جسمانی رفع یا روحانی رفع؟

اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
ہوا یا نہیں۔ یہی قرآن شریف نے فیصلہ کرنا تھا۔ پس اگر آیت بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ سے
یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو معہ جسم عنصری دوسرے آسمان پر اٹھا لیا تو اس
کارروائی سے متنازعہ فیہ امر کا کیا فیصلہ ہوا ؟ گویا خدا نے امر متنازعہ فیہ کو سمجھا ہی نہیں اور وہ
فیصلہ دیا جو یہودیوں کے دعوئی سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتا ۔ پھر آیت میں تو یہ صاف لکھا ہے کہ
عیسی کا رفع خدا کی طرف ہوا۔ یہ تو نہیں لکھا کہ دوسرے آسمان کی طرف رفع ہوا۔ کیا خدائے
عز و جل دوسرے آسمان پر بیٹھا ہوا ہے؟ یا نجات اور ایمان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جسم
بھی ساتھ ہی اُٹھایا جائے اور عجب بات یہ ہے کہ آیت بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ میں آسمان کا ذکر
بھی نہیں بلکہ اس آیت کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ خدا نے اپنی طرف مسیح کو اٹھا لیا۔ اب بتلاؤ
کہ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت اسماعیل ، حضرت اسحاق ، حضرت یعقوب ، حضرت
موسی اور آنحضرت صلعم نعوذ باللہ کسی اور طرف اُٹھائے گئے تھے خدا کی طرف نہیں؟ میں اس
جگہ زور سے کہتا ہوں کہ اس آیت کی حضرت مسیح سے تخصیص سمجھنا یعنی رفع إلى الله
انہیں کے ساتھ خاص کرنا اور دوسرے نبیوں کو اس سے باہر رکھنا یہ کلمہ کفر ہے۔ اس سے
بڑھ کر اور کوئی کفر نہ ہوگا کیونکہ ایسے معنوں سے باستثناء حضرت عیسی تمام انبیاء کو رفع
سے جواب دیا گیا ہے حالانکہ آنحضرت صلعم نے معراج سے آ کر ان کی رفع کی گواہی
بھی دی اور یہ یاد رہے کہ حضرت عیسی کے رفع کا ذکر صرف یہودیوں کی تنبیہ اور دفع ۲۰
اعتراض کے لئے تھا ورنہ یہ رفع تمام انبیاء اور رسل اور مومنوں میں عام ہے۔مرنے کے
بعد ہر ایک مومن کا رفع ہوتا ہے چنانچہ آیت هَذَا ذِكْرٌ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ
مَابِ ۔ جَنَّتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ کے (سورة ص پاره ۲۳ ۱۳۶)
میں اس رفع کی طرف اشارہ ہے لیکن کافر کا رفع نہیں ہوتا چنانچہ آیت
لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ سے اس کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہاں جن لوگوں نے
ا النساء : ۱۵۹ ۲ ص : ۵۰-۵۱ ۳ الاعراف : ۴۱

لیکچر سیالکوٹ
مجھ سے پہلے اس اس بارے بار میں غلطی کی ہے ان کو وہ غلطی معاف ہے کیونکہ ان کو یاد نہیں دلایا
گیا تھا ۔ ان کو حقیقی معنی خدا کے کلام کے سمجھائے نہیں گئے تھے پر میں نے تم کو یاد دلا دیا
اور صحیح صحیح معنی سمجھا دیئے ۔ اگر میں نہ آیا ہوتا تو غلطی کے لئے رسمی تقلید کا ایک عذر تھا
لیکن اب کوئی عذر باقی نہیں۔ میرے لئے آسمان نے گواہی دی اور زمین نے بھی اور اس
اُمت کے بعض اولیاء نے میرا نام اور میرے مسکن کا نام لے کر گواہی دی کہ وہی مسیح موعود
ہے اور بعض گواہی دینے والے میرے ظہور سے تین برس پہلے دنیا سے گذر چکے جیسا کہ
ان کی شہادتیں میں شائع کر چکا ہوں اور اسی زمانہ میں بعض بزرگانِ دین نے جن کے
لاکھوں انسان پیرو تھے خدا سے الہام پا کر اور آنحضرت سے رویا میں سن کر میری تصدیق
کی اور اب تک ہزار ہا نشان مجھ سے ظاہر ہو چکے ہیں اور خدا کے پاک نبیوں نے میرے
۲۱ وقت اور زمانہ کو مقرر کیا اور اگر تم سوچو تو تمہارے ہاتھ پیر اور تمہارے دل بھی میرے لئے
گواہی دیتے ہیں کیونکہ کمزوریاں حد سے گذر گئیں اور اکثر لوگ ایمان کی حلاوت کو بھی
بھول گئے اور جس ضعف اور کمزوری اور غلطی اور ۔ طی اور بے راہی اور دنیا پرستی اور تاریکی میں یہ قوم
گرفتار ہو رہی ہے یہ حالت بالطبع تقاضا کر رہی ہے کہ کوئی اُٹھے اور ان کی دستگیری کرے۔
با ایں ہمہ اب تک میرا نام دجال رکھا جاتا ہے۔ وہ قوم کیسی بدنصیب ہے کہ ان کی ایسی نازک
حالت کے وقت ان کے لئے دجال بھیجا جائے ۔ وہ قوم کیسی بد بخت ہے کہ ان کی اندرونی
تباہی کے وقت ایک اور تباہی آسمان سے دی جائے اور کہتے ہیں کہ یہ شخص لعنتی ہے۔
بے ایمان ہے۔ یہی لفظ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی کہے گئے تھے اور ناپاک یہودی اب تک
کہتے ہیں مگر قیامت کو جو لوگ جہنم کا مزا چکھیں گے وہ کہیں گے مَا لَنَا لَا نَرَی رِجَالًا
كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْأَشْرَارِ لے یعنی ہمیں کیا ہو گیا کہ دوزخ میں ہمیں وہ لوگ نظر نہیں آتے
جنہیں ہم شریر سمجھتے تھے۔ دنیا نے ہمیشہ خدا کے ماموروں سے دشمنی کی کیونکہ دنیا سے پیار کرنا اور
خدا کے مرسلوں سے پیار کرنا ہرگز ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتا اور تم دنیا سے پیار نہ کرتے تو مجھے دیکھ
ا ص : ۶۳

10 von 10 heute frei