عیسیٰ کے زمانے کی رومی حکومت سے موازنہ

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پوری آزادی دی ہے اور ہر قسم کے سامان اس مبارک عہد میں ہمیں میسر ہیں۔ اس سے بڑھ
کر اور کیا آزادی ہوگی کہ ہم عیسائی مذہب کی تردید زور شور سے کرتے ہیں اور کوئی نہیں
پوچھتا مگر اس سے پہلے ایک زمانہ تھا اُس زمانہ کے دیکھنے والے بھی اب تک موجود ہیں۔
اُس وقت یہ حالت تھی کہ کوئی مسلمان اپنی مسجدوں میں اذان تک نہیں کہہ سکتا تھا اور باتوں کا
تو ذکر ہی کیا ہے۔ اور حلال چیزوں کے کھانے سے روکا جاتا تھا۔ کوئی با قاعدہ تحقیقات نہ
ہوتی تھی مگر یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ ہم ایک ایسی سلطنت کے نیچے ہیں جو ان
تمام عیوب سے پاک ہے یعنی سلطنت انگریزی جو امن پسند ہے جس کو مذاہب کے اختلاف
سے کوئی اعتراض نہیں ۔ جس کا قانون ہے کہ ہر اہل مذہب آزادی سے اپنے مذہبی فرض
ادا کرے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ ہماری تبلیغ ہر جگہ پہنچ جاوے اس لئے
اُس نے ہم کو اس سلطنت میں پیدا کیا جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نوشیرواں کے
عہد سلطنت پر فخر کرتے تھے اسی طرح پر ہم کو اس سلطنت پر فخر ہے ۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ
مامور چونکہ عدل اور راستی لاتا ہے اس لئے اس سے پہلے کہ وہ مامور ہو کر آئے عدل اور
راستی کا اجرا ہونے لگتا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اس رومی سلطنت سے جو مسیح علیہ السلام
کے زمانہ میں تھی یہ سلطنت بمراتب اولی اور افضل ہے اگر چہ اس کا اور اُس کا قانون ملتا جلتا
ہے لیکن انصاف یہی ہے کہ اس سلطنت کے قوانین کسی سے دبے ہوئے نہیں ہیں اور مقابلہ
سے دیکھا جاوے تو معلوم ہوگا کہ رومی سلطنت میں وحشیانہ حصہ ضرور پایا جاوے گا یہ لیکن
بزدلی تھی کہ یہودیوں کے خوف سے خدا کے پاک اور برگزیدہ بندے مسیح کو حوالات میں
دیا گیا ۔ اس قسم کا مقدمہ مجھ پر بھی ہوا تھا۔ مسیح علیہ السلام کے خلاف تو یہودیوں نے
مقدمہ کیا تھا مگر اس سلطنت میں میرے خلاف جس نے مقدمہ کیا وہ معزز پادری تھا اور
ڈاکٹر بھی تھا یعنی ڈ ما یعنی ڈاکٹر مارٹن کلارک تھا جس نے : نے مجھ پر اقدام مقتل کا مقدمہ بنایا اور اس نے
شہادت پوری بہم پہنچائی یہاں تک کہ مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی بھی جو اس سلسلہ کا سخت

دشمن ہے شہادت دینے کے واسطے عدالت میں آیا۔ اور جہاں تک اُس سے ہو سکا اس نے
میرے خلاف شہادت دی اور پورے طور پر مقدمہ میرے خلاف ثابت کرنے کی کوشش کی۔
یہ مقدمہ کپتان ڈگلس ڈپٹی کمشنر گورداسپور ۔ ور کے اجلاس میں تھا جو شاید اب شملہ میں ہیں۔ اُن
کے روبرو مقدمہ پورے طور پر مرتب ہو گیا اور تمام شہادتیں میرے خلاف بڑے زور شور سے
دی گئیں۔ ایسی حالت اور صورت میں کوئی قانون دان اہل الرائے بھی نہیں کہہ سکتا تھا کہ
میں بری ہو سکتا ہوں ۔ تقاضائے وقت اور صورتیں ایسی واقع ہو چکی تھیں کہ مجھے سیشن سپر د کر
دیا جاتا اور وہاں سے پھانسی کا حکم ملتا یا عبور دریائے شور کی سزادی جاتی مگر خدا تعالیٰ نے جیسے
مقدمہ سے پہلے مجھے اطلاع دی تھی اسی طرح یہ بھی قبل از وقت ظاہر کر دیا تھا کہ میں اس میں
بری ہوں گا۔ چنانچہ یہ پیشگوئی میری جماعت کے ایک گروہ کثیر کو معلوم تھی ۔ غرض جب
مقدمہ اس مرحلہ پر پہنچا اور دشمنوں اور مخالفوں کا یہ خیال ہو گیا کہ اب مجھے مجسٹریٹ سیشن
سپرد کرے گا۔ اس موقعہ پر اس نے کپتان پولیس سے کہا کہ میرے دل میں یہ بات آتی ہے
کہ یہ مقدمہ بناوٹی ہے۔ میرا دل اس کو نہیں مانتا کہ فی الواقعہ ایسی کوشش کی گئی ہو اور انہوں
نے ڈاکٹر کلارک کے قتل کے لئے آدمی بھیجا ہو۔ آپ اس کی پھر تفتیش کریں۔ یہ وہ وقت تھا
کہ میرے مخالف میرے خلاف ہر سم کے خلاف ہر قسم کے منصوبوں ہی میں نہ لگے ہوئے تھے بلکہ وہ لوگ
جن کو قبولیت دعا کے دعوے تھے وہ دعاؤں میں لگے ہوئے تھے اور رو رو کر دعائیں کرتے
تھے کہ میں سزا یاب ہو جاؤں مگر خدا تعالیٰ کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ کپتان
ڈگلس صاحب کے پاس بعض سپارشیں بھی آئیں مگر وہ ایک انصاف پسند مجسٹریٹ تھا۔ اُس
نے کہا کہ ہم سے ایسی بدذاتی نہیں ہو سکتی ۔
غرض جب مقدمہ دوبارہ تفتیش کے لئے کپتان بیمار چنڈ کے سپر د کیا گیا تو کپتان
صاحب نے عبدالحمید کو بلایا اور اُس کو کہا کہ تو سچ سچ بیان کر ۔ عبدالحمید نے اس پر بھی وہی
قصہ جو اس نے صاحب ڈپٹی کمشنر کے روبرو بیان کیا تھا دو ہرایا۔ اُس کو پہلے سے یہ کہا گیا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی