لیکچر لدھیانہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
молод
لیکچر لدھیانہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
لیکچر لدھیانہ
جو
حضور علیہ السلام نے ۴ نومبر ۱۹۰۵ء کو ہزاروں آدمیوں کی موجودگی میں دیا
اول میں اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں جس نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں پھر اس شہر میں
تبلیغ کرنے کے لئے آؤں ۔ میں اسی شہر میں ۱۴ برس کے بعد آیا ہوں ۔ اور میں ایسے
وقت اس شہر سے گیا تھا جبکہ میرے ساتھ چند آدمی تھے اور تکفیر تکذیب اور دجال کہنے کا
بازار گرم تھا۔ اور میں لوگوں کی نظر میں اس انسان کی طرح تھا جو مطرود اور مخذول ہوتا
ہے۔ اور ان لوگوں کے خیال میں تھا کہ تھوڑے ہی دنوں میں یہ جماعت مردود ہو کر منتشر
ہو جائے گی اور اس سلسلہ کا نام نشان مٹ جائے گا چنانچہ اس غرض کے لئے بڑی بڑی
کوششیں اور منصوبے کئے گئے اور ایک بڑی بھاری سازش میرے خلاف یہ کی گئی کہ مجھ
اور میری جماعت پر کفر کا فتویٰ لکھا گیا اور سارے ہندوستان میں اس فتویٰ کو پھرایا گیا۔ میں
افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ سب سے اول مجھ پر کفر کا فتوی اسی شہر کے چند مولویوں نے دیا
مگر میں دیکھتا ہوں اور آپ دیکھتے ہیں کہ وہ کافر کہنے والے موجود نہیں اور خدا تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ لیکچر سب سے پہلے الحکم کے ۱۰ رستمبر تا ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ء کے شماروں میں شائع ہوا تھا۔ ( ناشر )
مجھے اب تک زندہ رکھا اور میری جماعت کو بڑھایا۔ میرا خیال ہے کہ وہ فتویٰ کفر جو دوبارہ
میرے خلاف تجویز ہوا اسے ہندوستان کے تمام بڑے شہروں میں پھرایا گیا ۔ اور دوسو کے
قریب مولویوں اور مشائخوں کی گواہیاں اور مہریں اس پر کرائی گئیں اس میں ظاہر کیا گیا کہ یہ
شخص بے ایمان ہے کافر ہے دجال ہے مفتری ہے کافر ہے بلکہ اَکفَر ہے۔ غرض جو جو کچھ
کسی سے ہو سکا میری نسبت اس نے کہا اور ان لوگوں نے اپنے خیال میں سمجھ لیا کہ بس یہ
ہتھیا راب سلسلہ کو ختم کر دے گا۔ اور فی الحقیقت اگر یہ سلسلہ انسانی منصوبہ اور افترا ہوتا تو
اس کے ہلاک کرنے کے لئے یہ فتوی کا ہتھیار بہت ہی زبردست تھا لیکن اس کو خدا نے
قائم کیا تھا۔ پھر وہ مخالفوں کی مخالفت اور عداوت سے کیوں کر مر سکتا تھا۔ جس قدر مخالفت
میں شدت ہوتی گئی اسی قدر اس سلسلہ کی عظمت اور عزت دلوں میں جڑ پکڑتی گئی۔ اور آج
میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ یا تو وہ زمانہ تھا کہ جب میں اس شہر میں آیا اور یہاں سے گیا تو
صرف چند آدمی میرے ساتھ تھے اور میری جماعت کی تعداد نہایت ہی قلیل تھی اور یا اب وہ
وقت ہے کہ تم دیکھتے ہو کہ ایک کثیر جماعت میرے ساتھ ہے اور جماعت کی تعداد تین لاکھ
تک پہنچ چکی ہے اور دن بدن ترقی ہو رہی ہے اور یقینا کروڑوں تک پہنچے گی ۔
پس اس انقلاب عظیم کو دیکھو کہ کیا یہ انسانی ہاتھ کا کام ہو سکتا ہے؟ دنیا کے لوگوں
نے تو چاہا کہ اس سلسلہ کا نام ونشان مٹا دیں اور اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ کبھی کا
اس کو مٹا چکے ہوتے مگر یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے وہ جن باتوں کا ارادہ فرماتا ہے دنیا ان کو
روک نہیں سکتی اور جن باتوں کا دنیا ارادہ کرے مگر خدا تعالیٰ ان کا ارادہ نہ کرے وہ کبھی
ہو نہیں سکتی ہیں۔ غور کرو! میرے معاملہ میں کل علماء اور پیر زادے اور گدی نشین مخالف
ہوئے اور دوسرے مذہب کے لوگوں کو بھی میری مخالفت کے لئے اپنے ساتھ ملایا ۔ پھر
میری نسبت ہر طرح کی کوشش کی مسلمانوں کو بدظن کرنے کے لئے مجھ پر کفر کا فتویٰ دیا
ا
اور پھر جب اس تجویز میں بھی کامیابی نہ ہوئی تو پھر مقدمات شروع کئے ۔ خون کے مقدمے
میں مجھے پھنسایا اور ہر طرح کی کوششیں کیں کہ میں سزا پا جاؤں ۔ ایک پادری کے قتل کا
الزام مجھ پر لگایا گیا ۔ اس مقدمے میں مولوی محمد حسین نے بھی میرے خلاف بڑی کوشش کی
اور خود شہادت دینے کے واسطے گیا۔ وہ چاہتا تھا کہ میں پھنس جاؤں اور مجھے سزا ملے۔
مولوی محمد حسین کی یہ کوشش ظاہر کرتی تھی کہ وہ دلائل اور براہین سے عاجز ہے اس لئے
کہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب دشمن دشمن دا دلائل سے عاجز ہو جاتا ہے اور براہین سے سے ملا ملزم نہیں
کر سکتا تو ایذا قتل کی تجویزیں کرتا ہے اور وطن سے نکال دینے کا ارادہ کرتا ہے اور اس کے
خلاف مختلف قسم کے منصوبے اور سازشیں کرتا ہے جیسا ا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقابلہ میں جب کفار مکہ عاجز آگئے اور ہر طرح سے ساکت ہو گئے تو آخر انہوں نے بھی
اس قسم کے حیلے سوچے کہ آپ کو قتل کر دیں یا قید کریں یا آپ کو وطن سے نکال دیا جاوے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو ایذائیں دیں مگر آخر وہ سب کے سب اپنے ارادوں
اور منصوبوں میں نامراد اور ناکام رہے۔ اب وہی سنت اور طریق میرے ساتھ ہو رہا ہے
مگر یہ دنیا بغیر خالق اور رب العالمین کے ہستی نہیں رکھتی ۔ وہی ہے جو جھوٹے اور سچے میں
امتیاز کرتا ہے اور آخر سچے کی حمایت کرتا اور اُسے غالب کر کے دکھا دیتا ہے۔ اب اس زمانہ
میں جب خدا تعالیٰ نے پھر اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا ہے۔ میں اس کی تائیدوں کا ایک زندہ
نشان ہوں اور اس وقت تم سب کے سب دیکھتے ہو کہ میں وہی ہوں جس کو قوم نے رد کیا
اور میں مقبولوں کی طرح کھڑا ہوں ۔ تم قیاس کرو کہ اس وقت آج سے چودہ برس پیشتر
جب میں یہاں آیا تھا تو کون چاہتا تھا کہ ایک آدمی بھی میرے ساتھ ہو۔ علماء فقراء اور
ہر قسم کے معظم مکرم لوگ یہ چاہتے تھے کہ میں ہلاک ہو جاؤں اور اس سلسلہ کا نام ونشان
مٹ جاوے وہ کبھی گوارا نہیں کرتے تھے کہ ترقیات نصیب ہوں مگر وہ خدا جو ہمیشہ
اپنے بندوں کی حمایت کرتا ہے اور جس نے راستبازوں کو غالب کر کے دکھایا ہے اُس نے
میری حمایت کی اور میرے مخالفوں کے خلاف ان کی اُمیدوں اور منصوبوں کے بالکل
برعکس اس نے مجھے وہ قبولیت بخشی کہ ایک خلق کو میری طرف متوجہ کیا جو ان مخالفتوں اور
مشکلات کے پردوں اور روکوں کو چیرتی ہوئی میری طرف آئی اور آرہی ہے۔ اب غور کا مقام
ہے کہ کیا انسانی تجویزوں اور منصوبوں سے یہ کامیابی ہو سکتی ہے کہ دنیا کے بارسوخ لوگ
ایک شخص کی ہلاکت کی فکر میں ہوں اور اس کے کے خلاف خلاف ہر ہرفتم قسم کے منصوبے کئے جاویں اس
کے لئے خطرناک آگ جلائی جاوے مگر وہ ان سب آفتوں سے صاف نکل جاوے؟ ہرگز
نہیں ! یہ خدا کے کام ہیں جو ہمیشہ اس نے دکھائے ہیں ۔ پھر اسی امر پر زبردست دلیل یہ
ہے کہ آج سے ۲۵ برس پیشتر جبکہ کوئی بھی میرے نام سے واقف نہ تھا اور نہ کوئی شخص
قادیان میں میرے پاس آتا تھا یا خط و کتابت رکھتا تھا اس گمنامی کی حالت میں ان کسمپرسی
کے ایام میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا:
يأتون من كل فج عميق۔ يأتيك من كل فج عميق۔ لا تصعر لخلق الله
و لا تسئم من الناس۔ رب لا تذرني فردا و انت خير الوارثين۔
یہ وہ زبردست پیشگوئی ہے جو ان ایام میں کی گئی اور چھپ کر شائع ہوگئی۔ اور ہر
مذہب وملت کے لوگوں نے اسے پڑھا۔ ایسی حالت اور ایسے وقت میں کہ میں گمنامی کے
گوشہ میں پڑا ہوا تھا اور کوئی شخص مجھے نہ جانتا تھا خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تیرے پاس دور
دراز ملکوں سے لوگ آئیں گے اور کثرت سے آئیں گے اور اُن کے لئے مہمانداری کے
ہر قسم کے سامان اور لوازمات بھی آئیں گے۔ چونکہ ایک شخص ہزاروں لاکھوں انسانوں کو
مہمانداری کے جمیع لوازمات مہیا نہیں کر سکتا اور نہ اس قدر اخراجات کو برداشت کر سکتا ہے
اس لئے خود ہی فرمایا یأ تيك من كل فج عميق اُن کے سامان بھی ساتھ ہی آئیں گے
اور پھر انسان کثرت مخلوقات سے گھبرا جاتا ہے اور ان سے کج خلقی کر بیٹھتا ہے۔ اس لئے
اس سے منع کیا کہ ان سے کج خلقی نہ کرنا ۔ اور پھر یہ بھی فرمایا کہ لوگوں کی کثرت کو دیکھ کر
تھک نہ جانا ۔
اب آپ غور کریں کہ کیا یہ امر انسانی طاقت کے اندر ہے کہ پچیس تیس برس پہلے ایک
واقعہ کی اطلاع دے اور وہ بھی اسی کے متعلق اور پھر اسی طرح پر وقوع بھی ہو جاوے۔
انسانی ہستی اور زندگی کا تو ایک منٹ کا بھی اعتبار نہیں اور نہیں کہہ سکتے کہ دوسرا سانس آئے
گا یا نہیں پھر ایسی خبر دینا یہ کیونکر اس کی طاقت اور قیاس میں آسکتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ
یہ وہ زمانہ تھا جبکہ میں بالکل اکیلا تھا اور لوگوں سے ملنے سے بھی مجھے نفرت تھی اور چونکہ ایک
وقت آنے والا تھا کہ لاکھوں انسان میری طرف رجوع کریں اس لئے اس نصیحت کی ضرورت
پڑی لا تصعر لخلق الله ولا تسئم من الناس -
اور پھر انہیں دنوں میں یہ بھی فرمایا ۔ انت منی بمنزلة توحيدي۔ فحان ان تعان
و تعرف بين الناس یعنی وہ وہ وقت آتا ہے کہ تیری مدد کی جاوے گی اور تو لوگوں کے
در میان شناخت کیا جاوے گا ۔ اسی طرح پر فارسی - عربی اور انگریزی میں کثرت سے
ایسے الہامات ہیں جو اس مضمون کو ظاہر کرتے ہیں ۔
اب سوچنے کا مقام ہے ان لوگوں کے لئے جو خدا کا خوف رکھتے ہیں کہ اس قدر عرصہ
در از پیشتر ایک پیشگوئی کی گئی اور وہ کتاب میں چھپ کر شائع ہوئی۔ براہین احمد یہ ایسی
کتاب ہے جس کو دوست دشمن سب نے پڑھا۔ گورنمنٹ میں بھی اس کی کاپی بھیجی گئی ۔
عیسائیوں ہندوؤں نے اسے پڑھا۔ اس شہر میں بھی بہتوں کے پاس یہ کتاب ہوگی وہ
دیکھیں کہ اس میں درج ہے یا نہیں؟ پھر وہ مولوی ( جو محض عداوت کی راہ سے مجھے دجال
اور کذاب کہتے ہیں اور یہ بیان کرتے ہیں کہ کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ) شرم کریں
اور بتائیں کہ اگر یہ پیشگوئی نہیں تو پھر اور پیشگوئی کس کو کہتے ہیں؟ یہ وہ کتاب ہے جس کا
ریویو مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی نے کیا ہے۔ چونکہ وہ میرے ہم سبق تھے اس لئے اکثر
قادیان آیا کرتے تھے وہ خوب جانتے ہیں۔ اور ایسا ہی قادیان ۔ بٹالہ۔ امرتسر اور گردو نواح
کے لوگوں کو خوب معلوم ہے کہ اس وقت میں بالکل اکیلا تھا اور کوئی مجھے جانتا نہ تھا اور اس
وقت کی حالت ۔ احالت سے عند العقل دور از قیاس م را لعقل دور از قیاس معلوم ہوتا تھا کہ میرے جیسے گمنام آدمی بہ جیسے گمنام آدمی پر ایسا زمانہ
آئے گا کہ لاکھوں آدمی اس کے ساتھ ہو جائیں گے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ میں اس وقت کچھ
بھی نہ تھا۔ تنہا و بے کس تھا۔ خود اللہ تعالیٰ اس زمانہ میں مجھے یہ دعا سکھاتا ہے۔ ربّ لا
تذرني فردا وانت خير الوارثین ۔ یہ دعا اس لئے سکھائی کہ وہ پیار رکھتا ہے اُن لوگوں
سے جو دعا کرتے ہیں کیونکہ دعا عبادت ہے اور اس نے فرمایا ہے ۔ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكم ۔ دعا کرو، میں قبول کروں گا۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مغز اور مخ
↓
عبادت کا دعا ہی ہے۔ اور دوسرا اشارہ اس میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دعا کے پیرا یہ میں سکھانا
چاہتا ہے کہ تو اکیلا ہے اور ایک وقت آئے گا کہ تو اکیلا نہ رہے گا اور میں پکار کر کہتا ہوں کہ
جیسا یہ دن روشن ہے اسی طرح یہ پیشگوئی روشن ہے اور یہ امر واقعی ہے کہ میں اس وقت
اکیلا تھا۔ کون کھڑا ہو کر کہہ سکتا ہے کہ تیرے ساتھ جماعت تھی مگر اب دیکھو کہ
اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں کے موافق اور اس پیشگوئی کے موافق جو اس نے ایک زمانہ پہلے
خبر دی۔ ایک کثیر جماعت میرے ساتھ کر دی۔ ایسی حالت اور صورت میں اس عظیم الشان
پیشگوئی کو کون جھٹلا سکتا ہے۔ پھر جبکہ اسی کتاب میں یہ پیشگوئی بھی موجود ہے کہ لوگ
خطرناک طور پر مخالفت کریں گے اور اس جماعت کو روکنے کے لئے ہر قسم کی لئے ہر قسم کی کوششیں کریں
گے مگر میں ان سب کو نا مراد کروں گا۔
پھر براہین احمدیہ میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ جب تک پاک پلید میں فرق نہ
کرلوں گا نہیں چھوڑوں گا ۔ ان واقعات کو پیش کر کے ان لوگوں کو مخاطب نہیں کرتا
المؤمن: ٦١
جن کے دلوں میں خدا کا خوف نہیں اور جو گویا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے مرنا ہی نہیں ۔ وہ
خدا تعالیٰ کے کلام میں تحریف کرتے ہیں بلکہ میں ان لوگوں کو مخاطب کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ
سے ڈرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ مرنا ہے اور موت کے دروازے قریب ہو رہے ہیں
اس لئے کہ خدا سے ڈرنے و ، والا ایسا گستاخ نہیں ہو سکتا ۔ وہ غور کریں کہ کیا ۲۵ برس پیشتر
ایسی پیشگوئی کرنا انسانی طاقت اور قیاس کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟ پھر ایسی حالت میں کہ کوئی اسے
