حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ مجددِ اعظم ہیں

اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
ہندوؤں میں جو لوگ علم کے ساتھ روحانیت کا بھی حصہ رکھتے تھے اور نری خشک منطق میں
گرفتار نہ تھے کبھی ان کا یہ عقیدہ نہیں ہوا جو آج کل پر میشر کی نسبت آریہ صاحبان نے پیش
کیا ہے۔ یہ سراسر عدم روحانیت کا نتیجہ ہے۔
غرض یہ تمام بگاڑ کہ ان مذاہب میں پیدا ہو گئے جن میں سے بعض ذکر کے بھی قابل
نہیں اور جو انسانی پاکیزگی کے بھی مخالف ہیں یہ تمام علامتیں ضرورت اسلام کے لئے تھیں۔
ایک عقلمند کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ اسلام سے کچھ دن پہلے تمام مذاہب بگڑ چکے تھے اور روحانیت
کو کھو چکے تھے۔ پس ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اظہار سچائی کے لئے ایک مجدد اعظم تھے جو
گم گشتہ سچائی کو دوبارہ دنیا میں لائے ۔ اس فخر میں ہمارے نبی صلعم کے ساتھ کوئی بھی نبی
شریک نہیں کہ آپ نے تمام دنیا کو ایک تاریکی میں پایا اور پھر آپ کے ظہور سے وہ تاریکی
نور سے بدل گئی ۔ جس قوم میں آپ ظاہر ہوئے آپ فوت نہ ہوئے جب تک کہ اس
تمام قوم نے شرک کا چولہ اتار کر تو حید کا جامہ نہ پہن لیا اور نہ صرف اس قدر بلکہ وہ لوگ
اعلیٰ مراتب ایمان کو پہنچ گئے اور وہ کام صدق اور وفا اور یقین کے اُن سے ظاہر ہوئے
کہ جس کی نظیر دنیا کے کسی حصہ میں پائی نہیں جاتی ۔ یہ کامیابی اور اس قدر کامیابی کسی
نبی کو بجز آنحضرت صلعم کے نصیب نہیں ہوئی ۔ یہی ایک بڑی دلیل آنحضرت کی نبوت
پر ہے کہ آپ ایک ایسے زمانہ میں مبعوث اور تشریف فرما ہوئے جب کہ زمانہ
نہایت درجہ کی ظلمت میں پڑا ہوا تھا اور طبعا ایک عظیم الشان مصلح کا خواستگار تھا اور
پھر آپ نے ایسے وقت میں دنیا سے انتقال فرمایا جب کہ لاکھوں انسان شرک اور
بت پرستی کو چھوڑ کر توحید اور راہ راست اختیار کر چکے تھے ۔ اور در حقیقت یہ کامل
اصلاح آپ ہی سے مخصوص تھی کہ آپ نے ایک قوم وحشی سیرت اور بہائم خصلت کو
انسانی عادات سکھلائے یا دوسرے لفظوں میں یوں کہیں کہ بہائم کو انسان بنایا اور پھر
انسانوں سے تعلیم یافتہ انسان بنایا اور پھر تعلیم یافتہ انسانوں سے باخدا انسان بنایا اور

10 von 10 heute frei