براہینِ احمدیہ کی ناقابلِ تردید پیشگوئی

اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
ا اندرونی اور بیرونی حالتیں دونوں خوفناک ہیں اور مسلمان گویا کہ ایک گڑھے کے قریب کھڑے
ہیں یا ایک تند سیل کی زد پر آپڑے ہیں۔ اگر پہلی پیشگوئیوں کو تلاش کرو تو دانیال نبی نے بھی
میری نسبت اور میرے اس زمانہ کی نسبت پیشگوئی کی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
بھی فرمایا ہے کہ اسی اُمت میں سے مسیح موعود پیدا ہوگا۔ اگر کسی کو معلوم نہ ہو تو صحیح بخاری اور
صحیح مسلم کو دیکھ لے اور صدی کے سر پر مجدد آنے کی پیشگوئی بھی پڑھ لے اور اگر میری نسبت
نصرت الہی کو تلاش کرنا چاہے تو یادر ہے کہ اب تک ہزار ہانشان ظاہر ہو چکے ہیں۔
منجملہ ان کے وہ نشان ہے جو آج سے چوبیس برس پہلے براہین احمد یہ میں لکھا
گیا اور اُس وقت لکھا گیا جبکہ ایک فرد بشر بھی مجھ سے تعلق بیعت نہیں رکھتا تھا اور نہ
میرے پاس سفر کر کے کوئی آتا تھا اور وہ نشان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یأتیک
من كل فج عميق - يأتون من كل فج عميق يعنی وہ وقت آتا ہے کہ مالی تائیدیں
ہر ایک طرف سے تجھے پہنچیں گی اور ہزار ہا مخلوق تیرے پاس آئے گی اور پھر فرماتا ہے۔
وَلَا تُصَعِرُ لخلق الله و لا تسئم من الناس یعنی اس قدر مخلوق آئے گی کہ تو اُن کی
کثرت سے حیران ہو جائے گا ۔ پس چاہیے کہ تو اُن سے بداخلاقی نہ کرے اور نہ ان کی
ملاقاتوں سے تھکے ۔
پس اے عزیز و ! اگر چہ آپ کو یہ تو خبر نہیں کہ قادیان میں میرے پاس کس
قدر لوگ آئے اور کیسی وضاحت سے وہ پیشگوئی پوری ہوئی لیکن اسی شہر میں آپ
نے ملاحظہ کیا ہو گا کہ میرے آنے پر میرے دیکھنے کے لئے ہزار ہا مخلوقات اس شہر کی
ا
ہی اسٹیشن پر جمع ہو گئی تھی اور صدہا مردوں اور عورتوں نے اِسی شہر میں بیعت کی اور
۵۲) میں وہی شخص ہوں جو براہین احمدیہ کے زمانہ سے تخمینا سات آٹھ سال پہلے اسی شہر
میں قریباً سات برس رہ چکا تھا اور کسی کو مجھ سے تعلق نہ تھا اور نہ کوئی میرے حال سے

لیکچر سیالکوٹ
واقف تھا۔ پس اب سوچو اور غور کرو کہ میری کتاب براہین احمدیہ میں اس شہرت اور رجوع
خلائق سے چوبیس سال پہلے میری نسبت ایسے وقت میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ جبکہ میں لوگوں
کی نظر میں کسی حساب میں نہ تھا۔ اگرچہ میں جیسا کہ میں نے بیان کیا۔ براہین کی تالیف
کے زمانہ کے قریب اسی شہر میں قریباً سات سال رہ چکا۔ تا ہم آپ صاحبوں میں ایسے لوگ
کم ہوں گے جو مجھ سے واقفیت رکھتے ہوں کیونکہ میں اس وقت ایک گمنام آدمی تھا اور
أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ تھا اور میری کوئی عظمت اور عزت لوگوں کی نگاہ میں نہ تھی ۔ مگر وہ زمانہ میرے
لئے نہایت شیریں تھا کہ انجمن میں خلوت تھی اور کثرت میں وحدت تھی اور شہر میں میں ایسا
رہتا تھا جیسا کہ ایک شخص جنگل میں ۔ مجھے اس زمین سے ایسی ہی محبت ہے جیسا کہ قادیان
سے کیونکہ میں اپنے اوائل زمانہ کی عمر میں سے ایک حصہ اس میں گزار چکا ہوں اور اس شہر
کی گلیوں میں بہت سا پھر چکا ہوں۔ میرے اس زمانہ کے دوست اور مخلص اس شہر میں ایک
بزرگ ہیں یعنی حکیم حسام الدین صاحب جن کو اس وقت بھی مجھ سے بہت محبت رہی ہے۔
وہ شہادت دے سکتے ہیں کہ وہ کیسا زمانہ تھا اور کیسی گمنامی کے گڑھے میں میرا وجو د تھا۔ اب ۵۳
میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ ایسے زمانہ میں ایسی عظیم الشان پیشنگوئی کرنا کہ ایسے
گمنام کا آخر کار یہ عروج ہو گا کہ لاکھوں لوگ اُس کے تابع اور مرید ہو جاویں گے اور فوج
در فوج لوگ بیعت کریں گے۔ اور باوجود دشمنوں کی سخت مخالفت کے رجوع خلائق میں فرق
نہیں آئے گا بلکہ اس قدر لوگوں کو کثرت ہو گی کہ قریب ہو گا کہ وہ لوگ تھکا دیں کیا یہ
انسان کے اختیار میں ہے؟ اور کیا ایسی پیشگوئی کوئی مکار کر سکتا ہے کہ چوبیس سال پہلے
تنہائی اور بیکسی کے زمانہ میں اس عروج اور مرجع خلائق ہونے کی خبر دے؟ کتاب براہین احمد یہ
جس میں یہ پیشگوئی ہے کوئی گمنام کتاب نہیں بلکہ وہ اس ملک میں مسلمانوں ، عیسائیوں
اور آریہ صاحبوں کے پاس بھی موجود ہے اور گورنمنٹ میں بھی موجود ہے۔ اگر کوئی اس
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کی “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

