ساتواں ہزارہ مسیح موعودؑ کا زمانہ ہے
اسلام (لیکچر سیالکوٹ)
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لیکچر سیالکوٹ
بنی اسرائیل بگڑ گئے اور عیسائی مذہب تخم ریزی کے ساتھ ہی خشک ہو گیا اور اُس کا پیدا ہونا
اور مرنا گویا ایک ہی وقت میں ہوا۔ پھر ہزار پنجم کا دور آیا جو ہدایت کا دور تھا۔ یہ وہ ہزار ہے
جس میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور خدا تعالیٰ نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر توحید کو دوبارہ دنیا میں قائم کیا۔ پس آپ کے منجانب اللہ ہونے
پر یہی ایک نہایت زبردست دلیل ہے کہ آپ کا ظہور اُس سال کے اندر ہوا جو روزِ ازل
سے ہدایت کے لئے مقرر تھا اور یہ میں اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں
سے یہی نکلتا ہے اور اسی دلیل سے میرا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ
اس تقسیم کی رو سے ہزار ششم ضلالت کا ہزار ہے اور وہ ہزار ہجرت کی تیسری صدی کے بعد
شروع ہوتا ہے اور چودہویں صدی کے سر تک ختم ہوتا ہے۔ اس ششم ہزار کے لوگوں کا نام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج اعوج رکھا ہے اور ساتواں ہزار ہدایت کا ہے
جس میں ہم موجود ہیں۔ چونکہ یہ آخری ہزار ہے اس لئے ضرور تھا کہ امام آخر الزمان اس
کے سر پر پیدا ہوا اور اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظل
کے ہو کیونکہ اس ہزار میں اب دنیا کی عمر کا خاتمہ ہے جس پر تمام نبیوں نے شہادت دی ہے
اور یہ امام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود کہلاتا ہے وہ مجدد صدی بھی ہے اور مجد دالف
آخر بھی ۔ اس بات میں نصاری اور یہود کو بھی اختلاف نہیں کہ آدم سے یہ زمانہ ساتواں
ہزار ہے۔ اور خدا نے جو سورہ والعصر کے اعداد سے تاریخ آدم میرے پر ظاہر کی اس
سے بھی یہ زمانہ جس میں ہم ہیں ساتواں ہزار ہی ثابت ہوتا ہے ۔ اور نبیوں کا اس پر
اتفاق تھا کہ مسیح موعود ساتویں ہزار کے سر پر ظاہر ہوگا اور چھٹے ہزار کے اخیر میں پیدا
ہوگا کیونکہ وہ سب سے آخر ہے جیسا کہ آدم سب سے اوّل تھا۔ اور آدم چھٹے دن جمعہ کی
اخیر ساعت میں پیدا ہوا اور چونکہ خدا کا ایک دن دنیا کے ہزار سال کے برابر ہے اس
۔
لیکچر سیالکوٹ
مشابہت سے خدا نے مسیح موعود کوششم ہزار کے اخیر میں پیدا کیا گویا وہ بھی دن کی آخری
گھڑی ہے اور چونکہ اول اور آخر میں ایک نسبت ہوتی ہے اس لئے مسیح موعود کو خدا نے آدم
کے رنگ پر پیدا کیا ۔ آدم جوڑا پیدا ہوا تھا اور بروز جمعہ پیدا ہوا تھا۔ اسی طرح یہ عاجز بھی جو
مسیح موعود ہے جوڑا پیدا ہوا اور بروز جمعہ پیدا ہوا۔ اور اس طرح پیدائش تھی کہ پہلے ایک لڑکی
پیدا ہوئی پھر اس کے عقب میں یہ عاجز پیدا ہوا۔ اس طرح کی پیدائش ختم ولایت کی طرف
اشارہ کرتی ہے۔ غرض یہ تمام نبیوں کی متفق علیہ تعا متفق علیہ تعلیم ہے کہ مسیح موعود ہزار ہفتم کے سر پر آئے
گا۔ اسی وجہ سے گذشتہ سالوں میں عیسائی صاحبوں میں بہت شور اٹھا تھا اور امریکہ میں اس
مضمون پر کئی رسالے شائع ہوئے تھے کہ مسیح موعود نے اسی زمانہ میں ظاہر ہونا تھا کیا وجہ کہ
وہ ظاہر نہ ہوا۔ بعض نے ماتمی رنگ میں یہ جواب دیا تھا کہ اب وقت گزر گیا ۔ کلیسیا کو ہی اس
کے قائم مقام سمجھ لو ۔ القصہ میری سچائی پر یہ ایک دلیل ہے کہ میں نبیوں کے مقرر کردہ ہزار
میں ظاہر ہوا ہوں اور اگر اور کوئی بھی دلیل نہ ہوتی تو یہی ایک دلیل روشن تھی جو طالب حق کے
لئے کافی تھی کیونکہ اگر اس کو رڈ کر دیا جائے تو خدا تعالیٰ کی تمام کتابیں باطل ہوتی ہیں جن کو
الہی کتابوں کا علم ہے اور جو اُن میں غور کرتے ہیں اُن کے لئے یہ ایک ایسی دلیل ہے
جیسا کہ ایک روز روشن ۔ اس دلیل کے رد کرنے سے تمام نبوتیں رد ہوتی ہیں اور تمام حساب
درہم برہم ہو جاتا ہے اور اہ اہے اور الہی تقسیم کا شیرازہ بگڑ جاتا۔ جاتا ہے ۔ یہ صحیح نہیں ہے جو بعض لوگوں کا
خیال ہے کہ قیامت کا کسی کو علم نہیں ۔ پھر آدم سے اخیر تک سات ہزار سال کیونکر مقرر کر
دیئے جائیں ؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کبھی خدا تعالیٰ کی کتابوں میں صحیح طور پر فکر نہیں
کیا۔ میں نے آج یہ حساب مقرر نہیں کیا یہ تو قدیم سے محققین اہل کتاب میں مسلم چلا آیا
ہے۔ یہاں تک کہ یہودی فاضل بھی اس کے قائل رہے ہیں اور قرآن شریف سے بھی
صاف طور پر یہی نکلتا ہے کہ آدم سے اخیر تک عمر بنی آدم کی سات ہزار سال ہے اور ایسا ہی