مسیح موعودؑ کو قبول کرنے کی ضرورت
اسلام (لیکچر سیالکوٹ)
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لیکچر سیالکوٹ
مندرج ہوتا چلا آیا ہے جس کی تعریف میں لکھتے ہیں کہ حضرت عیسی کے واسطے یہ نسخہ بنایا گیا
تھا۔ غرض یہ خیالات نہایت قابل شرم ہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح کو معہ جسم آسمان پر اٹھا لے
گیا تھا گویا یہودیوں سے ڈرتا تھا کہ کہیں پکڑ نہ لیں ۔ جن لوگوں ں کو کو اصل تنازعہ کی خبر خبر نہ : تھی
انہوں نے ایسے خیالات پھیلائے ہیں اور ایسے خیالات میں آنحضرت صلعم کی ہجو ہے
کیونکہ آپ سے کفار قریش نے تمام تر اصرار یہ معجزہ طلب کیا تھا کہ آپ ہمارے روبرو
آسمان پر چڑھ جائیں اور کتاب لے کر آسمان سے اُتریں تو ہم سب ایمان لے آویں گے اور
ان کو یہ جواب ملا تھا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّ سُولًا یعنی میں
ایک بشر ہوں اور خدا تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ وعدہ کے برخلاف کسی بشر کو آسمان پر
چڑھاوے حالانکہ وہ وعدہ کر چکا ہے کہ تمام بشر زمین پر ہی اپنی زندگی بسر کریں گے لیکن
حضرت مسیح کو خدا نے آسمان پر معہ جسم چڑھا دیا اور اس وعدہ کا کچھ پاس نہ کیا جیسا کہ
فرمایا تھا۔ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ کے بعض کا یہ خیال ہے کہ
ہمیں کسی مسیح موعود کے ماننے کی ضرورت نہیں اور کہتے ہیں کہ گو ہم نے قبول کیا کہ حضرت
عیسی فوت ہو گئے ہیں لیکن جب کہ ہم مسلمان ہیں اور نماز پڑھتے اور روزہ رکھتے ہیں اور
احکام اسلام کی پیروی کرتے ہیں تو پھر ہمیں کسی دوسرے کی ضرورت ہی کیا ہے لیکن یاد
رہے کہ اس خیال کے لوگ سخت غلطی میں ہیں ۔ اوّل تو وہ مسلمان ہونے کا دعوی کیونکر
کر سکتے ہیں جب کہ وہ خدا اور رسول کے حکم کو نہیں مانتے ۔ حکم تو یہ تھا کہ جب وہ امام موعود
ظاہر ہو تو تم بلا توقف اُس کی طرف دوڑو اور اگر برف پر گھٹنوں کے بل بھی چلنا پڑے
تب بھی اپنے تئیں اُس تک پہنچاؤ لیکن اس کے برخلاف اب لا پرواہی ظاہر کی جاتی ہے۔
کیا یہی اسلام ہے؟ اور یہی مسلمانی ہے اور نہ صرف اس قدر بلکہ سخت سخت گالیاں دی
جاتی ہیں اور کافر کہا جاتا ہے اور نام دجال رکھا جاتا ہے اور جو شخص مجھے دکھ دیتا ہے وہ
ا بنی اسرائیل : ۲۹۴ الاعراف: ۲۶
لیکچر سیالکوٹ
خیال کرتا ہے کہ میں نے بڑا ثواب کا کام کیا ہے اور جو مجھے کا ذب کا ذب کہتا ہے وہ سمجھتا
ہے کہ میں نے خدا کو خوش کر دیا۔
اے وے لوگو! جن کو صبر اور تقویٰ کی تعلیم دی گئی تھی ۔ تمہیں جلد بازی اور بدظنی کس
نے سکھلائی ۔ کون سانشان ہے جو خدا نے ظاہر نہ کیا اور کون سی دلیل ہے جو خدا نے پیش نہ
کی مگر تم نے قبول نہ کیا اور خدا کے حکموں کو دلیری سے ٹال دیا۔ میں اس زمانہ کے حیلہ گر
لوگوں کو کس سے تشبیہ دوں ۔ وہ اُس مکار سے مشابہ ہیں کہ روز روشن میں آنکھیں بند کر کے
کہتا ہے کہ سورج کہاں ہے۔ اے اپنے نفس کے دھوکہ دینے والے! اول اپنی آنکھ کھول
پھر تجھے سورج دکھائی دے دے گا۔ خدا کے مرسل کو کافر کہنا سہل ہے مگر ایمان کی باریک
راہوں میں اس کی پیروی کرنا مشکل ہے۔ خدا کے فرستادہ کو دجال کہنا بہت آسان ہے مگر ۲۵
اس کی تعلیم کے موافق تنگ دروازہ میں سے داخل ہونا یہ دشوار امر ہے۔ ہر ایک جو کہتا ہے کہ
مجھے مسیح موعود کی پرواہ نہیں ہے اُس کو ایمان کی پرواہ نہیں ہے۔ ایسے لوگ حقیقی ایمان اور نجات
اور سچی پاکیزگی سے لا پرواہ ہیں۔ اگر وہ ذرا انصاف سے کام لیں اور اپنے اندرونی حالات پر
نظر ڈالیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ بغیر اس تازہ یقین کے جو خدا کے مرسلوں اور نبیوں کے ذریعہ
سے آسمان سے نازل ہوتا ہے۔ اُن کی نمازیں صرف رسم اور عادت سے ہیں اور اُن کے
روزے صرف فاقہ کشی ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ کوئی انسان نہ تو واقعی طور پر گناہ سے نجات
۔
پاسکتا ہے اور نہ سچے طور پر خدا سے محبت کر سکتا ہے اور نہ جیسا کہ حق ہے اس سے ڈرسکتا ہے
جب تک کہ اُسی کے فضل اور کرم سے اُس کی معرفت حاصل نہ ہو اور اس سے طاقت نہ ملے
اور یہ بات نہایت ہی ظاہر ہے کہ ہر ایک خوف اور محبت معرفت سے ہی حاصل ہوتی ہے۔
دنیا کی تمام چیزیں جن سے انسان دل لگاتا ہے اور اُن سے محبت کرتا ہے یا اُن سے ڈرتا ہے اور
دور بھاگتا ہے۔ یہ سب حالات انسان کے دل کے اندر معرفت کے بعد ہی پیدا ہوتے ہیں۔