان تمام
منصوبوں اور بلاؤں سے اُسے بچاتا ہے جو دشمن اس کے لئے تجویز کرتے ہیں۔ پھر ایک اور
دلیل ہے جس سے میری سچائی روز روشن کی طرح ظاہر ہوتی ہے اور میرا منجانب اللہ ہونا
بپایہ ثبوت پہنچتا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اُس زمانہ میں جبکہ مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا یعنی
براہین احمدیہ کے زمانہ میں جبکہ میں ایک گوشتہ تنہائی میں اس کتاب کو تالیف کر رہا تھا اور بجز
اس خدا کے جو عالم الغیب ہے کوئی میری حالت سے واقف نہ تھا تب اس زمانہ میں خدا نے
مجھے مخاطب کر کے چند پیشگوئیاں فرمائیں جو اسی تنہائی اور غربت کے زمانہ میں براہین احمد یہ ۴۴
میں چھپ کر تمام ملک میں شائع ہوگئیں اور وہ یہ ؟ کر تمام ملک میں شائع ہوئیں اور وہ یہ ہیں : یا احمدى انت مرادي ومعى
سرک سری۔ انت منی بمنزلة توحيدي وتفريدي۔ فحانَ أَنْ تُعان وتعرف بين
الناس ۔ انت منى بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ ينصرك الله في مواطن۔ انت وجيه
فی حضرتی اخترتك لنفسى وانى جاعلك للناس اماما ۔ ينصرك رجال |
نوحى اليهم من السماء۔ يأتيك من كلِّ فج عميق۔ يأتون من كلِّ فج عميق۔

ولا تصوّر لخلق الله ولا تسئم من الناس۔ وقل رب لا تذرني فردا وانت خير
الوارثين۔ اصحاب الصفة وما ادراك ما اصحاب الصفة۔ ترى أعينهم
تفيض من الدمع ربنا اننا سمعنا مناديًا ينادى للايمان۔ انی جاعلک فی
الارض خليفة۔ يقولون انى لك هذا ۔ قل الله عجيب لا يُسئل عما يفعل وهم
يُسئلون۔ ويقولون إن هذا الا اختلاق قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون۔
هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله۔ يريدون
ان يطفئوا نور الله والله متم نوره ولو كره الكافرون۔ يعصمك الله ولولم
يعصمك الناس۔ إنّك باعيننا ۔ سميتك المتوكل۔ وما كان الله ليتركك
حتى يميز الخبيث من الطيب ۔ شاتان تذبحان وكل من عليها فان۔ وعسى
ان تكرهوا شيئًا وهو خير لكم وعسى ان تحبوا شيئًا وهو شر لكم والله يعلم
وانتم لا تعلمون -
ترجمہ : خدا مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے۔ اے میرے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے
ساتھ ہے۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسے میری توحید اور تفرید پس وہ وقت
۴۵ قریب ہے جو تیری مدد کے لئے لوگ طیار کئے جائیں گے اور تجھ کو لوگوں میں مشہور کیا جائے
گا۔ تو مجھ سے وہ مرتبہ اور مقام رکھتا ہے جس کو دنیا نہیں جانتی ۔ خدا ہر ایک میدان میں تجھے
مدد دے گا۔ تو میری جناب میں عزت رکھتا ہے۔ میں نے تجھے اپنے لئے چنا۔ میں بہت سے
لوگ تیرے تابع اور پیرو کروں گا اور تو ان کا امام کیا جائے گا۔ میں لوگوں کے دلوں میں الہام
کروں گا تا وہ اپنے مال سے تیری مدد کریں۔ دور دراز اور عمیق راہوں سے تجھے مالی مددیں
پہنچیں گی ۔ لوگ تیری خدمت میں دور دور کی راہوں سے آئیں گے۔ پس تجھے لازم ہے کہ
اُن سے بد خلقی نہ کرے۔ اور ان کی کثرت اور انبوہ اور فوج در فوج آنے سے تھک نہ جائے
اور یہ دعا کیا کر کہ اے میرے خدا! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تجھ سے بہتر اور کوئی وارث نہیں

10 von 10 heute frei