آریوں کو تنبیہ

اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
صاف کیا۔ وہ اپنے زمانہ کا در حقیقت نبی تھا جس کی تعلیم کو پیچھے سے بہت باتوں میں بگاڑ دیا
گیا۔ وہ خدا کی محبت سے پر تھا اور نیکی سے دوستی اور شہر سے دشمنی رکھتا تھا۔ خدا کا وعدہ تھا کہ
آخری زمانہ میں اُس کا بروز یعنی اوتار پیدا کرے۔ سو یہ وعدہ میرے ظہور سے پورا ہوا۔
مجھے منجملہ اور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی الہام ہوا تھا کہ ہے کرشن رو در گوپال تیری
مہما گیتا میں لکھی گئی ہے۔ سو میں کرشن سے محبت کرتا ہوں کیونکہ میں اس کا مظہر ہوں اور
اس جگہ ایک اور راز درمیان میں ہے کہ جو صفات کرشن کی طرف منسوب کئے گئے ہیں ( یعنی
پاپ کا نشٹ کرنے والا اور غریبوں کی دلجوئی کرنے والا اور اُن کو پالنے والا ) یہی صفات
مسیح موعود کی ہیں ۔ پس گویا روحانیت کی رو سے کرشن اور مسیح موعود ایک ہی ہیں ۔ صرف
قومی اصطلاح میں تغائر ہے۔ اب میں بحیثیت کرشن ہونے کے آریہ صاحبوں کو اُن کی چند
غلطیوں پر تنبیہ کرتا ہوں ۔ اُن میں سے ایک تو وہی ہے جس کا ذکر میں پہلے بھی کر آیا ہوں
کہ یہ طریق اور یہ عقیدہ صحیح نہیں ہے کہ روحوں اور ذرات عالم کو جن کو پر کرتی یا پر مان بھی ۳۵)
کہتے ہیں ۔ غیر مخلوق اور انا دی سمجھا جائے ۔ غیر مخلوق بجز اس پر میشر کے کوئی بھی نہیں جو
کسی دوسرے کے سہارے سے زندہ نہیں لیکن وہ چیزیں جو کسی دوسرے کے سہارے سے
زندہ ہیں وہ غیر مخلوق نہیں ہو سکتیں ۔ کیا روحوں کے گن خود بخود ہیں؟ اُن کا پیدا کرنے
والا کوئی نہیں؟ اگر یہی صحیح ہے تو روحوں کا جسموں میں داخل ہونا بھی خود بخود ہو سکتا ہے اور
ذرات کا اکٹھے ہونا اور متفرق ہونا بھی خود بخود ہو سکتا ہے ۔ اس طریق سے پر میشر کا
وجود ماننے کے لئے کوئی عقلی دلیل آپ کے ہاتھ میں نہیں رہے گی کیونکہ اگر عقل اس
بات کو قبول کر سکتی ہے کہ تمام ارواح معہ اپنے تمام گنوں کے جو اُن کے اندر پائے جاتے
ہیں خود بخود ہیں تو اس دوسری بات کو بھی بہت خوشی سے قبول کر لے گی کہ روحوں اور
اجسام کا باہم اتصال یا انفصال بھی خود بخود ہے اور جب کہ خود بخود ہونے کی بھی راہ کھلی

لیکچر سیالکوٹ
ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک راہ کھلی رکھی جاوے اور دوسری بند کی جاوے۔ یہ طریق کسی
منطق سے سدھ نہیں ہو سکتا ۔
پھر اس غلطی نے ایک اور غلطی میں آریہ صاحبوں کو پھنسا دیا ہے جس میں اُن کا خود
نقصان ہے جیسا کہ پہلی غلطی میں پرمیشر کا نقصان ہے۔ اور وہ یہ کہ آریہ صاحبوں نے مکتی کو
میعادی ٹھہرا دیا ہے اور تناسخ ہمیشہ کے لئے گلے کاہار قرار دیا گیا ہے جس سے کبھی نجات نہیں ۔
یہ بخل اور تنگ دلی خدائے رحیم و کریم کی طرف منسوب کرنا عقل سلیم تجویز نہیں کر سکتی۔ جس
۳۶ حالت میں پرمیشر کو ابدی نجات دینے پر میشر کو ابدی نجات دینے کی قدرت تھی اور وہ سرب شکتی مان تھا تو کچھ سمجھ نہیں آتا
کہ ایسا نخل اُس نے کیوں کیا کہ اپنی قدرت کے فیض سے بندوں کو محروم رکھا اور پھر یہ اعتراض
اور بھی مضبوط ہوتا ہے جبکہ دیکھا جاتا ہے کہ جن روحوں کو ایک طول طویل عذاب میں ڈالا ہے
اور ہمیشہ کے لئے جو نیں بھگتنے کی مصیبت ان کی قسمت میں لکھ دی ہے وہ روحیں پرمیشور کی
مخلوق بھی نہیں ہیں۔ اس کا جواب آریہ صاحبوں کی طرف سے یہ سنا گیا ہے کہ پر میشور ہمیشہ کی
مکتی دینے پر قادر تو تھا۔ سرب شکتی مان جو ہوا لیکن میعادی مکتی اس وجہ سے تجویز کی گئی کہ تا
سلسلہ تناسخ کا ٹوٹ نہ جائے کیونکہ جس حالت میں روحیں ایک تعداد مقررہ کے اندر ہیں اور
اس سے زیادہ نہیں ہو سکتیں۔ پس ایسی صورت میں اگر دائمی مکتی ہوتی تو جونوں کا سلسلہ قائم نہیں
رہ سکتا تھا کیونکہ جو روح نجات ابدی پا کر مکتی خانہ میں گئی وہ تو گویا پر میشور کے ہاتھ سے گئی اور
اس روز مرہ کے خرچ کا آخری نتیجہ ضرور یہ ہونا تھا کہ ایک دن ایک روح بھی جونوں میں ڈالنے
کے لئے لئے ہے پر میشور کے ہاتھ میں نہ رہتی اور کسی دن یہ شغل تمام ہو کر پر میشور معطل ہو کر بیٹھ جاتا۔
پس ان مجبوریوں کی وجہ سے پرمیشور نے یہ انتظام کیا کہ مکتی کو ایک حد تک محدود رکھا۔ اور پھر اسی
جگہ ایک اور اعتراض ہوتا تھا کہ پرمیشور بے گناہوں کو جو ایک دفعہ مکتی پاچکے اور گناہوں سے
صاف ہو چکے پھر مکتی خانہ سے کیوں بار بار نکالتا ہے۔ اس اعتراض کو پرمیشر نے اس طرح

آج 10 میں سے 10 باقی