مسیح موعود کے ذریعے مذہبی جنگوں کا خاتمہ

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے جو میں کہتا ہوں کہ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں۔
اس لئے کہ آپ کی تعلیمات اور ہدایات ہمیشہ اپنے ثمرات دیتی رہتی ہیں اور آئندہ جب
اسلام ترقی کرے گا تو اس کی یہی راہ ہوگی نہ کوئی اور ۔ پس جب اسلام کی اشاعت کے لئے کبھی
تلوار نہیں اُٹھائی گئی تو اس وقت ایسا خیال بھی کرنا گناہ ہے کیونکہ اب تو سب کے سب امن سے
بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے مذہب کی اشاعت کے لئے کافی ذریعے اور سامان موجود ہیں۔
مجھے بڑے ہی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عیسائیوں اور دوسرے معترضین نے اسلام پر
حملہ کرتے وقت ہرگز ہرگز اصلیت پر غور نہیں کیا۔ وہ دیکھتے کہ اُس وقت تمام مخالف اسلام
اور مسلمانوں کے استیصال کے درپے تھے اور سب کے سب مل کر اس کے خلاف منصوبے
کرتے اور مسلمانوں کو دکھ دیتے تھے۔ ان دکھوں اور تکلیفوں کے مقابلہ میں اگر وہ اپنی جان
نہ بچاتے تو کیا کرتے ۔ قرآن شریف میں یہ آیت موجود ہے۔ اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ
بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکم اُس وقت دیا گیا جبکہ مسلمانوں پر ظلم کی
حد ہو گئی تو انہیں مقابلہ کا حکم دیا گیا ۔ اُس وقت کی یہ اجازت تھی دوسرے وقت کے لئے
یہ حکم نہ تھا۔ چنانچہ مسیح موعود کے لئے بہ لئے یہ نشان قرار دیا گیا۔ یضع الحرب ۔ اب یہ تو اُس
کی سچائی کا نشان ہے کہ وہ لڑائی نہ کرے گا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس زمانہ میں مخالفوں
نے بھی مذہبی لڑائیاں چھوڑ دیں۔ ہاں اس مقابلہ نے ایک اور صورت اور رنگ اختیار کر لیا ہے
یہ ہے کہ قلم سے کام لے کر اسلام پر اعتراض کر رہے ہیں۔ عیسائی ہیں کہ ان کا ایک ایک
پرچہ پچاس پچاس ہزار نکلتا ہے اور ہر طرح کوشش کرتے ہیں کہ لوگ اسلام سے بیزار ہو
جائیں ۔ پس اس کے مقابلہ کے لئے ہمیں قلم سے کام لینا چاہیے یا تیر چلانے چاہئیں؟ اس
وقت تو اگر کوئی ایسا خیال کرے تو اُس سے بڑھ کر احمق اور اسلام کا دشمن کون ہوگا ؟ اس قسم
کا نام لینا اسلام کو بدنام کرنا ہے یا کچھ اور؟ جب ہمارے مخالف اس قسم کی سعی نہیں کرتے
اور وہ یہ ۔
ا الحج : ۴۰

حالانکہ وہ حق پر نہیں اور پھر کیسا تعجب اور افسوس ہوگا کہ اگر ہم حق پر ہو کر تلوار کا نام لیں ۔
اس وقت تم کسی کو تلوار دکھا کر کہو کہ مسلمان ہو جاور نہ قتل کر دوں گا ۔ پھر دیکھو نتیجہ کیا ہوگا
وہ پولیس میں گرفتار کرا کے تلوار کا مزہ چکھا دے گا۔
یہ خیالات سراسر بیہودہ ہیں ان کو سروں سے نکال دینا چاہیے۔ اب وقت آیا ہے کہ اسلام کا
روشن اور درخشاں چہرہ دکھایا جاوے۔ یہ وہ زمانہ ہے کہ تمام اعتراضوں کو دور کر دیا جاوے اور جو
اسلام کے نورانی چہرہ پر داغ لگایا گیا ہے اُسے دور کر کے دکھایا جاوے۔ میں یہ بھی افسوس سے
ظاہر کرتا ہوں کہ مسلمانوں کے لئے جو موقعہ خدا تعالیٰ نے دیا ہے اور عیسائی مذہب کے اسلام
میں داخل کرنے کے لئے جو راستہ کھولا گیا تھا اسے ہی بری نظر سے دیکھا اور اس کا کفر کیا۔
میں نے اپنی تحریروں کے ذریعہ پورے طور پر اس طریق کو پیش کیا ہے جو اسلام کو کامیاب
اور دوسرے مذاہب پر غالب کرنے والا ہے۔ میرے رسائل امریکہ اور یورپ میں جاتے
ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے اس قوم کو جو فراست دی ہے انہوں نے اس خدا داد فراست سے اس امر کو سمجھ
لیا ہے لیکن جب ایک مسلمان کے سامنے میں اسے پیش کرتا ہوں تو اس کے منہ میں جھاگ
آجاتی ہے گویا وہ دیوانہ ہے یا قتل کرنا چاہتا ہے۔ حالانکہ قرآن شریف کی تعلیم تو تو یہی یہی تھ تھی۔
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ہے۔ یہ تعلیم اس لئے تھی کہ اگر دشمن بھی ہو تو وہ اس نرمی اور حسن سلوک
سے دوست بن جاوے اور ان باتوں کو آرام اور سکون کے ساتھ سن لے۔ میں اللہ جل شانه
کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اُس کی طرف سے ہوں ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ میں
مفتری نہیں ، کذاب نہیں ۔ اگر تم مجھے خدا تعالیٰ کی قسم پر بھی اور ان نشانات کو بھی جو اس نے میری
تائید میں ظاہر کئے دیکھ کر مجھے کذاب اور مفتری کہتے ہو تو پھر میں تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں
کہ کسی ایسے مفتری کی نظیر پیش کرو کہ باوجود اُس کے ہر روز افترا اور کذب کے جو وہ اللہ تعالیٰ
پر کرے پھر اللہ تعالیٰ اس کی تائید اور نصرت کرتا جاوے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ اُسے ہلاک کرے مگر
ل حم السجدة : ۳۵

آج 10 میں سے 10 باقی