قیامت کی نشانیاں
اسلام (لیکچر سیالکوٹ)
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لیکچر سیالکوٹ
پہلی تمام کتابیں بھی با تفاق یہی کہتی ہیں اور آیت إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ
سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ سے بھی یہی نکلتا ہے اور تمام نبی واضح طور پر بھی خبر دیتے آئے ہیں
اور جیسا کہ میں بھی بیان کر چکا ہوں سورۃ والعصر کے اعداد سے بھی یہی صاف معلوم
ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آدم سے الف پنجم میں ظاہر ہوئے تھے اور اس حساب
سے یہ زمانہ جس میں ہم ہیں ہزار ہفتم ہے جس بات کو خدا نے اپنی وحی سے ہم پر ظاہر کیا اس
سے ہم انکار نہیں کر سکتے اور نہ ہم کوئی وجہ دیکھتے ہیں کہ خدا کے پاک نبیوں کے متفق علیہ کلمہ
سے انکار کریں ۔ پھر جبکہ اس قدر ثبوت موجود ہے اور بلا شبہ احادیث اور قرآن شریف کے رو
سے یہ آخری زمانہ ہے۔ پھر آخری ہزار ہونے میں کیا شک رہا اور آخری ہزار کے سر پر مسیح
موعود کا آنا ضروری ہے۔ اور یہ جو کہا گیا کہ قیامت کی گھڑی کا کسی کو علم نہیں ۔ اس سے یہ
مطلب نہیں کہ کسی وجہ سے بھی علم نہیں۔ اگر یہی بات ہے تو پھر آثار قیامت جو قرآن شریف
اور حدیث صحیح میں کہے گئے ہیں وہ بھی قابل قبول نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے ذریعہ سے بھی
قرب قیامت کا ایک علم حاصل ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں لکھا تھا کہ آخری
زمانہ میں زمین پر بکثرت نہریں جاری ہوں گی ۔ کتابیں بہت شائع ہوں گی جن میں اخبار بھی
شامل ہیں اور اونٹ بے کار ہو جائیں گے۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سب باتیں ہمارے زمانہ
میں پوری ہو گئیں اور اونٹوں کی جگہ ریل کے ذریعہ سے تجارت شروع ہو گئی ۔ سو ہم نے سمجھ
لیا کہ قیامت قریب ہے اور خود مدت ہوئی کہ خدا نے آیت اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ کے اور
دوسری آیتوں میں قرب قیامت کی ہمیں خبر دے رکھی ہے۔ سو شریعت کا یہ مطلب نہیں کہ
قیامت کا وقوع ہر ایک پہلو سے پوشیدہ ہے بلکہ تمام نبی آخری زمانہ کی علامتیں لکھتے آئے
ہیں اور انجیل میں بھی لکھی ہیں۔ پس مطلب یہ ہے کہ اس خاص گھڑی کی کسی کو خبر نہیں۔ خدا قادر
ا ہے کہ ہزار سال گزرنے کے بعد چند صدیاں اور بھی زیادہ کر دے کیونکہ کسر شمار میں نہیں آتی۔
الحج : ۲۴۸ القمر : ٢
لیکچر سیالکوٹ
جیسا کہ حمل کے دن بعض وقت کچھ زیادہ ہو جاتے ہیں۔ دیکھو! اکثر بچے جو دنیا میں پیدا
ہوتے ہیں وہ اکثر نو مہینے اور دس دن کے اندر پیدا ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی کہا جاتا ہے کہ
اُس گھڑی کی کسی کو خبر نہیں ۔ جب کہ دروزہ شروع ہوگا ۔ اسی طرح دنیا کے خاتمے پر گواب
ہزار سال باقی ہے لیکن اس گھڑی کی خبر نہیں جب قیامت قائم ہو جائے گی ۔ جن دلائل کو خدا
نے امامت اور نبوت کے ثبوت کے لئے پیش کیا ہے اُن کو ضائع کرنا گویا اپنے ایمان کو ضائع
کرنا ہے۔ ظاہر ہے کہ قرب قیامت پر تمام علامتیں بھی جمع ہوگئی ہیں اور زمانہ میں ایک انقلاب
عظیم مشہود ہو رہا ہے اور وہ علامتیں جو قرب قیامت کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
بیان فرمائی ہیں اکثر ان میں سے ظاہر ہو چکی ہیں جیسا کہ قرآن شریف سے ظاہر ہوتا ہے کہ
قرب قیامت کے زمانہ میں زمین پر اکثر نہریں جاری ہو جائیں گی اور بکثرت کتابیں شائع
ہوں گی۔ پہاڑ اُڑا دیئے جائیں گے۔ دریا خشک کر دیئے جائیں گے اور زراعت کے لئے
زمین بہت آباد ہو جائے گی اور ملاقاتوں کے لئے راہیں کھل جائیں گی اور قوموں میں مذہبی
شور و غوغا بہت پیدا ہو گا اور ایک قوم دوسری قوم کے مذہب پر ایک موج کی طرح ٹوٹ پڑے
گی تا ان کو بالکل نابود کر دے۔ انہی دنوں میں آسمانی کرنا اپنا کام دکھلائے گی اور تمام
قو میں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی تجز ان ردی طبیعتوں کے جو آسمانی دعوت کے
لائق نہیں ۔ یہ خبر جو قرآن شریف میں لکھی ہے مسیح موعود کے ظہور کی طرف اشارہ ہے اور اسی
وجہ سے یا جوج ما موج کے تذکرہ کے نیچے اس کو لکھا ہے اور یاجوج ماجوج دو قومیں
ہیں جن کا پہلی کتابوں میں ذکر ہے اور اس نام کی یہ وجہ ہے کہ وہ اجیج سے یعنی آگ سے
بہت کام لیں گی اور زمین پر ان کا بہت غلبہ ہو جائے گا اور ہر ایک بلندی کی مالک ہو
جائیں گی ۔ تب اُسی زمانہ میں آسمان سے ایک بڑی تبدیلی کا انتظام ہوگا اور صلح اور
آشتی کے دن ظاہر ہوں گے۔ ایسا ہی قرآن شریف میں لکھا ہے کہ ان دنوں میں زمین سے
بہت سی کا نیں اور مخفی چیزیں نکلیں گی اور ان دنوں میں آسمان پر کسوف و خسوف ہوگا اور