جانتا بھی نہ ہو اور ساتھ ہی یہ پیشگوئی بھی ہو کہ لوگ مخالفت کریں گے مگر وہ نامرادر ہیں
گے مخالفوں کے نامراد رہنے اور اپنے بامراد ہو جانے کی پیشگوئی کرنا ایک خارق عادت امر
ہے اگر اس کے ماننے میں کوئی شک ہے تو پھر نظیر پیش کرو۔
میں دعوٹی سے کہتا ہوں کہ حضرت آدم سے لے کر اس وقت تک کے کسی مفتری کی نظیر دو
جس نے ۲۵ برس پیشتر اپنی گمنامی کی حالت میں ایسی پیشگوئیاں کی ہوں اور وہ یوں روز روشن کی
طرح پوری ہوگئی ہوں۔ اگر کوئی شخص ایسی نظیر پیش کر دے تو یقین یا درکھو کہ یہ سارا سلسلہ اور کاروبار
باطل ہو جائے گا مگر اللہ تعالیٰ کے کاروبار کو کون باطل کر سکتا ہے؟ یوں تکذیب کرنا اور بلا وجہ معقول
انکار اور استہزا یہ حرام زادے کا کام ہے کوئی حلال زادہ ایسی جرات نہیں کر سکتا۔ میں اپنی سچائی کو
اسی پر حصر کر سکتا ہوں اگر تم میں کوئی سلیم دل رکھتا ہو۔ خوب یا درکھو کہ یہ پیشگوئی کبھی رد نہیں ہو سکتی
جب تک اس کی نظیر پیش نہ کی جاوے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ یہ پیشگوئی براہین احمدیہ میں موجود
ہے جس کا ریویو مولوی ابوسعید نے لکھا ہے۔ اسی شہر میں مولوی محمد حسن اور منشی محمد عمر و غیرہ کے
پاس ہوگی ۔ اس کا نسخہ مکہ، مدینہ، بخارا تک پہنچا۔ گورنمنٹ کے پاس اس کی کاپی بھیجی گئی۔
ہندوؤں ،مسلمانوں، عیسائیوں ، برہموؤں نے اسے پڑھا اور وہ کوئی گمنام کتاب نہیں بلکہ وہ
شہرت یافتہ کتاب ہے کوئی پڑھا لکھا آدمی جو مذہبی مذاق رکھتا ہو اس سے بے خبر نہیں ہے۔
پھر اس کتاب ناب میں یہ پیشگوئی لکھی ہوئی موجود ہے کہ ایک دنیا تیرے ساتھ ہو جائے گی۔ دنیا میں
تجھے شہرت دوں گا۔ تیرے مخالفوں کو نا مرا د رکھوں گا۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ کام کسی مفتری کا ہو سکتا
ہے؟ اگر تم یہی فیصلہ دیتے ہو کہ ہاں یہ مفتری کا کام ہو سکتا ہے تو پھر اس کے لئے نظیر پیش
کرو۔ اگر نظیر دکھا دو ۔ تو میں تسلیم کرلوں گا کہ میں جھوٹا ہوں مگر کوئی نہیں جو اس کی نظیر
دکھا سکے اور اگر تم اس کی نظیر نہ پیش کر سکو اور یقیناً نہیں کر سکو گے تو پھر میں تمہیں یہی کہتا
ہوں کہ خدا سے ڈرو اور تکذیب سے باز آؤ۔
یا درکھو خدا تعالیٰ کے نشانات کو بدوں کسی سند کے رد کرنا دانشمندی نہیں اور نہ اس کا انجام
کبھی بابرکت ہوا ہے۔ میں تو کسی کی تکذیب یا تکفیر کی پروانہیں کرتا اور نہ ان حملوں سے
ڈرتا ہوں جو مجھ پر کئے جاتے ہیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے آپ ہی مجھے قبل از وقت بتا دیا
تھا کہ تکذیب اور تکفیر ہوگی اور خطرناک مخالفت یہ لوگ کریں گے مگر کچھ بگاڑ نہ سکیں گے۔
کیا مجھ سے پیشتر راستبازوں اور خدا کے ماموروں کو رد نہیں کیا گیا ؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر
فرعون اور فرعونیوں نے حضرت مسیح علیہا نے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام پر فقیہوں۔ یہوں نے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
مشرکین مکہ نے کیا کیا حملے نہیں کئے؟ مگر ان حملوں کا انجام کیا ہوا؟ ان مخالفوں نے ان
نشانات کے مقابلہ میں کبھی کوئی نظیر پیش کی؟ کبھی نہیں۔ نظیر پیش کرنے سے تو ہمیشہ عاجز
