مولوی غلام دستگیر قصوری کے ساتھ مباہلہ

لیکچر لاہور

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

که مولوی صاحب مذکور آپ فوت ہو گئے اور اپنی موت سے میرے سچا ہونے کی گواہی دے
گئے اور ہزار ہا ایسے لوگ ہیں کہ محض خوابوں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے میرا سچا ہونا اُن پر
ظاہر کر دیا غرض یہ نشان اس قدر کھلے کھلے ہیں کہ اگر ان کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے تو انسان
کو بجز ماننے کے بن نہیں پڑتا ۔ اس زمانہ کے بعض مخالف یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر قرآن شریف
سے یہ ثبوت ملے تو ہم مان لیں گے ۔ میں اُن کے جواب میں کہتا ہوں کہ قرآن شریف میں
میرے مسیح ہونے کے بارے میں کافی ثبوت ہے۔ جیسا کہ میں کسی قدر لکھ بھی چکا ہوں ۔
ماسوا اس کے اس شرط کو پیش کرنا بھی صریح زبردستی اور حکومت ہے ۔ کسی شخص کے سچا
ماننے کے لئے یہ ضروری نہیں تا کہ اس کی کھلی کھلی خبر کسی آسمانی کتاب میں موجود بھی ہے
اگر یہ شرط ضروری ہے تو کسی نبی کی نبوت ثابت نہیں ہوگی ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ کسی مو شخص
کے دعوی نبوت پر سب سے پہلے زمانہ کی ضرورت دیکھی جاتی ہے۔ پھر یہ بھی دیکھا جاتا
ہے کہ وہ نبیوں کے مقرر کردہ وقت پر آیا ہے یا نہیں ۔ پھر یہ بھی سوچا جاتا ہے کہ خدا نے
اُس کی تائید کی ہے یا نہیں ۔ پھر یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ دشمنوں نے جو اعتراض اٹھائے
ہیں اُن اعتراضات کا پورا پورا جواب دیا گیا یا نہیں ۔ جب یہ تمام باتیں پوری ہو جائیں تو
مان لیا جائے گا کہ وہ انسان سچا ہے ورنہ نہیں ۔ اب صاف ظاہر ہے کہ زمانہ اپنی زبان حال
سے فریاد کر رہا ہے کہ اس وقت اسلامی تفرقہ کے دُور کرنے کے لئے اور بیرونی حملوں
سے اسلام کو بچانے کے لئے اور دنیا میں گم شدہ روحانیت کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے
بلا شبہ ایک آسمانی مصلح کی ضرورت ہے جو دوبارہ یقین بخش کر ایمان کی جڑھوں کو پانی
دیوے۔ اور اس طرح پر بدی اور گناہ سے چھڑا کر نیکی اور راستی کی طرف رجوع دیوے۔
سوعین ضرورت کے وقت میں میرا آنا ایسا ظاہر ہے کہ میں خیال نہیں کر سکتا کہ بجزر سخت
متعصب کے کوئی اس سے انکار کر سکے۔ اور دوسری شرط یعنی یہ دیکھنا کہ نبیوں کے مقرر کردہ
وقت پر آیا ہے یا نہیں ۔ یہ شرط بھی میرے آنے پر پوری ہوگئی ہے کیونکہ نبیوں نے یہ پیشگوئی

10 von 10 heute frei