ان الہامات میں چار عظیم پیشگوئیاں

لیکچر لاہور

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا اصحاب الصفہ تیرے لئے مہیا کرے گا اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا چیز اصحاب الصفہ ہیں۔ تو
دیکھے گا کہ ان کے آنسو جاری ہوں گے اور وہ کہیں گے کہ اے ہمارے خدا! ہم نے ایک آواز
دینے والے کی آواز سنی جو لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔ میں تجھے زمین میں خلیفہ بناؤں
گا۔ لوگ تحقیر کی راہ سے کہتے ہیں کہ تجھے یہ مرتبہ کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟ ان کو کہہ دے کہ وہ
خدا عجیب قدرتوں والا خدا ہے۔ جو کام وہ کرتا ہے کوئی پوچھ نہیں سکتا کہ تو نے ایسا کیوں کیا اور
وہ ہر ایک کے قول سے مواخذہ کرے گا کہ تم نے ایسا کیوں کہا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف
بناوٹ ہے۔ ان کو جواب دے کہ خدا اس کا روبار کا بانی ہے۔ پھر ان کو ان کی لہو و لعب میں
چھوڑ دے۔ خدا وہ خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا اس دین کو
سب دینوں پر غالب کر کے دکھاوے۔ یہ لوگ ارادہ کریں گے کہ جس نور کو خدا دنیا میں پھیلانا
چاہتا ہے اس کو بجھا دیں مگر خدا اس نور کو پورا کرے گا یعنی تمام مستعد دلوں تک پہنچائے گا اگر چہ
کافر لوگ کراہت بھی کریں۔ خدا تمہیں اُن کی شرارت سے بچائے گا۔ اگر چہ لوگ بچا نہ سکیں۔
تو میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں ہے کہ تجھے
چھوڑ دے جب تک کہ وہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ دو بکریاں ذبح کی جائیں ﴿۴۶﴾
گی اور ہر ایک جو زمین پر ہے آخر اس نے مرنا ہے۔ قریب ہے کہ ایک چیز کو تم بُرا سمجھو اور وہ
چیز اصل میں تمہارے لئے بہتر ہو اور ممکن ہے کہ ایک چیز کو تم اچھا سمجھو اور وہ چیز تمہارے
لئے بڑی ہو اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ کون سی چیز تمہارے لئے بہتر ہے اور تم نہیں جانتے۔
اب جاننا چاہیے کہ ان الہامات میں چار عظیم الشان پیشگوئیوں کا ذکر ہے (۱) ایک یہ
کہ خدا تعالیٰ ایسے وقت میں جبکہ میں اکیلا تھا اور کوئی میرے ساتھ نہ تھا اُس زمانہ میں جس کو
اب قریباً تیئیس سال گزر چکے ہیں مجھے خوشخبری دیتا ہے کہ تو اکیلا نہیں رہے گا اور وہ وقت آتا
ہے بلکہ قریب ہے کہ تیرے ساتھ فوج در فوج لوگ ہو جائیں گے اور وہ دور دور راہوں سے

تیرے پاس آئیں گے اور اس قدر کثرت سے آئیں گے کہ قریب ہے کہ تو اُن سے تھک
جائے یا بداخلاقی کرے مگر تو ایسا نہ کر ۔ (۲) دوسری یہ پیشگوئی ہے کہ ان لوگوں سے بہت
سی مالی مدد ملے گی۔ ان پیشگوئیوں کے بارہ میں ایک دنیا گواہ ہے کہ جب یہ پیشگوئیاں
براہین احمد یہ میں لکھی گئیں تب میں ایک تنہا آدمی گمنامی کی حالت میں قادیان میں جو ایک
ویران گاؤں ہے پڑا تھا مگر بعد اس کے ابھی دس برس گزرنے نہیں پائے تھے کہ خدا تعالیٰ کے
الہام کے موافق لوگوں کا رجوع ہو گیا۔ اور اپنے مالوں کے ذریعہ سے لوگ مدد بھی کرنے لگے
یہاں تک کہ اب دو لاکھ سے زیادہ ایسے انسان ہیں جو میری بیعت میں داخل ہیں اور انہیں
الہامات میں ایک تیسری پیشگوئی یہ ہے کہ لوگ کوشش کریں گے کہ اس سلسلہ کو معدوم کر دیں اور
اس نور کو بجھا دیں مگر وہ اس کوشش میں نامراد ر ہیں گے۔ اب اگر کوئی شخص صریح بے ایمانی
اختیار کرے تو اس کو کون روک سکتا ہے ورنہ یہ تینوں پیشگوئیاں آفتاب کی طرح چمک رہی ہیں۔
ظاہر ہے کہ ایسے زمانے میں جبکہ ایک شخص گمنامی کی حالت میں پڑا ہے اور تنہا اور بے کس ہے
اور کوئی ایسی علامت موجود نہیں ہے کہ وہ لاکھوں انسانوں کا سردار بنایا جائے اور نہ کوئی یہ
علامت موجود ہے کہ لوگ ہزار ہا روپے اس کی خدمت میں پیش کریں۔ پھر ایسی حالت میں
ایسے شخص کی نسبت اس قدرا قبال اور نصرت الہی کی پیشگوئی اگر صرف عقل اور اٹکل کے ذریعہ
سے ہو سکتی ہے تو منکر کو چاہیے کہ نام لے کر اس کی نظیر پیش کرے بالخصوص جبکہ ان دونوں
پیشگوئیوں کو اس تیسری پیشگوئی کے ساتھ تھ ہی ہی رہ رکھا جائے جس کا مطلب یہ یہ ہے ہے کہ کہ لوگ بہت
کوشش کریں گے کہ یہ پیشگوئیاں پوری نہ ہوں لیکن خدا پوری کرے گا تو بالضرورت ان تینوں
پیشگوئیوں کو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے ماننا پڑے گا کہ یہ انسان کا کام نہیں ہے۔ انسان
تو یہ بھی دعوی نہیں کر سکتا کہ اتنی مدت تک زندہ بھی رہ سکے۔ پھر چوتھی پیشگوئی ان الہامات
میں یہ ہے کہ ان دنوں میں اس سلسلہ کے دومرید شہید کئے جائیں گے۔ چنانچہ شیخ عبد الرحمن

10 von 10 heute frei