دیگر مذاہب میں گناہ اور نجات کا تصور

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چنانچہ سعدی کہتا ہے۔
لیکچر لدھیانہ
نکوئی با بدان کردن چنان است که بد کردن برائے نیک مرداں
اس لئے اسلام نے انتقامی حدود میں جو اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی ہے کہ کوئی دوسرا مذہب
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور وہ یہ ہے۔ جَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ ۔
الآیۃ یعنی بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے اور جو معاف کر دے مگر ایسے محل اور مقام پر کہ وہ عفو
اصلاح کا موجب ہو۔ اسلام نے عفو خطا کی تعلیم دی لیکن یہ نہیں کہ اس سے شر بڑھے۔
غرض عدل کے بعد دوسرا درجہ احسان کا ہے یعنی بغیر کسی معاوضہ کے سلوک کیا جاوے۔
لیکن اس سلوک میں بھی ایک قسم کی خود غرضی ہوتی ہے کسی نہ کسی وقت انسان اس احسان یا نیکی کو
جتا دیتا ہے۔ اس لئے اس سے بھی بڑھ کر ایک تعلیم دی اور وہ اِيْتَائِ ذِي الْقُرْبى
کا درجہ ہے۔ ماں جو اپنے بچہ کے ساتھ سلوک کرتی ہے وہ اُس سے کسی معاوضہ اور انعام و اکرام
کی خواہشمند نہیں ہوتی۔ وہ اس کے ساتھ جو نیکی کرتی ہے محض طبعی محبت سے کرتی ہے۔ اگر بادشاہ
اس کو حکم دے کہ تو اس کو دودھ مت دے اور اگر یہ تیری غفلت سے مر بھی جاوے تو تجھے کوئی سزا
نہیں دی جاوے گی بلکہ انعام دیا جاو۔ انعام دیا جاوے گا۔ اس صورت میں وہ بادشاہ کا علم ما ۔ میں وہ بادشاہ کا حکم ماننے کو طیار نہ ہوگی
بلکہ اس کو گالیاں دے گی کہ یہ میری اولاد کا دشمن ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ ذاتی محبت سے
کر رہی ہے۔ اُس کی کوئی غرض درمیان نہیں۔ یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے جو اسا ہم ۔ ہے جو اسلام پیش کرتا ہے اور
یہ آیت حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں پر حاوی ہے۔ حقوق اللہ کے پہلو کے لحاظ سے اس
آیت کا مفہوم یہ ہے کہ انصاف کی رعایت - ہے کہ انصاف کی رعایت سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت کرو جس نے
تمہیں پیدا کیا ہے اور تمہاری پرورش کرتا ہے اور جو اطاعت الہی میں اس مقام سے ترقی کرے تو
احسان کی پابندی سے اطاعت کر کیونکہ وہ حسن ہے اور اس کے احسانات کو کوئی شمار نہیں کر سکتا اور
چونکہ حسن کے شمائل اور خصائل کو مد نظر رکھنے سے اس کے احسان تازہ رہتے ہیں اس لئے احسان
کا مفہوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا ہے کہ ایسے طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گویا
الشورى : ۲۴۱ النحل : ۹۱

میں
☆
دیکھ رہا ہے یا کم از کم یہ کہ اللہ تعالیٰ اُسے دیکھ اُسے دیکھ رہا ہے۔ اس مقام تک ان مقام تک انسان میں ایک حجاب
رہتا ہے لیکن اس کے بعد جو تیسرا درجہ ہے ایتائی ذِي الْقُرْبی کا یعنی اللہ تعالیٰ سے
اُسے ذاتی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ اور حقوق العباد کے پہلو سے میں اس کے معنے پہلے بیان کر
چکا ہوں ۔ اور یہ بھی میں نے بیان کیا ہے کہ یہ تعلیم جو قرآن شریف نے دی ہے کسی اور کتاب
نے نہیں دی اور ایسی کامل ہے کہ کوئی نظیر اس کی پیش نہیں کر سکتا یعنی جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا الآیۃ اس میں عفو کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ اس میں اصلاح ہو۔ یہودیوں کے
مذہب نے تو یہ کیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت (الى الآخر ) کی ان
نتظامی قوت اس قدر بڑھ گئی تھی اور یہاں تک یہ عادت اُن میں پختہ ہوگئی پختہ ہوگئی تھی کہ اگر باپ
نے بدلہ نہیں لیا تو بیٹے اور اُس کے پوتے تک کے فرائض میں یہ امر ہوتا تھا کہ وہ بدلہ لے۔
اس وجہ سے اُن میں کینہ تو زی کی عادت بڑھ گئی تھی۔ اور وہ بہت سنگدل اور بے درد ہو چکے
تھے۔ عیسائیوں نے اس تعلیم کے مقابل یہ تعلیم دی کہ ایک گال پر کوئی طمانچہ مارے تو دوسری
بھی پھیر دو۔ ایک کوس بیگار لے جاوے تو دوکوس چلے جاؤ ۔ وغیرہ۔ اس تعلیم میں جو نقص ہے
وہ ظاہر ہے کہ اس پر عملدرآمد ہی نہیں ہو سکتا۔ اور عیسائی گورنمنٹوں نے عملی طور پر ثابت کر دیا
ہے کہ یہ تعلیم ناقص ہے۔ کیا یہ کسی عیسائی کی جرات ہو سکتی ہے کہ کوئی خبیث طمانچہ مار کر دانت
نکال دے تو وہ دوسری گال پھیر دے کہ ہاں اب دوسرا دانت بھی نکال دو۔ وہ خبیث تو اور
بھی دلیر ہو جاوے گا اور اس سے امن عامہ میں خلل واقع ہوگا پھر کیونکر ہم تسلیم کریں کہ یہ تعلیم
عمدہ ہے یا خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہو سکتی ہے اگر اس پر عمل ہو تو کسی ملک کا بھی انتظام نہ ہو
سکے ایک ملک ایک دشمن چھین لے تو دوسرا خود حوالہ کرنا پڑے۔ ایک افسر گرفتار ہو جاوے تو دس اور
دے دیئے جاویں۔ یہ قص ہیں جو ان تعلیموں میں ہیں۔ اور یہ صحیح نہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ یہ
احکام بطور قانون مختص الزمان تھے۔ جب وہ زمانہ گزر گیا دوسرے لوگوں کے حسب حال وہ تعلیم
نہ رہی۔ یہودیوں کا وہ زمانہ تھا کہ وہ چار سو برس تک غلامی میں رہے اور اس غلامی کی زندگی کی
ل النحل : ۹۱ - الشورى : ۴۱
استثناء باب ۱۹ آیت ۲۱

