صحابہ کرام کے اجماع کا ذکر

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور اس کی نسبت موت کا لفظ منہ سے نکالا اور تمہیں غضب آجاتا ہے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اب تک زندہ رہتے تو ہرج نہ تھا۔ اس لئے کہ آپ وہ عظیم الشان ہدایت لے کر
آئے تھے جس کی نظیر دنیا میں پائی نہیں جاتی۔ اور آپ نے وہ عملی حالتیں دکھا ئیں کہ آدم
سے لے کر اس وقت تک کوئی ان کا نمونہ اور نظیر پیش نہیں کر سکتا۔ میں تم کو سچ سچ کہتا ہوں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کی ضرورت دنیا اور مسلمانوں کو تھی اس قدر ضرورت
مسیح کے وجود کی نہیں تھی۔ پھر آپ کا وجود باجود وہ مبارک وجود ہے کہ جب آپ نے وفات
پائی تو صحابہ کی یہ حالت تھی کہ وہ دیوانے ہو گئے یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
تلوار میان سے نکال لی اور کہا کہ اگر کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مردہ کہے گا تو میں
اُس کا سر جدا کر دوں گا ۔ اس جوش کی حالت میں اللہ تعالی نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ
عنہ کو ایک خاص نور اور فراست عطا کی ۔ انہوں نے سب کو اکٹھا کیا اور خطبہ پڑھا
مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل کے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ایک رسول ہیں اور آپ سے پیشتر جس قدر رسول آئے وہ سب وفات پاچکے ۔ اب آپ غور
کریں اور سوچ کر بتائیں کہ حضرت ابو بکر صدیق نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
پر یہ آیت کیوں پڑھی تھی ؟ اور اس سے آپ کا کیا مقصد اور منشاء تھا؟ اور پھر ایسی حالت
میں کہ گل صحابہ موجود تھے۔ میں یقیناً کہتا ہوں اور آپ انکار نہیں کر سکتے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وجہ سے صحابہ کے دل پر سخت صدمہ تھا اور اس کو بے وقت اور
قبل از وقت سمجھتے تھے۔ وہ پسند نہیں کر سکے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سنیں
ایسی حالت اور صورت میں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا جلیل القدر صحابی اس جوش کی حالت
میں ہو اُن کا غصہ فرو نہیں ہو سکتا ( تھا) بجز اس کے کہ یہ آیت ان کی تسلی کا موجب ہوتی ۔
اگر انہیں یہ معلوم ہوتا یا یہ یقین ہوتا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو وہ تو زندہ ہی
مر جاتے ۔ وہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق تھے اور آپ کی حیات کے سوا کسی اور کی
ال عمران: ۱۴۵

حیات کو گوارا ہی نہ کر سکتے تھے پھر کیوں کر اپنی آنکھوں کے سامنے آپ کو وفات یافتہ دیکھتے اور
مسیح کو زندہ یقین کرتے یعنی جب حضرت ابو بکر نے خطبہ پڑھا تو اُن کا جوش فرو ہو گیا ۔ اس
وقت صحابہ مدینہ کی گلیوں میں یہ آیت پڑھتے پھرتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ گویا یہ آیت
آج ہی اُتری ہے۔ اُس وقت حسان بن ثابت نے ایک مرثیہ لکھا جس میں انہوں نے کہا
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِلْ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ يُحَاذِرُ
☆
چونکہ مذکورہ بالا آیت نے بتا دیا تھا کہ سب مر گئے اس لئے حسان نے بھی کہہ دیا کہ
اب کسی کی موت کی پروا نہیں ۔ یقیناً سمجھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کسی کی
زندگی صحابه پر سخت شاق تھی اور وہ ان کو گوارا نہیں کر سکتے تھے۔ اس طرح پر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی وفات پر یہ پہلا اجماع تھا جو دنیا میں ہوا اور اس میں حضرت مسیح کی وفات کا
بھی کلی فیصلہ ہو چکا تھا۔
میں بار بار اس امر میں اس لئے زور دیتا ہوں کہ یہ دلیل بڑی ہی زبردست دلیل
ہے جس سے مسیح کی وفات ثابت ہوتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کوئی
معمولی اور چھوٹا امر نہ تھا جس کا صدمہ صحابہ کو نہ ہوا ہو ۔ ایک گاؤں کا نمبر دار یا محلہ دار یا گھر
کا کوئی عمدہ آدمی مر جاوے تو گھر والوں ، محلہ والوں یا دیہات والوں کو صدمہ ہوتا ہے پھر وہ
نبی جو کل دنیا کے لئے آیا تھا اور رحمۃ للعالمین ہو کر آیا تھا جیسا کہ قرآن مجید میں فرمایا ہے
وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعُلَمِينَ ، اور پھر دوسری جگہ فرمایا ۔ قُلْ يَأَيُّهَا
النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا - پھر وہ نبی جس نے صدق اور وفا کا
نمونہ دکھایا اور وہ کمالات دکھائے کہ جن کی نظیر نظر نہیں آتی وہ فوت ہو جاوے ۔
اس کے ان جان شار متبعین پر اثر نہ پڑے بعین پر اثر نہ پڑے جنہوں نے اس کی خاطر جانیں دے دینے سے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے اس “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) لا الانبیاء : ۱۰۸ - الاعراف : ۱۵۹

