حضرت مسیح موعود کے آنے کی دو غرضین

لیکچر لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تو جانوروں نے بھی پناہ مانگی ہے اور چودھویں صدی مبارک ہوگی مگر یہ کیا ہوا کہ وہ چودھویں
صدی جس پر ایک موعود امام آنے والا تھا اُس میں بجائے صادق کے کا ذب آگیا اور اُس کی
تائید میں ہزاروں لاکھوں نشان بھی ظاہر ہو گئے اور خدا تعالیٰ نے ہر میدان اور ہر مقابلہ میں
نصرت بھی اُسی کی کی ۔ ان باتوں کا ذرا سوچ کر جواب دو۔ یونہی منہ سے ایک بات نکال دینا
آسان ہے مگر خدا کے خوف سے بات نکالنا مشکل ہے۔
اس کے علاوہ یہ بات بھی توجہ کے قابل ہے کہ خدا تعالیٰ ایک مفتری اور کذاب
انسان کو اتنی لمبی مہلت نہیں دیتا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ جاوے۔
میری عمر ۶۷ سال کی ہے اور مری بعثت کا زمانہ ۲۳ سال سے بڑھ گیا ہے ۔ اگر میں ایسا
ہی مفتری اور کذاب تھا تو اللہ تعالیٰ اس معاملہ کو اتنا لمبا نہ ہونے دیتا۔ بعض لوگ یہ بھی
کہتے ہیں کہ تمہارے آنے سے کیا فائدہ ہوا ؟
یاد رکھو کہ میرے آنے کی دو غرضیں ہیں۔ ایک یہ کہ جو غلبہ اس وقت اسلام پر
دوسرے مذاہب کا ہوا ہے گویا وہ اسلام کو کھاتے جاتے ہیں اور اسلام نہایت کی کمزور اور
یتیم بچے کی طرح ہو گیا ہے ۔ پس اس وقت خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے تا میں ادیان باطلہ
کے حملوں سے اسلام کو بچاؤں اور اسلام کے پُر زور دلائل اور صداقتوں کے ثبوت پیش
کروں ۔ اور وہ ثبوت علاوہ علمی دلائل کے انوار اور برکات سماوی ہیں جو ہا جو ہمیشہ سے اسلام
کی تائید میں ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ اس وقت اگر تم پادریوں کی رپورٹیں پڑھو تو معلوم ہو
جائے گا کہ وہ اسلام کی مخالفت کے لئے کیا سامان کر رہے ہیں اور ان کا ایک ایک پرچہ
کتنی تعداد میں شائع ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں ضروری تھا کہ اسلام کا بول بالا کیا جاتا ۔
پس اس غرض کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے اور میں یقیناً کہتا ہوں کہ اسلام کا غلبہ ہو
کر رہے گا اور اس کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں ۔ ہاں یہ سچی بات ہے کہ اس غلبہ کے لئے کسی
تلوار اور بندوق کی حاجت نہیں اور نہ خدا نے مجھے ہتھیاروں کے ساتھ بھیجا ہے۔ جو شخص
اس وقت یہ خیال کرے وہ اسلام کا نادان دوست ہوگا ۔ مذہب کی غرض دلوں کو فتح کرنا
|

