نشانات، معجزات، اور پیشگوئیاں

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہاں اس کے بر خلاف معاملہ ہے۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صادق ہوں اس کی
طرف سے آیا ہوں مگر مجھے کذاب اور مفتری کہا جاتا ہے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ ہر مقدمہ اور بلا
میں جو قوم میرے خلاف پیدا کرتی ہے مجھے نصرت دیتا ہے۔ اور اُس سے مجھے بچاتا ہے۔
اور پھر ایسی نصرت کی کہ لاکھوں انسانوں کے دل میں میری محبت ڈال دی۔ میں اس پر اپنی
سچائی کو حصر کرتا ہوں۔ اگر تم کسی ایسے مفتری کا نشان دے دو کہ وہ کذاب ہو اور اللہ پر اس
نے افترا کیا ہو اور پھر خدا تعالیٰ نے اس کی ایسی نصرتیں کی ہوں اور اس قدر عرصہ تک اسے
زندہ رکھا ہو اور اس کی مرادوں کو پورا کیا ہو۔ دکھاؤ۔ ا
یقیناً مجھو کہ خدا کے مرسل ان نشانات اور تائیدات سے شناخت کئے جاتے ہیں ۔
جو خدا تعالیٰ ان کے لئے دکھاتا اور اُن کی نصرت کرتا ہے۔ میں اپنے قول میں سچا ہوں ۔
اور خدا تعالیٰ جو دلوں کو دیکھتا ہے وہ میرے دل کے حالات سے واقف اور خبر دار ہے۔ کیا
تم اتنا بھی نہیں کہہ سکتے جو آل فرعون کے ایک آدمی نے کہا تھا۔ اِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ
كَذِبُهُ وَإِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ ۔ کیا تم یہ یقین نہیں
کرتے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹوں کا سب سے زیادہ دشمن ہے۔ تم سب مل کر جو مجھ پر حملہ کرو۔
خدا کا غضب اس سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔ پھر اس کے غضب سے کون بچا سکتا ہے۔ یہ
آیت جو میں نے پڑھی ہے اس میں یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں بعض
پوری کر دے گا۔ گل نہیں کہا۔ اس میں حکمت کیا ہے؟ حکمت یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں
مشروط ہوتی ہیں۔ وہ توبہ استغفار اور رجوع الی الحق سے مل بھی جایا کرتی ہیں ۔
پیشگوئی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وعدہ کی جیسے فرمایا : وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ۔
اہل سنت مانتے ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں میں تخلف نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کریم ہے۔
لیکن وعید کی پیشگوئیوں میں وہ ڈرا کر بخش بھی دیتا ہے اس لئے کہ وہ رحیم ہے۔ بڑا نادان
اور اسلام سے دور پڑا ہوا ہے وہ شخص جو کہتا ہے وعید کی سب پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔ وہ
المؤمن: ۲۹ ۲ النور: ۵۶

قرآن کریم کو چھوڑتا ہے۔ اس لئے کہ قرآن شریف تو کہتا ہے يصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ !
افسوس ہے بہت سے لوگ مولوی کہلاتے ہیں مگر انہیں نہ قرآن کی خبر ہے نہ حدیث کی
نہ سنت انبیاء کی ۔ صرف بغض کی جھاگ ہوتی ہے۔ اس لئے وہ دھوکا دیتے ہیں۔ یاد رکھو
الكريم اذا وعد وفی ۔ رحیم کا تقاضا یہی ہے کہ قابل سز ا ٹھہرا کر معاف کر دیتا ہے اور یہ تو
انسان کی بھی فطرت میں ہے کہ وہ معاف کر دیتا ہے۔ ایک مرتبہ میرے سامنے ایک شخص
نے بناوٹی شہادت دی۔ اس پر جرم ثابت تھا وہ مقدمہ ایک انگریز کے پاس تھا۔ اُسے اتفاقاً
چٹھی آگئی کہ کسی دور دراز جگہ پر اس کی تبدیلی ہو گئی ہے۔ وہ مکین ہوا۔ جو مجرم تھا وہ بوڑھا
آدمی تھا۔ منشی سے کہا کہ یہ تو قید خانہ ہی میں مر جاوے گا۔ اُس نے بھی کہا کہ حضور بال بچہ دار
ہے۔ اس پر وہ انگریز بولا کہ اب مثل مرتب ہو چکی ہے۔ اب ہو کیا سکتا ہے۔ پھر کہا کہ اچھا
اس مثل کو چاک کر دو ۔ اب غور کرو کہ انگریز کو تو رحم آ سکتا ہے خدا کو نہیں آتا ؟
پھر اس بات پر بھی غور کرو کہ صدقہ اور خیرات کیوں جاری ہے اور ہر قوم میں اس کا
رواج ہے۔ فطرتاً انسان مصیبت اور بلا کے وقت صدقہ دینا چاہتا ہے اور خیرات کرتا ہے۔
اور کہتے ہیں کہ بکرے دو۔ کپڑے دو۔ یہ دو وہ دو۔ اگر اس کے ذریعہ سے رد بلا نہیں ہوتا تو
پھر اضطراراً انسان کیوں ایسا کرتا ہے؟ نہیں رد بلا ہوتا ہے۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کے
اتفاق سے یہ بات ثابت ہے۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ صرف مسلمانوں ہی کا
مذہب نہیں بلکہ یہودیوں، عیسائیوں اور ہندوؤں کا بھی یہ مذہب ہے اور میری سمجھ میں
روئے زمین پر کوئی اس امر کا منکر ہی نہیں جبکہ یہ بات ہے تو صاف کھل گیا کہ وہ ارادہ الہی
ٹل جاتا ہے۔
پیشگوئی اور ارادہ الہی میں صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ پیشگوئی کی اطلاع نبی کو دی جاتی
ہے۔ اور ارادہ الہی پر کسی کو اطلاع نہیں ہوتی ۔ اور وہ مخفی رہتا ہے۔ اگر وہی ارادہ الہی
ل المؤمن : ٢٩

آج 10 میں سے 10 باقی