لیکچر سیالکوٹ
عظیم الشان نشان میں شک کرے تو اس کو دنیا میں اس کی نظیر دکھلانا چاہیے اور اس کے سوا
اور بہت سے نشان ہیں جن سے اس ملک کو اطلاع ہے۔ بعض نادان جن کو حق کا قبول کرنا
منظور ہی نہیں وہ ثابت شدہ نشانوں سے کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھاتے اور بے ہودہ نکتہ چینیوں
۵۴ سے گریز کی راہ ڈھونڈتے ہیں اور ایک دو پیشگوئیوں پر اعتراض کر کے باقی ہزارہا
پیشگوئیوں اور کھلے کھلے نشانوں پر خاک ڈالتے ہیں ۔ افسوس کہ وہ جھوٹ بولتے وقت ایک
ذرہ خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے اور افترا کے وقت آخرت کے مؤاخذہ کو یاد نہیں کرتے ۔
مجھے ضرورت نہیں کہ اُن کے افتراؤں کی تفصیل بیان کر کے سامعین کو اُن کے سب حالات
سناؤں۔ اگر ان میں تقویٰ ہوتا ۔ اگر اُن کو ایک ذرہ خدا تعالیٰ کا خوف ہوتا تو خدا کے نشانوں
کی تکذیب میں جلدی نہ کرتے اور اگر بفرض محال کوئی نشان اُن کو سمجھ میں نہ آتا تو انسانیت
اور نرمی سے اس کی حقیقت مجھ سے پوچھ لیتے ۔ ایک بڑا اعتراض اُن کا یہ ہے کہ آتھم میعاد
کے اندر نہیں مرا۔ اور احمد بیگ اگر چہ پیشگوئی کے مطابق مر گیا مگر داماد اس کا جو اسی پیشگوئی
میں داخل تھا نہ مرا۔ یہ ان لوگوں کا تقویٰ ہے کہ ہزار ہا ثابت شدہ نشانوں کا تو ذکر تک منہ پر
نہیں لاتے اور ایک دو پیشگوئیاں جو اُن کی سمجھ میں نہ آئیں بار بار ان کو ذکر کرتے ہیں اور
ہر ایک مجمع میں شور ڈالتے ہیں۔ اگر خدا کا خوف ہوتا تو ثابت شدہ نشانوں اور پیشگوئیوں
سے فائدہ اُٹھاتے ۔ یہ طریق راست باز انسانوں کا نہیں ہے کہ کھلے کھلے معجزات سے منہ
پھیر لیں اور اگر کوئی دقیق امر ہو تو اُس پر اعتراض کر دیں۔ اس طرح پر تو تمام انبیاء پر
اعتراضات کا دروازہ کھل جائے گا اور آخر کار اس طبیعت - طبیعت کے لوگوں کو سب سے دست بردار
ہونا پڑے گا ۔ مثلاً حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صاحب معجزات ہونے میں کیا کلام ہے مگر
ایک شریر مخالف کہہ سکتا ہے کہ اُن کی بعض پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں جیسا کہ اب تک یہودی
کہتے ہیں کہ یسوع مسیح کی کوئی بھی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ اُس نے کہا تھا کہ میرے

آج 10 میں سے 10 باقی