اس صدی میں اسلام کی کمزوری

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ گر رہے ہیں۔ اُن کی زبان ساتھ ہے تو دل نہیں ہے اور اسلام یتیم ہو گیا ہے۔ ایسی حالت
میں خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اُس کی حمایت اور سر پرستی کروں اور اپنے وعدہ کے
موافق بھیجا ہے کیونکہ اس نے فرمایا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ۔ اگر
اس وقت حمایت اور نصرت اور حفاظت نہ کی جاتی تو وہ اور کونسا وقت آئے گا ؟ اب اس
چودھویں صدی میں وہی حالت ہو رہی ہے جو بدر کے موقعہ پر ہوگئی تھی جس کے لئے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ اَذِلَّةٌ ہے۔ اس آیت میں بھی دراصل
ایک پیشگوئی مرکوز تھی یعنی جب چودھویں صدی میں اسلام ضعیف اور ناتوان ہو جائے گا۔
اس وقت اللہ تعالیٰ اس وعدہ حفاظت کے موافق اس کی نصرت کرے گا۔ پھر تم کیوں تعجب
کرتے ہو کہ اُس نے اسلام کی نصرت کی؟ مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میرا نام دجال اور
کذاب رکھا جاتا ہے اور مجھ پر تہمتیں لگائی جاتی ہیں۔ اس لئے کہ یہ ضرور تھا کہ میرے ساتھ
وہی سلوک ہوتا جو مجھ سے پہلے فرستادوں کے ساتھ ہوا تا میں بھی اس قدیم سنت سے حصہ
پاتا۔ میں نے تو ان مصائب اور شدائد کا کچھ بھی حصہ نہیں پایا لیکن جو مصیبتیں اور مشکلات
ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں آئیں اُس کی نظیر انبیاء علیہم السلام
کے سلسلہ میں کسی کے لئے نہیں پائی جاتی ۔ آپ نے اسلام کی خاطر وہ دکھ اُٹھائے کہ قلم اُن
کے لکھنے اور زبان ان کے بیان سے عاجز ہے۔ اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسے
جلیل الشان اور اولوالعزم نبی تھے۔ اگر خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت آپ کے ساتھ نہ ہوتی
تو ان مشکلات کے پہاڑ کو اٹھانا ناممکن ہو جاتا ۔ اور اگر کوئی اور نبی ہوتا تو وہ بھی رہ جاتا مگر
جس اسلام کو ایسی مصیبتوں اور دکھوں کے ساتھ آپ نے پھیلایا تھا آج اس کا جو حال ہو گیا
ہے وہ میں کیونکر کہوں؟
اسلام کے معنے تو یہ تھے کہ انسان خدا کی محبت اور اطاعت میں فنا ہو جاوے اور جس طرح
پر ایک بکری کی گردن قصاب کے آگے ہوتی ہے اس طرح پر مسلمان کی گردن خدا تعالیٰ کی
اطاعت کے لئے رکھ دی جاوے اور اس کا مقصد یہ تھا کہ خدا تعالیٰ ہی کو وحدہ لاشریک سمجھے۔
الحجر : ٨٠ آل عمران ۱۲۴

جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اس وقت یہ تو حید گم ہو گئی تھی اور یہ دیش
آریہ ورت بھی بتوں سے بھرا ہوا تھا۔ جیسا کہ پنڈت دیانند سرستی نے بھی اس کو تسلیم کیا
ہے۔ ایسی حالت اور ایسے وقت میں ضرور تھا کہ آپ مبعوث ہوتے ۔ اسی کا ہمرنگ یہ زمانہ |
بھی ہے جس میں بت پرستی کے ساتھ انسان پرستی اور دہریت بھی پھیل گئی ہے اور اسلام کا
اصل مقصد اور روح باقی نہیں رہا۔ اس کا مغز تو یہ تھا کہ خدا ہی کی محبت میں فنا ہو جانا اور اس
کے سوا کسی کو معبود نہ سمجھنا اور مقصد یہ ہے کہ انسان رو بخدا ہو جاوے رو بدنیا نہ رہے۔ اور اس
مقصد کے لئے اسلام نے اپنی تعلیم کے دو حصے کئے ہیں۔ اوّل حقوق اللہ دوم حقوق العباد ۔
حق اللہ یہ ہے کہ اس کو واجب الاطاعت سمجھے اور حقوق العباد یہ ہے کہ خدا کی مخلوق سے
ہمدردی کریں۔ یہ طریق اچھا نہیں کہ صرف مخالفت مذہب کی وجہ سے کسی کو دکھ دیں۔
ہمدردی اور سلوک الگ چیز ہے اور مخالفت مذہب دوسری شے ۔ مسلمانوں کا وہ گروہ جو جہاد
کی غلطی اور غلط فہمی میں مبتلا ہیں انہوں نے یہ بھی جائز رکھا ہے کہ کفار کا مال نا جائز طور پر لینا
بھی درست ہے۔ خود میری نسبت بھی ان لوگوں نے فتوی دیا کہ ان کا مال لوٹ لو بلکہ یہاں
تک بھی کہ ان کی بیویاں نکال لو حالانکہ اسلام میں اس قس حالانکہ اسلام میں اس قسم کی نا پاک تعلیمیں نہ تھیں۔ وہ تو
ایک صاف اور مصفی مذہب تھا۔ اسلام کی مثال ہم یوں دے سکتے ہیں کہ جیسے باپ اپنے
حقوق ابوت کو چاہتا ہے اسی طرح وہ چاہتا ہے کہ اولاد میں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی |
ہو۔ وہ نہیں چاہتا کہ ایک دوسرے کو مارے۔ اسلام بھی جہاں یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی
شریک نہ ہو وہاں اس کا یہ بھی منشاء ہے کہ نوع انسان میں مودت اور وحدت ہو۔
نماز میں جو جماعت کا زیادہ ثواب رکھا ہے اس میں یہی غرض ہے کہ وحدت پیدا
ہوتی ہے۔ اور پھر اس وحدت کو عملی رنگ میں لانے کی یہاں تک ہدایت اور تاکید ہے کہ
با ہم پاؤں بھی مساوی ہوں اور صف سیدھی ہو اور ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں ۔
اس سے مطلب یہ ہے کہ گویا ایک ہی انسان کا حکم رکھیں اور ایک کے انوار دوسرے میں

سرایت کر سکیں وہ تمیز جس سے خودی اور خود غرضی پیدا ہوتی ہے نہ رہے۔ یہ خوب یا درکھو کہ
انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ دوسرے کے انوار کو جذب کرتا ہے۔ پھر اسی وحدت کے لئے
حکم ہے کہ روزانہ نمازیں محلہ کی مسجد میں اور ہفتہ کے بعد شہر کی مسجد میں اور پھر سال کے بعد
عید گاہ میں جمع ہوں اور کل زمین کے مسلمان سال میں ایک مرتبہ بیت اللہ میں اکٹھے
ہوں ۔ ان تمام احکام کی غرض وہی وحدت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حقوق کے دو ہی حصے رکھے ہیں۔ ایک حقوق اللہ دوسرے حقوق العباد ۔
اس پر بہت کچھ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاذْكُرُوا
اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا - یعنی اللہ تعالیٰ کو یاد کرو جس طرح پر تم
اپنے باپ دادا کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ اس جگہ دو رمز ہیں۔ ایک تو ذکر اللہ کو
ذکر آباء سے مشابہت دی ہے۔ اس میں یہ سر ہے کہ آباء کی محبت ذاتی اور فطرتی محبت ہوتی
ہے۔ دیکھو بچہ کو جب ماں مارتی ہے وہ اس وقت بھی ماں ماں ہی پکارتا ہے۔ گویا اس آیت
میں اللہ تعالیٰ انسان کو ایسی تعلیم دیتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے فطری محبت کا تعلق پیدا کرے۔
اس محبت کے بعد اطاعت امر اللہ کی خود بخود پیدا ہوتی ہے۔ یہی وہ اصلی مقام معرفت کا
ہے جہاں انسان کو پہنچنا چاہیے یعنی اس میں اللہ تعالیٰ کے لئے فطری اور ذاتی محبت پیدا
ہو جاوے۔ ایک اور مقام پر یوں فرمایا ہے: اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَائِ
ذِي الْقُرْبی ہے۔ اس آیت میں ان تین مدارج کا ذکر کیا ہے جو انسان کو حاصل کرنے
چاہئیں پہلا مرتبہ عدل کا ہے اور عدل یہ ہے کہ انسان کسی سے کوئی نیکی کرے بشرط
معاوضہ۔ اور یہ ظاہر بات ہے کہ ایسی نیکی کوئی اعلیٰ درجہ کی بات نہیں بلکہ سب سے ادنی
درجہ یہ ہے کہ عدل کرو اور اگر اس پر ترقی کرو تو پھر وہ احسان کا درجہ ہے یعنی بلا عوض سلوک
کر ولیکن یہ امر کہ جو بدی کرتا ہے اس سے نیکی کی جاوے۔ کوئی ایک گال پر طمانچہ مارے
دوسری پھیر دی جاوے یہ صحیح نہیں یا یہ کہو کہ عام طور پر یہ تعلیم عمل درآمد میں نہیں آسکتی
البقرة : ۲۰۱ ۲ النحل : ۹۱

آج 10 میں سے 10 باقی