اللہ کے برگزیدہ بندوں کی یعنی نبی، رسول اور محدّث کی خصوصیات
اسلام (لیکچر سیالکوٹ)
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لیکچر سیالکوٹ
انسان کو پیدا کیا ہے یہ سنت جاری کی ہے کہ وہ پہلے اپنے فضل عظیم سے جس کو چاہتا ہے اُس پر
روح القدس ڈالتا ہے اور پھر روح القدس کی مدد سے اس کے اندر اپنی محبت پیدا کرتا ہے اور
صدق و ثبات بخشتا ہے اور بہت سے نشانوں سے اس کی معرفت کو قوی کر دیتا ہے اور اس کی
کمزوریوں کو دور کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ سچ مچ اس کی راہ میں جان دینے کو طیار ہوتا ہے
اور اس کا اُس ذات قدیم سے کچھ ایسا غیر منفک تعلق ہو جاتا ہے کہ وہ تعلق کسی مصیبت سے
دور نہیں ہو سکتا اور کوئی تلوار اس علاقہ کو قطع نہیں کر سکتی اور اس محبت کا کوئی عارضی سہارا نہیں
ہوتا ۔ نہ بہشت کی خواہش نہ دوزخ کا خوف ۔ نہ دنیا کا آرام اور نہ کوئی مال و دولت بلکہ ایک
لا معلوم تعلق ہے جس کو خدا ہی جانتا ہے اور عجب تر یہ کہ یہ گرفتار محبت بھی اس تعلق کی کنہ کو
نہیں پہنچ سکتا کہ کیوں ہے اور کسی خواہش اور کس طرح سے ہے کیونکہ وہ ازل سے تعلق ہوتا
ہے۔ وہ تعلق معرفت کے ذریعہ سے نہیں بلکہ معرفت بعد میں آتی ہے جو اس تعلق کو روشن کر ۳۰
دیتی ہے۔ جیسا کہ پتھر میں آگ تو پہلے سے ہے لیکن چقماق سے آگ کے شعلے نکلنے
شروع ہو جاتے ہیں اور ایسے شخص میں ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی ذاتی محبت ہوتی ہے اور
دوسری طرف بنی نوع کی ہمدردی اور اصلاح کا بھی ایک عشق ہوتا ہے اسی وجہ سے ایک
طرف تو خدا کے ساتھ اس کا ایسا ربط ہوتا ہے جو اس کی طرف ہر وقت کھینچا چلا جاتا ہے اور
دوسری طرف نوع انسان کے ساتھ بھی اس کو ایسا تعلق ہوتا ہے جو اُن کی مستعد طبائع کو اپنی
طرف کھینچتا ہے جیسا کہ آفتاب زمین کے تمام طبقات کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور خود بھی
ایک طرف کھینچا جا رہا ہے۔ یہی حالت اس شخص کی ہوتی ہے ایسے لوگوں کو اصطلاح اسلام
میں نبی اور رسول اور محدث کہتے ہیں اور وہ خدا کے پاک مکالمات اور مخاطبات سے
مشرف ہوتے ہیں اور خوارق اُن کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں اور اکثر دعائیں اُن کی قبول
ہوتی ہیں اور اپنی دعاؤں میں خدا تعالیٰ سے بکثرت جواب پاتے ہیں ۔ بعض جاہل اس جگہ
لیکچر سیالکوٹ
یہ کہا کرتے ہیں کہ ہمیں بھی سچی خوابیں آ جاتی ہیں۔ کبھی دعا بھی قبول ہو جاتی ہے۔ کبھی
الہام بھی ہو جاتا ہے۔ پس ہم میں اور رسولوں میں کیا فرق ہے؟ پس اُن کے نزدیک خدا
کے نبی مکار یا دھوکا خوردہ ہیں ۔ جو ایک معمولی بات پر فخر کر رہے ہیں اور اُن میں اور اُن
کے غیر میں کچھ بھی فرق نہیں ۔ یہ ایک ایسا مغرورا نہ خیال ہے جس سے اس زمانہ میں بہت
سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں لیکن طالب حق کے لئے ان اوہام کا صاف جواب ہے اور وہ
یہ کہ بلا شبہ یہ بات سچ ہے کہ خدا نے ایک گروہ کو اپنے خاص فضل اور عنایت کے ساتھ
برگزیدہ کر کے اپنی روحانی نعمتوں کا بہت سا حصہ اُن کو دیا ہے اس لئے باوجود اس کے کہ
ایسے معاند اور اندھے ہمیشہ انبیاء علیہم السلام سے منکر رہے ہیں تا ہم خدا کے نبی اُن پر
غالب آتے رہے ہیں اور اُن کا خارق عادت نور ہمیشہ ایسے طور سے ظاہر ہوتا رہا ہے کہ
آخر عقلمندوں کو ماننا پڑا ہے کہ اُن میں اور اُن کے غیروں میں ایک عظیم الشان امتیاز ہے
