ڈاکٹر مارٹن کلارک، ڈوئی، اور کرم دین کے کیسز

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ اگر ذرا بھی خلاف بیانی ہوگی تو تو پکڑا جاوے گا اس لئے وہ وہی کہتا گیا مگر کپتان صاحب
نے اس کو کہا کہ تو تو پہلے یہی بیان کر چکا ہے۔ صاحب اس سے کہ ۔صاحب اس سے تسلی نہیں پاتے کیونکہ تو سچ سچ
بیان نہیں کرتا۔ جب دوبارہ کپتان لیمار چنڈ نے اس کو کہا تو وہ روتا ہوا اُن کے پاؤں پر گر
پڑا۔ اور کہنے لگا کہ مجھے بچالو۔ کپتان صاحب نے اس کو تسلی دی۔ اور کہا کہ ہاں بیان کرو۔
اس پر اس نے اصلیت کھول دی اور صاف اقرار کیا کہ مجھے دھمکا کر یہ بیان کرایا گیا تھا۔
مجھے ہرگز ہرگز مرزا صاحب نے قتل کے لئے نہیں بھیجا۔ کپتان اس بیان کو سن کر بہت خوش ہوا
اور اُس نے ڈپٹی کمشنر کو تار دیا کہ ہم نے مقدمہ نکال لیا ہے چنانچہ پھر گورداسپور کے مقام پر
یہ مقدمہ پیش ہوا ۔ اور وہاں کپتان بیمار چنڈ کو حلف دیا گیا اور اس نے اپنا حلفی بیان لکھوایا۔
میں دیکھتا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اصلیت کے کھل جانے سے بڑا خوش تھا۔ اور ان عیسائیوں پر
اسے سخت غصہ تھا جنہوں نے میرے خلاف جھوٹی گواہیاں دی تھیں ۔ اُس نے مجھے کہا کہ
آپ ان عیسائیوں پر مقدمہ کر سکتے ہیں مگر چونکہ میں مقدمہ بازی سے متنفر ہوں میں نے یہی
کہا کہ میں مقدمہ نہیں کرنا چاہتا۔ میرا مقدمہ آسمان پر دائر ہے۔ اس پر اُسی وقت ڈگلس
صاحب نے فیصلہ لکھا۔ ایک مجمع کثیر اُس دن جمع ہو گیا ہوا تھا اُس نے فیصلہ سناتے وقت
مجھے کہا کہ آپ کو مبارک ہو۔ آپ بری ہوئے ۔
اب بتاؤ یہ کیسی خوبی اس سلطنت کی ہے کہ عدل اور انصاف کے لئے نہ اپنے مذہب
کے ایک سرگروہ کی پروا کی اور نہ کسی اور بات کی۔ میں دیکھتا تھا کہ اس وقت میری دشمن تو
ایک دنیا تھی اور ایسا ہی ہوتا ہے جب دنیا دکھ دینے پر آتی ہے تو درو دیوار نیش زنی کرتے
ہیں۔ خدا ہی ہوتا ہے جو اپنے صادق بندوں کو بچالیتا ہے۔
پھر مسٹر ڈ وئی کے سامنے ایک مقدمہ ہوا ۔ پھر ٹیکس کا مقدمہ مجھ پر بنایا گیا مگر
ان تمام مقدمات میں خدا نے مجھے بری ٹھہرایا ۔ پھر آخر کرم دین کا مقدمہ ہوا

آج 10 میں سے 10 باقی