ہوتی ہے اور یہ غرض تلوار سے حاصل نہیں ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تلوار
اُٹھائی میں بہت مرتبہ ظاہر کر چکا ہوں کہ وہ تلوار محض حفاظت خود اختیاری اور دفاع کے
طور پر تھی اور وہ بھی اس وقت جبکہ مخالفین اور منکرین کے مظالم حد سے گزر گئے اور بے کس
مسلمانوں کے خون سے زمین سرخ ہو چکی ۔
غرض میرے آنے کی غرض تو یہ ہے کہ اسلام کا غلبہ دوسرے ادیان پر ہو۔ دوسرا کام
یہ ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اور یہ کرتے ہیں اور وہ کرتے ہیں یہ صرف
زبانوں پر حساب ہے۔ اس کے لئے ضرورت ہے کہ وہ کیفیت انسان کے اندر پیدا ہو
جاوے جو اسلام کا مغز اور اصل ہے۔ میں تو یہ جانتا ہوں کہ انتا ہوں کہ کوئی شخص مومن او ں مومن اور مسلمان
نہیں بن سکتا جب تک ابوبکر، عمر، عثمان ، علی رضوان اللہ علیہم اجمعین کا سارنگ پیدا نہ ہو
وہ دنیا سے محبت نہ کرتے تھے بلکہ انہوں نے اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کی ہوئی
تھیں ۔ اب جو کچھ ہے وہ دنیا ہی کے لئے ہے اور اس قدر استغراق دنیا میں ہو رہا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے لئے کوئی خانہ خالی نہیں رہنے دیا۔ تجارت ہے تو دنیا کے لئے ، عمارت ہے تو
دنیا کے لئے بلکہ نماز روزہ اگر ہے تو وہ بھی دنیا کے لئے ۔ دنیا داروں کے قرب کے لئے تو
سب کچھ کیا جاتا ہے مگر دین کا پاس ذرہ بھی نہیں ۔ اب ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ کیا اسلام کے
اعتراف اور قبولیت کا اتنا ہی منشاء تھا جو سمجھ لیا گیا ہے یا وہ بلند غرض ہے۔ میں تو یہ جانتا
ہوں کہ مومن پاک کیا جاتا ہے اور اس میں فرشتوں کا رنگ ہو جاتا ہے جیسے جیسے اللہ تعالیٰ
کا قرب بڑھتا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا کلام سنتا اور اُس سے تسلی پاتا ہے۔
اب تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے دل میں سوچ لے کہ کیا یہ مقام اُسے حاصل
ہے؟ میں سچ کہتا ہوں کہ تم صرف پوست اور چھلکے پر قانع ہو گئے ہو حالانکہ یہ کچھ چیز
نہیں ہے ۔ خدا تعالیٰ مغز چاہتا ہے ۔ پس جیسے میرا یہ کام ہے کہ ان حملوں کو روکا جاوے
جو بیرونی طور پر اسلام پر ہوتے ہیں ویسے ہی مسلمانوں میں اسلام کی حقیقت اور روح

پیدا کی جاوے۔ میں چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کے دلوں میں جو خدا تعالیٰ کی بجائے دنیا کے بت
کو عظمت دی گئی ہے اُس کی اَمَانِی اور امیدوں کو رکھا گیا ہے۔ مقدمات صلح جو کچھ ہے وہ
دنیا کے لئے ہے۔ اس بت کو پاش پاش کیا جاوے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جبروت اُن کے
دلوں میں قائم ہوا اور ایمان کا شجر تازہ بتازہ پھل دے۔ اس وقت درخت کی صورت ہے مگر
اصل درخت نہیں کیونکہ اصل درخت کے لئے تو فرمایا أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا
كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكْلَهَا
كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا لے یعنی کیا تو نے نہیں دیکھا کہ کیوں کر بیان کی اللہ نے مثال یعنی
مثال دین کامل کی کہ وہ بات پاکیزہ، درخت پاکیزہ کی مانند ہے جس کی جڑھ ثابت ہو اور
جس کی شاخیں آسمان میں ہوں اور وہ ہر وقت اپنا پھل اپنے پروردگار کے حکم سے دیتا ہے۔
أَصْلُهَا ثَابِتٌ سے مراد یہ ہے کہ اصول ایمانیہ اس کے ثابت اور محقق ہوں اور یقین کامل
کے درجہ پر پہنچے ہوئے ہوں۔ اور وہ ہر وقت اپنا پھل دیتا رہے کسی وقت خشک درخت کی
طرح نہ ہو مگر بتاؤ کہ کیا اب یہ حالت ہے؟ بہت سے لوگ کہہ تو دیتے ہیں کہ ضرورت ہی کیا
ہے؟ اس بیمار کی کیسی نادانی ہے جو یہ کہے کہ طبیب کی حاجت ہی کیا ہے؟ وہ اگر طبیب سے
مستغنی ہے اور اس کی ضرورت نہیں سمجھتا تو اس کا نتیجہ اس کی ہلاکت کے سوا اور کیا ہوگا ؟
اس وقت مسلمان اَسْلَمْنَا میں تو بے شک داخل ہیں مگر آمنا کی ذیل میں نہیں اور یہ اس
وقت ہوتا ہے جب ایک نور ساتھ ہو۔ غرض یہ وہ باتیں ہیں جن کے لئے میں بھیجا گیا ہوں ۔
اس لئے میرے معاملہ میں تکذیب کے لئے جلدی نہ کرو بلکہ خدا سے ڈرو اور توبہ کرو کیونکہ تو بہ
کرنے والے کی عقل تیز ہوتی ہے۔ طاعون کا نشان بہت خطرناک نشان ہے اور خدا تعالیٰ نے
اس کے متعلق مجھ پر جو کلام نازل کیا ہے وہ یہ ہے اِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا
مَا بِأَنْفُسِهِمْ - یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور اس پر لعنت ہے جو خدا تعالیٰ پر افترا کرے
ابراهیم : ۲۵ ۲۶

آج 10 میں سے 10 باقی