جیسا کہ ظاہر ہے کہ ایک مفلس گدائی پیشہ کے پاس بھی چند درہم ہوتے ہیں اور ایک شہنشاہ
کے خزائن بھی دراہم سے پُر ہوتے ہیں مگر وہ مفلس نہیں کہہ سکتا کہ میں اس بادشاہ کے برابر
ہوں ۔ یا مثلاً ایک کیڑے میں روشنی ہوتی ہے جو رات کو چمکتا ہے اور آفتاب میں بھی روشنی
ہے مگر کیڑا نہیں کہہ سکتا کہ میں آفتاب کے برابر ہوں اور خدا نے جو عام لوگوں کے نفوس
میں رویا اور کشف اور الہام کی کچھ کچھ تخم ریزی کی ہے وہ محض اس لئے ہے کہ وہ لوگ اپنے
ذاتی تجربہ سے انبیاء علیہم السلام کو شناخت کر سکیں اور اس راہ سے بھی اُن پر حجت پوری ہو
اور کوئی عذر باقی نہ رہے۔
اور پھر ایک خصوصیت خدا کے برگزیدہ بندوں میں یہ ہے کہ وہ اہلِ تا ثیر اور
اہل جذب ہوتے ہیں اور وہ دنیا میں روحانی نسلوں کے قائم کرنے کے لئے بھیجے جاتے ہیں
اور چونکہ وہ علی وجہ البصیرت رہنمائی کرتے ہیں اور مخلوق کے ظلماتی پردوں کو درمیان سے
اُٹھاتے ہیں اس لئے سچی معرفت الہی اور سچی محبت الہی اور سچا زہد و تقویٰ اور ذوق اور حلاوت
لیکچر سیالکوٹ
☆
انہیں کے ذریعہ سے دونوں میں پیدا ہوتا ہے اور اُن سے تعلق توڑنا ایسا ہوتا ہے کہ جیسا کہ
ایک شاخ اپنے درخت سے تعلق توڑ دے اور ان تعلقات میں کچھ ایسی خاصیت ہے کہ ۳۲)
تعلق کرنے کے ساتھ ہی بشرط مناسبت روحانیت کا نشو و نما چارسو شروع ہو جاتا ہے اور
تعلق توڑنے کے ساتھ ہی ایمانی حالت پر گرد و غبار آنا شروع ہو جاتا ہے۔ پس یہ نہایت
مغرورانہ خیال ہے کہ کوئی یہ کہے کہ مجھے خدا کے نبیوں اور رسولوں کی ضرورت نہیں اور نہ کچھ
حاجت۔ یہ سلب ایمان کی نشانی ہے اور ایسے خیال والا انسان اپنے تئیں دھوکا دیتا ہے جب
کہ وہ کہتا ہے کہ کیا میں نماز نہیں پڑھتا یا روزہ نہیں رکھتا یا کلمہ گو نہیں ہوں ۔ چونکہ وہ سچے
ایمان اور سچے ذوق وشوق سے بے خبر ہے اس لئے ایسا کہتا ہے۔ اُس کو سوچنا چاہیے کہ گو
انسان کو خدا ہی پیدا کرتا ہے مگر کس طرح اُس نے ایک انسان کو دوسرے انسان کی پیدائش کا
سبب بنا دیا ہے۔ پس جس طرح جسمانی سلسلہ میں جسمانی باپ ہوتے ہیں جن کے ذریعہ سے
انسان پیدا ہوتا ہے۔ ایسا ہی روحانی سلسلہ میں روحانی باپ بھی ہیں جن سے روحانی پیدائش
ہوتی ہے۔ ہوشیار رہو اور اپنے تئیں صرف ظاہری صورت اسلام سے دھوکا مت دو اور خدا کی
کلام کو غور سے پڑھو کہ وہ تم سے کیا چاہتا ہے۔ وہ وہی امرتم سے چاہتا ہے جس کے بارہ میں
سورہ فاتحہ میں تمہیں دعا سکھلائی گئی ہے یعنی یہ دعا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے پس جب کہ خدا تمہیں یہ تاکید کرتا ہے کہ پنج
وقت یہ دعا کرو کہ وہ نعمتیں جو نبیوں اور رسولوں کے پاس ہیں وہ تمہیں بھی ملیں ۔ پس تم بغیر نبیوں
اور رسولوں کے ذریعہ کے وہ نعمتیں کیونکر پا سکتے ہو۔ لہٰذا ضرور ہوا کہ تمہیں یقین اور محبت کے
مرتبہ پر پہنچانے کے لئے خدا کے انبیاء وقتاً بعد وقت آتے رہیں جن سے تم وہ نعمتیں پاؤ۔
اب کیا تم خدا تعالیٰ کا مقابلہ کرو گے اور اُس کے قدیم قانون کو توڑ دو گے۔ کیا نطفہ کہہ سکتا ہے کہ
میں باپ کے ذریعہ سے پیدا ہونا نہیں چاہتا تھا ؟ کیا کان کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہوا کے ذریعہ سے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دلوں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) لي الفاتحة : ۷۶