گناہ سے بچنے کی توفیق صرف اللہ پر ایمان کے ذریعے ممکن ہے

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو قرآن شریف نے پیش کیا ہے اس سے یہ لوگ نا واقف ہیں۔ اس پر اطلاع پانے کے لئے
یہی ایک ذریعہ مکالمات کا تھا جس کے سبب سے اسلام دوسرے مذاہب سے ممتاز تھا مگر
افسوس ان مسلمانوں نے میری مخالفت کی وجہ سے اس سے بھی انکار کر دیا۔
یقیناً یا د رکھو کہ گنا ہوں سے بچنے کی توفیق اس وقت مل سکتی ہے جب انسان پورے طور
پر اللہ تعالیٰ پر ایمان لاوے۔ یہی بڑا مقصد انسانی زندگی کا ہے کہ گناہ کے پنجہ سے نجات
پالے۔ دیکھو ایک سانپ جو خوشنما معلوم ہوتا ہے بچہ تو اس کو ہاتھ میں پکڑنے کی خواہش
کر سکتا ہے اور ہاتھ بھی ڈال سکتا ہے لیکن ایک عقلمند جو جانتا ہے کہ سانپ کاٹ کھائے گا اور
ہلاک کر دے گا وہ کبھی جرات نہیں کرے گا کہ اس کی طرف لپکے بلکہ اگر معلوم ہو جاوے کہ
کسی مکان میں سانپ ہے تو اس میں بھی داخل نہیں ہوگا۔ ایسا ہی زہر کو جو ہلاک کرنے والی
چیز سمجھتا ہے تو اس کے کھانے پر وہ دلیر نہیں ہوگا ۔ پس اسی طرح پر جب تک گناہ کو خطرناک
زہر یقین نہ کرلے اس سے بچ نہیں سکتا ۔ یہ یقین معرفت کے بدوں پیدا نہیں ہو سکتا۔ پھر وہ
کیا بات ہے کہ انسان گناہوں پر اس قدر دلیر ہو جاتا ہے باوجود یکہ وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا
ہے اور گناہ کو گناہ بھی سمجھتا ہے۔ اس کی وجہ بجز اس کے اور کوئی نہیں کہ وہ معرفت اور بصیرت
نہیں رکھتا جو گناہ سوز فطرت پیدا کرتی ہے۔ اگر یہ بات پیدا نہیں ہوتی تو پھر اقرار کرنا پڑے
گا کہ معاذ اللہ اسلام اپنے اصلی مقصد سے خالی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ۔ یہ مقصد
اسلام ہی کامل طور پر پورا کرتا ہے اور اس کا ایک ہی ذریعہ ہے مکالمات و مخاطبات الہیہ
کیونکہ اسی سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر کامل یقین پیدا ہوتا ہے اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ
فی الحقیقت اللہ تعالیٰ گناہ سے بیزار ہے اور وہ سزا دیتا ہے۔ گناہ ایک زہر ہے جو اول صغیرہ
سے شروع ہوتا ہے اور پھر کبیرہ ہو جاتا ہے اور انجام کار کفر تک پہنچادیتا ہے۔
میں جملہ معترضہ کے طور پر کہتا ہوں کہ اپنی اپنی جگہ پر قوم کو یہ فکر لگا ہوا ہے کہ ہم

گناہ سے پاک ہو جاویں۔ مثلاً آریہ صاحبان نے تو یہ بات رکھی ہوئی ہے کہ بجز گناہ کی سزا
کے اور کوئی صورت پاک ہونے کی ہے ہی نہیں ۔ ایک گناہ کے بدلے کئی لاکھ جو نیں ہیں
جب تک انسان ان جونوں کو نہ بھگت لے وہ پاک ہی نہیں ہو سکتا مگر اس میں بڑی مشکلات
ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ جبکہ تمام مخلوقات گناہگارہی ہے تو اس سے نجات کب ہوگی؟ اور
اس سے بھی عجیب بات یہ ہے کہ ان کے ہاں یہ امر مسلّمہ ہے کہ نجات یافتہ بھی ایک عرصہ
کے بعد مکتی خانہ سے نکال دیئے جاویں گے تو پھر اس نجات سے فائدہ ہی کیا ہوا؟ جب یہ
سوال کیا جاوے کہ نجات پانے کے بعد کیوں نکالتے ہو تو بعض کہتے ہیں کہ نکالنے کے لئے
ایک گناہ باقی رکھ لیا جاتا ہے۔ اب غور کر کے بتاؤ کہ کیا یہ قادر خدا کا کام ہو سکتا ہے؟ اور پھر
جبکہ ہر نفس اپنے نفس کا خود خالق ہے خدا تعالیٰ اس کا خالق ہی نہیں (معاذ اللہ ) تو اسے
حاجت ہی کیا ہے کہ وہ اس کا ماتحت رہے۔
دوسرا پہلو عیسائیوں کا ہے ۔ انہوں نے گناہ سے پاک ہونے کا ایک پہلو سوچا ہے
اور وہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کو خدا اور خدا کا بیٹا مان لو۔ اور پھر یقین کر لو کہ اُس نے
ہمارے گناہ اُٹھا لئے اور وہ صلیب کے ذریعہ لعنتی ہوا ۔ نعوذ بالله من ذالک -
اب غور کرو کہ حصول نجات کو اس طریق سے کیا تعلق؟ گناہوں سے بچانے کے لئے
ایک اور بڑا گناہ تجویز کیا ؟ کہ انسان کو خدا بنایا گیا ۔ کیا اس سے بڑھ کر کوئی اور گناہ
ہو سکتا ہے؟ پھر خدا بنا کر اُسے معاً ملعون بھی قرار دیا ۔ اس سے بڑھ کر گستاخی اور بے ادبی
اللہ تعالیٰ کی کیا ہوگی ؟ ایک کھاتا پیتا حوائج کا محتاج خدا بنا لیا گیا حالانکہ توریت میں لکھا
تھا کہ دوسرا خدا نہ ہو۔ نہ آسمان پر نہ زمین پر ۔ پھر دروازوں اور چوکھٹوں پر یہ تعلیم لکھی
گئی تھی اُس کو چھوڑ کر یہ نیا خدا تراشا گیا جس کا کچھ بھی پتہ توریت میں نہیں ملتا ۔
میں نے فاضل یہودی سے پوچھا ہے کہ کیا تمہارے ہاں ایسے خدا کا پتہ ہے جو مریم کے
پیٹ سے نکلے اور وہ یہودیوں کے ہاتھوں سے ماریں کھاتا پھرے۔ اس پر یہودی علماء

نے مجھے یہی جواب دیا کہ یہ محض افترا ہے۔ توریت سے کسی ایسے خدا کا پتہ نہیں ملتا۔ ہمارا وہ
خدا ہے جو قرآن شریف کا خدا ہے یعنی جس طرح پر قرآن مجید نے خدا تعالیٰ کی وحدت کی اطلاع
دی ہے اسی طرح پر ہم تو ریت کے رو سے خدا تعالیٰ کو وحدہ لاشریک مانتے ہیں اور کسی
انسان کو خدا نہیں مان سکتے ۔ اور یہ تو موٹی بات ہے اگر یہودیوں کے ہاں کسی ایسے خدا کی خبر
دی گئی ہوتی جو عورت کے پیٹ سے پیدا ہونے والا تھا تو وہ حضرت مسیح کی ایسی سخت مخالفت
ہی کیوں کرتے ؟ یہاں تک کہ انہوں نے اس کو صلیب پر چڑھوا دیا۔ اور ان پر کفر کہنے کا
الزام لگاتے تھے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس امر کو ماننے کے لئے قطعاً طیار نہ
تھے۔ غرض عیسائیوں نے گناہ کے دور کرنے کا جو علاج تجویز کیا ہے وہ ایسا علاج ہے جو
بجائے خود گناہ کو پیدا کرتا ہے اور اس کو گناہ سے نجات پانے کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
انہوں نے گناہ کے دور کرنے کا علاج گناہ تجویز کیا ہے جو کسی حالت اور صورت میں مناسب
نہیں ۔ یہ لوگ اپنے نادان دوست ہیں اور ان کی مثال اس بندر کی سی ہے جس نے اپنے آقا
کا خون کر دیا تھا۔ اپنے بچاؤ کے لئے اور گناہوں سے نجات پانے کے لئے ایک ایسا گناہ تجویز
کیا جو کسی صورت میں بخشا نہ جاوے یعنی شرک کیا اور عاجز انسان کو خدا بنالیا ۔
مسلمانوں کے لئے کس قدر خوشی کا مقام ہے کہ ان کا خدا ایسا خدا نہیں جس پر کوئی
اعتراض یا حملہ ہو سکے ۔ وہ اس کی طاقتوں اور قدرتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کی صفات
پر یقین لاتے ہیں مگر جنہوں نے انسان کو خدا بنایا یا جنہوں نے اس کی قدرتوں سے انکار کر
دیا۔ اُن کے لئے خدا کا عدم و وجود برابر ہے جیسے مثلاً آریوں کا مذہب ہے کہ ذرہ ذرہ
اپنے وجود کا آپ ہی خدا ہے اور اس لئے کچھ بھی پیدا نہیں کیا ۔ اب بتاؤ کہ جب
ذرات کے وجود کا خالق خدا نہیں تو ان کے قیام کے لئے خدا کی حاجت کیا ہے جبکہ طاقتیں
خود بخود موجود ہیں اور ان میں اتصال اور انفصال کی قوتیں بھی موجود ہیں تو پھر انصاف
سے بتاؤ کہ ان کے لئے خدا کے وجود کی کیا ضرورت ہے؟ میں سمجھتا ہوں اس عقیدہ کو

آج 10 میں سے 10 باقی