وجہ سے ان میں قساوت قلبی بڑھ گئی اور وہ کینہ کش ہو گئے ۔ اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس
بادشاہ کے زمانہ میں کوئی ہوتا ہے اُس کے اخلاق بھی اسی قسم کے ہو جاتے ہیں۔ سکھوں کے
زمانہ میں اکثر لوگ ڈاکو ہو گئے تھے۔ انگریزوں کے زمانہ میں تہذیب اور تعلیم پھیلتی جاتی ہے
اور ہر شخص اس طرف کوشش کر رہا ہے۔ غرض بنی اسرائیل نے فرعون کی ماتحتی کی تھی اسی وجہ
سے اُن میں ظلم بڑھ گیا تھا۔ اس لئے توریت کے زمانہ میں عدل کی ضرورت مقدم تھی کیونکہ وہ
لوگ اس سے بے خبر تھے اور جابرانہ عادت رکھتے تھے۔ اور انہوں نے یقین کر لیا تھا کہ دانت
کے بدلے دانت کا توڑ نا ضروری ہے اور یہ ہمارا فرض ہے۔ اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو
سکھایا کہ عدل تک ہی بات نہیں رہتی بلکہ احسان بھی ضروری ہے۔ اس سبب سے مسیح کے
ذریعہ انہیں یہ تعلیم دی گئی کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو ۔ او پرطمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو۔ اور جب اسی پر سارا زور
دیا گیا تو آخر اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اس تعلیم کو اصل نکتہ پر پہنچا
دیا۔ اور وہ یہی تعلیم تھی نمی کہ کہ بدی بدی کا کا بدلہ بدلہ اُسی اسی قدر قدر بدی ہے لیکن جو شخص معاف کرد۔ کر دے اور معاف
کرنے سے اصلاح ہوتی ہو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور اجر ہے۔ عفو کی تعلیم دی ہے مگر
ساتھ قید لگائی کہ اصلاح ہو بے محل عفو نقصان پہنچاتا ہے۔ پس اس مقام پر غور کرنا چاہیے کہ
جب توقع اصلاح کی ہو تو عفو ہی کرنا چاہیے جیسے دو خدمت گار ہوں ایک بڑا شریف الاصل اور
مانبردار اور خیر خواہ ہو لیکن اتفاقا اس سے کوئی غلطی ہو جاوے اس موقعہ پر اس کو معاف کرنا
ہی مناسب ہے۔ اگر سزا دی جاوے تو ٹھیک نہیں لیکن ایک بدمعاش اور شریر ہے ہر روز نقصان
کرتا ہے اور شرارتوں سے باز نہیں آتا اگر اُسے چھوڑ دیا جاوے تو وہ اور بھی بے باک ہو جائے
گا۔ اُس کو سزا ہی دینی چاہیے۔ غرض اس طرح پر محل اور موقع شناسی سے کام لو۔ یہ تعلیم ہے جو
اسلام نے دی ہے اور جو کامل تعلیم ہے اس کے بعد اور کوئی نئی تعلیم یا شریعت نہیں آسکتی ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں اور قرآن شریف خاتم الکتب ۔ اب کوئی اور کلمہ یا
کوئی اور نماز نہیں ہو سکتی۔ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا کر کے دکھایا

آج 10 میں سے 10 باقی