نیوگ کا مسئلہ

اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ دو تین بالشت کی جگہ میں مثلاً چیونٹیں اتنی ہوتی ہیں کہ کئی ارب سے
زائد ہو جاتی ہیں اور ہر ایک قطرہ پانی میں کئی ہزار کیڑا ہوتا ہے اور دریا اور سمندر اور جنگل
طرح طرح کے حیوانات اور کیڑوں سے بھرے ہوئے ہیں جن کی طرف ہم انسانی تعداد کو
کچھ بھی نسبت نہیں دے سکتے ۔ اس صورت میں خیال آتا ہے کہ اگر بفرض محال تناسخ صحیح
ہے تو اب تک پر میشر نے بنایا کیا ؟ اور کس کو مکتی دی اور آئندہ کیا امید رکھی جائے؟
ماسوا اس کے یہ قانون بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ سزا تو دی جائے مگر سزایافتہ شخص کو جرم
پر اطلاع نہ دی جائے۔ اور پھر ایک نہایت مصیبت کی جگہ یہ ہے کہ مکتی تو گیان پر موقوف ہے
اور گیان ساتھ ساتھ برباد ہوتا رہتا ہے اور کوئی کسی جون میں آنے والا خواہ کیسا ہی پنڈت
کیوں نہ ہو کوئی حصہ وید کا یاد نہیں رکھتا ۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ جونوں کے ذریعہ سے مکتی
پانا ہی محال ہے اور جو جونوں کے چکر میں پڑ کر مرد اور عورتیں دنیا میں آئی ہیں ان کے ساتھ
۳۹ کوئی ایسی فہرست نہیں آتی جس سے اُن کے رشتوں کا حال معلوم ہو ، تا کوئی بے چارہ کسی
ایسی نوزاد کو اپنی شادی میں نہ لائے جو دراصل اس کی ہمشیرہ یا ماں ہے۔
اور نیوگ کا مسئلہ جو آج کل آریہ صاحبوں میں رائج ہے اس کی نسبت تو ہم بار بار
یہی نصیحت کرتے ہیں کہ اس کو جہاں تک ممکن ہو ترک کر دینا چاہیے۔ انسانی سرشت ہرگز
قبول نہ کرے گی کہ ایک شخص اپنی عزت دار عورت کو جس پر اُس کے تمام ننگ و ناموس کا
مدار ہے باوجود اپنے جائز خاوند ہونے کے اور باوجود اس علاقہ کے قائم ہونے کے جو
زن و شوہر میں ہوتا ہے پھر اپنی پاک دامن بیوی کو اولاد کی خواہش سے دوسروں
سے ہم بستر کراوے ۔ اس بارہ میں ہم زیادہ لکھنا نہیں چاہتے صرف شریف انسانوں
کے کانشنس پر چھوڑتے ہیں ۔ باایں ہمہ آر یہ صاحبان اس کوشش میں ہیں کہ مسلمانوں
کو اپنے اس مذہب کی دعوت کریں۔ سو ہم کہتے ہیں کہ ہر ایک عقلمند سچائی کے قبول

لیکچر سیالکوٹ
کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے مگر یہ سچائی نہیں ہے کہ اُس خدا کو جس نے اپنی بزرگ
قدرتوں سے اپنی ہستی کو ظاہر فرمایا ہے۔ خالقیت سے جواب دیا جاوے اور اُس کو
تمام فیضوں کا مظہر نہ سمجھا جائے ۔ ایسا پر میشور ہرگز پر میشور نہیں ہو سکتا ۔ انسان نے خدا کو
اُس کی قدرتوں سے شناخت کیا ہے۔ جب کوئی قدرت اس میں نہیں رہی اور وہ بھی ہماری
طرح اسباب کا محتاج ہے تو پھر اس کی شناخت کا دروازہ بند ہو جائے گا ۔
پھر ما سوا اس کے خدا تعالیٰ اپنے احسانات کی وجہ سے قابل عبادت ہے مگر جب کہ ۴۰
اُس نے روحوں کو پیدا ہی نہیں کیا اور نہ اس میں بغیر عمل کسی عامل کے فضل اور احسان کرنے کی
صفت موجود ہے تو ایسا پر میشر کس وجہ سے قابلِ عبادت ٹھہرے گا ؟ جہاں تک ہم غور کرتے
ہیں ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آریہ صاحبوں نے اپنے مذہب کا اچھا نمونہ پیش نہیں کیا۔ پر میشر کو
ایسا کمزور اور کینہ ور ٹھہرایا کہ وہ کروڑ ہا ارب سزا دے کر پھر بھی دائمی لگتی نہیں دیتا اور غصہ
اُس کا کبھی فرو نہیں ہوتا اور آریہ صاحبوں نے قومی تہذیب پر نیوگ کا ایک سیاہ داغ لگا دیا ہے
اور اس طرح پر انہوں نے غریب عورتوں کی عزت پر بھی حملہ کیا اور دونوں پہلو حق اللہ
اور حق العباد میں قابل شرم فساد ڈال دیا۔ یہ مذہب پرمیشور کو معطل کرنے کے لحاظ سے
دہریوں سے بہت قریب ہے اور نیوگ کے لحاظ سے ایک نا قابل ذکر قوم سے قریب ۔
اس جگہ مجھے بہت درد دل سے یہ کہنے کی بھی ضرورت پڑی ہے کہ یوں تو اکثر
حضرات آریہ صاحبان اور مسیحی صاحبوں کو اسلام کے سچے اور کامل اصولوں پر بے جا
حملہ کرنے کی بہت عادت ہے مگر وہ اپنے مذہب میں روحانیت پیدا کرنے سے بہت
غافل ہیں ۔ مذہب اس بات کا نام نہیں ہے کہ انسان دنیا کے تمام اکابر اور نبیوں اور
رسولوں کو بد گوئی سے یاد کرے۔ ایسا کرنا تو مذہب کی اصل غرض سے مخالف ہے بلکہ مذہب
سے غرض یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو ہر ایک بدی سے پاک کر کے اس لائق بناوے

آج 10 میں سے 10 باقی