جہاد کا تصور
لیکچر لدھیانہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مسیح کے خون سے ہاتھ دھوئے مگر باوجود اس کے کہ وہ مرید تھا اور گورنر تھا اُس نے اس
جرات سے کام نہیں لیا جو کپتان ڈگلس نے دکھائی۔ وہاں بھی مسیح بے گناہ تھا اور یہاں بھی
میں بے گناہ تھا۔ میں سچ کہتا ہوں اور تجربہ سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو حق کے
لئے ایک جرات دی ہے۔ پس میں اس جگہ پر تمام مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان پر فرض
ہے کہ وہ سچے دل سے گورنمنٹ کی اطاعت کریں۔ یہ بخوبی یا د رکھو کہ جو شخص اپنے
محسن انسان کا شکرگزار نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کا شکر بھی نہیں کر سکتا۔ جس قدر آسائش اور آرام
اس زمانہ میں حاصل ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ ریل ، تار، ڈاکخانہ، پولیس وغیرہ کے انتظام
دیکھو کہ کس قدر فوائد ان سے پہنچتے ہیں۔ آج سے ساٹھ ستر برس پہلے بتاؤ کیا ایسا آرام اور
آسانی تھی؟ پھر خود ہی انصاف کرو جب ہم پر ہزاروں احسان ہیں تو ہم کیوں کر شکر نہ
کریں۔ اکثر مسلمان مجھ پر حملہ کرتے ہیں کہ تمہارے سلسلہ میں یہ عیب ہے کہ تم جہاد کو
موقوف کرتے ہو۔ مجھے افسوس ہے کہ وہ نادان اس کی حقیقت سے محض نا واقف ہیں۔
وہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بدنام کرتے ہیں۔ آپ نے کبھی اشاعت مذہب
لئے تلوار نہیں اُٹھائی ۔ جب آپ پر اور آپ کی جماعت پر مخالفوں کے ظلم انتہا تک پہنچ
گئے اور آپ کے مخلص خدام میں سے مردوں اور عورتوں کو شہید کر دیا گیا اور پھر مدینہ تک
آپ کا تعاقب کیا گیا اُس وقت مقابلہ کا حکم ملا ۔ آپ نے تلوار نہیں اُٹھائی مگر دشمنوں نے
تلوار اٹھائی بعض اوقات آپ کو ظالم طبع کفار نے سر سے پاؤں تک خور آلود کر دیا تھا مگر
آپ نے مقابلہ نہیں کیا۔ خوب یا د رکھو کہ اگر تلوار اسلام کا فرض ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مکہ میں اُٹھاتے مگر نہیں وہ تلوار جس کا ذکر ہے وہ اُس وقت اٹھی جب موذی کفار
نے مدینہ تک تعاقب کیا۔ اس وقت مخالفین کے ہاتھ میں تلوار تھی مگر اب تلوار نہیں اور
کے
میرے خلاف جھوٹی مخبریوں اور فتووں سے کام لیا جاتا ہے۔ اور اسلام کے خلاف صرف قلم
سے کام لیا جاتا ہے۔ پھر قلم کا جواب تلوار سے دینے والا احمق اور ظالم ہو گا یا کچھ اور؟
اس بات کو کبھی مت بھولو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے حد سے گزرے
ہوئے ظلم و ستم پر تلوار اُٹھائی اراٹھائی اور وہ حفاظت خود اختیاری تھی جو ہر مہذب گورنمنٹ کے قانون
میں بھی جرم نہیں ۔ تعزیرات ہند میں بھی حفاظت خود اختیاری کو جائز رکھا ہے۔ اگر ایک چور
گھر میں گھس آوے اور وہ حملہ کر کے مارڈالنا چاہے اس وقت اس چور کو اپنے بچاؤ کے لئے
مارڈالنا جرم نہیں ہے۔
پس جب حالت یہاں تک پہنچی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جان شار خدام شہید
کر دیئے گئے اور مسلمان ضعیف عورتوں تک کو نہایت سنگدلی اور بے حیائی کے ساتھ شہید کیا
گیا تو کیا حق نہ تھا کہ ان کو سزادی جاتی ۔ اس وقت اگر اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہوتا کہ اسلام کا
نام و نشان نہ رہے تو البتہ یہ ہو سکتا تھا کہ تلوار کا نام نہ آتا مگر وہ چاہتا تھا کہ اسلام دنیا میں ا
پھیلے اور دنیا کی نجات کا ذریعہ ہو اس لئے اُس وقت محض مدافعت کے لئے تلوار اُٹھائی گئی۔
میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ اسلام کا اُس وقت تلوار اُٹھا نا کسی قانون ، مذہب اور اخلاق کی
رو سے قابل اعتراض نہیں ٹھہرتا ۔ وہ لوگ جو ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینے کی
تعلیم دیتے ہیں وہ بھی صبر نہیں کر سکتے اور جن کے ہاں کیڑے کا مارنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے
وہ بھی نہیں کر سکتے ۔ پھر اسلام پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے؟
میں یہ بھی کھول کر کہتا ہوں کہ جو جاہل مسلمان یہ لکھتے ہیں کہ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا
ہے وہ نبیء معصوم علیہ الصلوۃ والسلام پر افترا کرتے ہیں اور اسلام کی ہتک کرتے ہیں۔ خوب
یا درکھو کہ اسلام ہمیشہ اپنی پاک تعلیم اور ہدایت اور اس کے ثمرات انوار و برکات اور معجزات
سے پھیلا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان نشانات ، آپ کے اخلاق کی پاک
تاثیرات نے اسے پھیلایا ہے اور وہ نشانات اور تاثیرات ختم نہیں ہوگئی ہیں بلکہ ہمیشہ