پہلے مسیح اور بعد کے مسیح کے درمیان مماثلت
اسلام (لیکچر سیالکوٹ)
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
☆
لیکچر سیالکوٹ
کر سے ان یہودیوں سے مشابہت پیدا کر لیں گے جو حضرت مسیح کے وقت میں تھے۔ یہ
بات جائے اعتراض نہیں کہ آنے والا مسیح اگر اسی اُمت میں سے تھا تو اس کا نام احادیث
میں عیسی کیوں رکھا گیا کیونکہ عادت اللہ اسی طرح واقعہ ہے کہ بعض کو بعض کا نام دیا جاتا ہے
جیسا کہ احادیث میں ابو جہل کا نام فرعون اور حضرت نوح کا نام آدم ثانی رکھا گیا اور یوحنا کا
نام ایلیا رکھا گیا۔ یہ وہ عادت الہی ہے جس سے کسی کو بھی انکار نہیں اور خدا تعالیٰ نے آنے
والے مسیح کو پہلے مسیح سے یہ بھی ایک مشابہت دی ہے کہ پہلا مسیح یعنی حضرت عیسی علیہ السلام
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے چودھویں صدی پر ظاہر ہوا تھا اور ایسا ہی آخری مسیح آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے چودہویں صدی پر ظاہر ہوا ایسے وقت میں جبکہ ہندوستان سے
سلطنت اسلامی جاتی رہی رہی تھی تھی اور اور انگریزی انگریزی سلطنت سلطنت کا کا دور تھا ۔ جیسا کہ حضرت مسیح علیہ الہ السلام
بھی ایسے ہی وقت میں ظاہر ہوئے تھے جبکہ اسرائیلی سلطنت زوال پذیر ہو کر یہودی لوگ
رومی سلطنت کے تحت ہو چکے تھے اور اس امت کے مسیح موعود کے لئے ایک اور مشابہت ۱۷
حضرت عیسی سے ہے اور وہ یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پورے طور پر بنی اسرائیل میں سے
نہ تھے بلکہ صرف ماں کی وجہ سے اسرائیلی کہلاتے تھے۔ ایسا ہی اس عاجز کی بعض دادیاں
سادات میں سے ہیں۔ گو باپ سادات میں سے نہیں اور حضرت عیسی کے لئے خدا نے جو یہ
پسند کیا کہ کوئی اسرائیلی حضرت مسیح کا باپ نہ تھا۔ اس میں یہ بھید تھا کہ خدا تعالی بنی اسرائیل
کی کثرت گناہوں کی وجہ سے اُن پر سخت ناراض تھا۔ پس اس لئے تنبیہ کے طور پر اُن کو یہ
نشان دکھلایا کہ اُن میں سے ایک بچہ صرف ماں سے بغیر شراکت باپ کے پیدا کیا۔ گویا
اسرائیلی وجود کے دو حصوں میں سے صرف ایک حصہ حضرت مسیح کے پاس رہ گیا۔ یہ اس بات
کی طرف اشارہ تھا کہ آنے والے نبی میں یہ بھی نہیں ہوگا ۔ پس چونکہ دنیا ختم ہونے پر ہے
اس لئے میری اس پیدائش میں بھی ایک اشارہ ہے اور وہ یہ کہ قیامت قریب ہے اور وہ ہی
سہو
کتابت معلوم ہوتا ہے کرکے “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
لیکچر سیالکوٹ
قریش کی خلافت کے وعدوں کو ختم کر دے گی ۔ غرض موسوی اور محمدی مماثلت کو پورا کرنے
کے لئے ایسے مسیح موعود کی ضرورت تھی جو ان تمام لوازم کے ساتھ ظاہر ہوتا جیسا کہ سلسلہ
اسلامیہ مثیل موسی" سے شروع ہوا۔ ایسا ہی وہ سلسلہ مثیل عیسی پر ختم ہو جائے تا آخر کو اوّل
سے مشابہت ہو۔ پس یہ بھی میری سچائی کے لئے ایک ثبوت ہے لیکن ان لوگوں کے لئے جو
۱۸ خدا ترسی سے غور کرتے ہیں۔ خدا اس زمانہ کے مسلمانوں پر رحم کرے کہ اکثر ان کے اعتقادی
اُمور ظلم اور نا انصافی میں حد سے گذر گئے ہیں۔ قرآن شریف میں پڑھتے ہیں کہ حضرت
عیسی فوت ہو گئے اور پھر ان کو زندہ سمجھتے ہیں۔ ایسا ہی قرآن شریف میں سورہ نور میں
پڑھتے ہیں کہ تمام خلیفے آنے والے اِسی اُمت میں سے ہوں گے اور پھر حضرت عیسی کو
آسمان سے اُتار رہے ہیں اور صحیح بخاری اور مسلم میں پڑھتے ہیں کہ وہ عیسیٰ جو اس اُمت کے
لئے آئے گا وہ اسی اُمت میں سے ہوگا۔ پھر اسرائیلی عیسی کے منتظر ہیں اور قرآن شریف
میں پڑھتے ہیں کہ عیسٹی دوبارہ دنیا میں نہیں آئے گا اور باوجود اس علم کے پھر اس کو دوبارہ
دنیا میں لانا چاہتے ہیں اور باایں ہمہ دعوی اسلام بھی ہے اور کہتے ہیں کہ حضرت عیسی
آسمان پر زندہ معہ جسم عنصری اُٹھائے گئے مگر اس کا جواب نہیں دیتے کہ کیوں اُٹھائے گئے ۔
یہود کا جھگڑا تو صرف رفع روحانی کے بارہ میں تھا اور اُن کا خیال تھا کہ ایمانداروں کی طرح
حضرت عیسی کی روح آسمان پر نہیں اُٹھائی گئی کیونکہ وہ صلیب دیئے گئے تھے اور جو صلیب
دیا جائے وہ لعنتی ہے یعنی آسمان پر خدا کی طرف اس کی روح نہیں اُٹھائی جاتی اور
قرآن شریف نے صرف اسی جھگڑے کو فیصلہ کرنا تھا جیسا کہ قرآن شریف کا دعویٰ ہے کہ وہ
یہود و نصاری کی غلطیوں کو ظاہر کرتا ہے اور ان کے تنازعات کا فیصلہ کرتا ہے اور یہود کا
جھگڑا تو یہ تھا کہ عیسی مسیح ایماندار لوگوں میں سے نہیں ہے اور اس کی نجات نہیں ہوئی اور اس
کی روح کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوا ۔ پس فیصلہ طلب یہ امر تھا کہ عیسی مسیح ایماندار
19 اور خدا کا سچا نبی ہے یا نہیں اور اس کی روح کا رفع مومنوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف