تیسری شرط: الہی تائید
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کی تھی کہ جب چھٹا ہزا ر ختم ہونے کو ہو گا تب وہ مسیح موعود ظاہر ہو گا سوقمری حساب کے رو سے
چھٹا ہزار جو حضرت آدم کے ظہور کے وقت سے لیا جاتا ہے مدت ہوئی جو ختم ہو چکا ہے اور
شمسی حساب کے رُو سے چھٹا ہزار ختم ہونے کو ہے۔ ماسوا اس کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ فرمایا تھا کہ ہر ایک صدی کے سر پر ایک مجدد آئے گا جو دین کو تازہ کرے گا اور اب
اس چودھویں صدی میں سے اکیس سال گزر ہی چکے ہیں اور بائیسواں گزر رہا ہے۔ اب کیا
یہ اس بات کا نشان نہیں کہ وہ مجدد آ گیا ۔ اور تیسری شرط یہ تھی کہ کیا خدا نے اس کی تائید بھی کی
ہے یا نہیں ۔ سو اس شرط کا مجھ میں پایا جانا بھی ظاہر ہے کیونکہ اس ملک کی ہر ایک قوم کے
بعض دشمنوں نے مجھے نابود کرنا ۔ نابود کرنا چاہا اور ناخنوں تک زور لگایا اور بہت کوششیں یا اور بہت کوششیں کیں لیکن وہ اپنی
تمام کوششوں میں نا مراد ر ہے۔ کسی قوم کو یہ فخر نصیب نہ ہوا کہ وہ کہہ سکے کہ ہم میں سے
کسی نے اس شخص کے تباہ کرنے کے لئے کسی قسم کی کوششیں نہیں کی اور ان کی کوششوں ﴿۵۰﴾
کے برخلاف خدا نے مجھے عزت دی اور ہزار ہا لوگوں کو میرے تابع کر دیا۔ پس اگر یہ خدا
کی تائید نہیں تھی تو اور کیا تھا۔ کس کو معلوم نہیں کہ سب قوموں نے اپنے اپنے طور پر زور
لگائے کہ تا مجھے نابود کر دیں مگر میں اُن کی کوششوں سے نابود نہ ہو سکا بلکہ میں دن بدن
بڑھتا گیا یہاں تک کہ دو لاکھ سے زیادہ میری جماعت ہوگئی پس اگر خدا کا ایک پوشیدہ
ہاتھ میرے ساتھ نہ ہوتا اور اگر میرا کاروبار محض انسانی منصوبہ ہوتا تو ان مختلف تیروں میں
سے کسی تیر کا میں ضرور نشانہ بن جاتا اور کبھی کا تباہ ہوا ہوتا اور آج میری قبر کا بھی نشان
نہ ہوتا کیونکہ جو خدا پر جھوٹ باندھتا ہے اُس کے مارنے کے لئے کئی راہیں نکل آتی ہیں ۔
وجہ یہ کہ خدا خود اس کا دشمن ہوتا ہے مگر خدا نے ان لوگوں کے تمام منصوبوں سے مجھے
بچا لیا جیسا کہ اُس نے چوبیس برس پہلے خبر دی تھی ۔ ماسوا اس کے یہ کیسی کھلی کھلی تائید
ہے کہ خدا نے میری تنہائی اور گمنامی کے زمانہ میں کھلے لفظوں میں براہین احمدیہ میں
مجھے خبر دیدی کہ میں تجھے مدد دوں گا اور ایک کثیر جماعت تیرے ساتھ کر دوں گا ۔ اور
مزاحمت کرنے والوں کو نا مرا د رکھوں گا ۔ پس ایک صاف دل لے کر سوچو کہ یہ کس قدر
نمایاں تائید ہے اور کیسا کھلا کھلا نشان ہے۔ کیا آسمان کے نیچے ایسی قدرت کسی انسان کو
ہے یا کسی شیطان کو کہ ایک گمنامی کے وقت میں ایسی خبر دے اور وہ پوری ہو جاوے اور
ہزاروں دشمن اُٹھیں مگر کوئی اس خبر کو روک نہ سکے۔ پھر چوتھی یہ شرط تھی کہ مخالفوں نے جو
اعتراض اٹھائے اُن اعتراضات کا پورا پورا جواب دیا گیا یا نہیں ۔ یہ شرط بھی صفائی سے
طے ہو چکی کیونکہ مخالفوں کا ایک بڑا اعتراض یہ تھا کہ مسیح موعود حضرت عیسی علیہ السلام ہیں
وہی دوبارہ دنیا میں آئیں گے پس ان کو جواب دیا گیا کہ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ
حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور پھر دوبارہ دنیا میں ہرگز نہیں آئیں گے جیسا کہ اللہ تعالی
انہیں کی زبان سے فرماتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۔ پہلی آیتوں
کو ساتھ ملا کر ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ قیامت کو حضرت عیسی سے پوچھے گا کہ کیا تو نے ہی
یہ تعلیم دی تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے ماننا اور ہماری پرستش کرنا پرستش کرنا اور وہ جواب
دیں گے کہ اے میرے خدا! اگر میں نے ایسا کہا ہے تو تجھے معلوم ہوگا کیونکہ تو عالم الغیب
ہے۔ میں نے تو وہی باتیں اُن کو کہیں جو تو نے مجھے فرمائیں یعنی یہ کہ خدا کو وحدہ لاشریک
اور مجھے اس کا رسول مانو۔ میں اُس وقت تک اُن کے حالات کا علم رکھتا تھا جب تک کہ میں
اُن میں تھا۔ پھر جب تو نے مجھے وفات دیدی تو تو اُن پر گواہ تھا۔ مجھے کیا خبر ہے کہ میرے
بعد انہوں نے کیا کیا۔ اب ان آیات سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام یہ جواب
دیں گے کہ جب تک میں زندہ تھا عیسائی لوگ بگڑے نہیں تھے اور جب میں مر گیا تو مجھے خبر
نہیں کہ ان کا کیا حال ہوا۔ پس اگر مان لیا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک زندہ
ہیں تو ساتھ ہی ماننا پڑے گا کہ عیسائی بھی اب تک بگڑے نہیں اور سچے مذہب پر قائم ہیں ۔
پھر ماسوا اس کے اس آیت میں حضرت عیسی علیہ السلام اپنی وفات کے بعد اپنی بے خبری ظاہر
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے میرے خدا! جب تو نے مجھے وفات دے دی اُس وقت سے
مجھے اپنی امت کا کچھ حال معلوم نہیں۔ پس اگر یہ بات صحیح مانی جائے کہ وہ قیامت سے پہلے
المائدة : ١١٨