دریغ نہ کیا۔ جنہوں نے وطن چھوڑا ۔ خویش واقارب چھوڑے اور اس کے لئے ہر قسم کی تکلیفوں
اور مشکلات کو اپنے لئے راحت جان سمجھا۔ ایک ذرا سے فکر اور توجہ سے یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے
کہ جس قدر بھی دکھ اور تکلیف انہیں اس خیال کے تصور سے ہو سکتا ہے اس کا اندازہ اور قیاس
ہم نہیں کر سکتے ۔ ان کی تسلی اور تسکین کا موجب یہی آیت تھی کہ حضرت ابو بکر نے پڑھی ۔
اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے کہ انہوں نے ایسے نازک وقت میں صحابہ کو سنبھالا۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض نادان اپنی جلد بازی اور شتاب کاری کی وجہ سے یہ
کہہ دیتے ہیں کہ یہ آیت تو بے شک حضرت ابو بکر نے پڑھی لیکن حضرت عیسی علیہ السلام اس
سے باہر رہ جاتے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ ایسے نادانوں کو میں کیا کہوں ۔ وہ باوجود مولوی
کہلانے کے ایسی بیہودہ باتیں پیش کر دیتے ہیں۔ وہ نہیں بتاتے کہ اس آیت میں وہ کون سا
لفظ ہے جو حضرت عیسیٰ کو الگ کرتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے تو کوئی امر قابل بحث اس میں چھوڑا
ہی نہیں ۔ قد خلت کے معنے خود ہی کر دیئے آفابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ ۔ اگر کوئی تیسری
شق بھی اس کے سوا ہوتی تو کیوں نہ کہہ دیتا او رفع بجسده العنصري الى السماء -
کیا خدا تعالیٰ اس کو بھول گیا تھا جو یہ یاد دلاتے ہیں؟ نعوذ باللہ من ذالک
اگر صرف یہی آیت ہوتی تب بھی کافی تھی مگر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی تو انہیں ایسی محبوب اور پیاری تھی کہ اب تک آپ کی وفات کا ذکر کر کے یہ لوگ
بھی روتے ہیں۔ پھر صحابہ کے لئے تو اور بھی درد اور رقت اس وقت پیدا ہو گئی تھی ۔ میرے
نزد یک مومن وہی ہوتا ہے جو آپ کی اتباع کرتا ہے اور وہی کسی مقام پر پہنچتا ہے جیسا کہ
خود اللہ تعالیٰ نے فرمادیا ہے۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
یعنی کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کو محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو تا کہ اللہ تمہیں اپنا محبوب
بنالے۔ اب محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ محبوب کے فعل کے ساتھ خاص موانست ہوا اور مرنا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ نے مرکر دکھا دیا۔ پھر کون ہے جو زندہ رہے
ال عمران : ۱۴۵ ۲ آل عمران: ۳۲

آج 10 میں سے 10 باقی