رہے۔ ہاں زبانیں چلتی تھیں اس لئے وہ کذاب کہتے رہے۔ اسی طرح پر یہاں بھی جب
عاجز آگئے تو اور تو کچھ نہ پیش گئی دجال کذاب کہہ دیا مگر ان منہ کی پھونکوں سے کیا یہ خدا تعالیٰ
کے نور کو بجھا دیں گے؟ کبھی نہیں بجھا سکتے ۔ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ لَ
دوسرے خوارق اور نشانات کو وہ لوگ جو بدظنی کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں کہہ دیتے
ہیں کہ شاید دست بازی ہو مگر پیشگوئی میں انہیں کوئی عذر اور باقی نہیں رہتا اس لئے
نشانات نبوت میں عظیم الشان نشان اور معجزہ پیشگوئیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ امر توریت
سے بھی ثابت ہے اور قرآن مجید سے بھی ۔ پیشگوئیوں کے برابر کوئی معجزہ نہیں ۔ اس لئے
خدا تعالیٰ کے ماموروں کو ان کی پیشگوئیوں سے شناخت کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
الصف : 9
یه نشان مقرر کر دیا ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ لا یعنی
اللہ تعالیٰ کے غیب کا کسی پر ظہور نہیں ہوتا مگر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ رسولوں پر ہوتا ہے۔
پھر یہ بھی یاد رہے کہ بعض پیشگوئیاں بار یک اسرار اپنے اندر رکھتی ہیں اور دقیق امور کی
وجہ سے ان لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی ہیں جو دور بین آنکھیں نہیں رکھتے اور موٹی موٹی باتوں
کو صرف سمجھ سکتے ہیں ۔ ایسی ہی پیشگوئیوں پر عموماً تکذیب ہوتی ہے اور جلد باز اور شتاب کار
کہہ اُٹھتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئیں ۔ اسی کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ظَنُّوا أَنَّهُمْ
قَدْ كَذِبُوا کے ان پیشگوئیوں میں لوگ شبہات پیدا کرتے ہیں مگر فی الحقیقت وہ پیشگوئیاں
خدا تعالیٰ کی سنن کے ماتحت پوری ہو جاتی ہیں ۔ تاہم اگر وہ سمجھ میں نہ بھی آئیں تو مومن اور
خدا ترس انسان کا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ ان پیشگوئیوں پر نظر کرے جن میں دقائق نہیں
یعنی جو موٹی موٹی پیشگوئیاں ہیں۔ پھر دیکھے کہ وہ کس قدر تعداد میں پوری ہو چکی ہیں۔ یونہی
منہ سے انکار کر دینا تقویٰ کے خلاف ۔ ہے۔ دیانت اور خدا ترسی سے ان پیشگوئیوں کو دیکھنا
چاہیے جو پوری ہو چکی ہیں مگر جلد بازوں کا منہ کون بند کرے؟
اس قسم کے امور مجھے ہی پیش نہیں آئے حضرت موسیٰ ، حضرت عیسی اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو بھی پیش آئے ۔ پھر اگر یہ امر مجھے بھی پیش آوے تو تعجب نہیں بلکہ ضرور تھا کہ ایسا
ہوتا کیونکہ سنت اللہ یہی تھی۔ میں کہتا ہوں کہ مومن کے لئے تو ایک شہادت بھی کافی ہے۔
اسی سے اس کا دل کانپ جاتا ہے مگر یہاں تو ایک نہیں صد ہانشان موجود ہیں بلکہ میں دعوی
سے کہتا ہوں کہ اس قدر ہیں کہ میں انہیں گن نہیں سکتا۔ یہ شہادت تھوڑی نہیں کہ دلوں کو فتح
کرلے گا ۔ مکذبوں کو موافق بنا لے گا ۔ اگر کوئی خدا کا خوف کرے اور دل میں دیانت اور
دوراندیشی سے سوچے تو اُسے بے اختیار ہو کر ماننا پڑے گا کہ یہ خدا کی طرف سے ہیں۔
پھر یہ بھی ظاہر بات ہے کہ مخالف جب تک رد نہ کرے اور اس کی نظیر پیش نہ کرے
ا الجن : ۲۸۷۲۷ ۲ یوسف : ۱۱۱