اختتامی دعا اور دل کی گہرائیوں سے نصیحت

اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
اتفاق ہے کہ خدا کے ارادے جو وعید کے رنگ میں ہوں صدقہ اور دعا سے مل سکتے ہیں۔
پس اگر وعید کی پیشگوئی ٹل نہیں سکتی تو صدقہ اور دعالا حاصل ہے۔
اب ہم اس تقریر کو ختم کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے باوجود
علالت اور ضعف جسمانی کے اس کے لکھنے کی ہمیں توفیق دی ۔ اور ہم جناب الہی میں دعا
کرتے ہیں کہ اس تقریر کو بہتوں کے لئے موجب ہدایت کرے اور جیسا کہ اس مجمع میں
ظاہری اجتماع نظر آ رہا ہے ایسا ہی تمام دلوں میں ہدایت کے سلسلہ میں با ہم ربط اور محبت
پیدا کر دے اور ہر ایک طرف ہدایت کی ہوا چلا وے۔ بغیر آسمانی روشنی کے آنکھیں کچھ
نہیں دیکھ سکتیں ۔ سو خدا آسمان سے روحانی روشنی کو نازل کرے تا آنکھیں دیکھ سکیں
اور غیب سے ہوا پیدا کرے تا کان سنیں ۔ کون ہے جو ہماری طرف آ سکتا ہے مگر وہی جس کو
خدا ہماری طرف کھینچے۔ وہ بہتوں کو کھینچ رہا ہے اور کھینچے گا اور کئی قفل تو ڑ ۔ ل توڑے گا۔ ہمارے توڑے گا
دعوی کی جڑھ حضرت عیسی کی وفات ہے۔ اس جڑھ کو خدا اپنے ہاتھ سے پانی دیتا ہے اور
رسول اس کی حفاظت کرتا ہے۔ خدا نے قول سے اور اس کے رسول نے فعل سے یعنی اپنی
چشم دید رؤیت سے گواہی دی ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے اور آپ نے معراج کی رات
میں حضرت عیسی علیہ السلام کو فوت شدہ ارواح میں دیکھ لیا ہے مگر افسوس کہ پھر بھی لوگ
ان کو زندہ سمجھتے ہیں اور ان کو ایسی خصوصیت دیتے ہیں جو کسی نبی کو خصوصیت نہیں دی گئی ۔
یہی امور ہیں جن سے حضرت مسیح کی الوہیت کو عیسائیوں کے زعم میں قوت پہنچتی ہے اور
بہت سے کچے آدمی ایسے عقائد سے ٹھو کر کھاتے ہیں ۔ ہم گواہ ہیں کہ خدا نے ہمیں خبر دی
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ۔ اب اُن کے زندہ کرنے میں دین کی ہلاکت
ہے اور اس خیال میں لگنا خواہ مخواہ کی خاک پیزی ہے۔ اسلام میں پہلا اجماع یہی تھا
کہ کوئی نبی گذشتہ نبیوں میں سے زندہ نہیں ہے جیسا کہ آیت مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ

لیکچر سیالکوٹ
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ لے سے ثابت ہے ۔ خدا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بہت بہت
اجر دے جو اس اجماع کے موجب ہوئے اور ممبر پر چڑھ کر اس آیت کو پڑھ سنایا۔
اخیر پر ہم اس گورنمنٹ انگریزی کا سچے دل سے شکر کرتے ہیں جس نے اپنی
کشادہ دلی سے ہمیں مذہبی آزادی عطا فرمائی ۔ یہ آزادی جس کی وجہ سے ہم نہایت
ضروری دینی علوم کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں یہ ایسی نعمت نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی
طور پر ہم اس گورنمنٹ کا شکر کریں بلکہ تہ دل سے شکر کرنا چاہیے اگر یہ گورنمنٹ عالیہ
ہمیں کئی لاکھ کی جا گیر دیتی مگر یہ آزادی نہ دیتی تو ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ وہ جاگیر اُس کے ﴿۵۸)
برابر نہ تھی کیونکہ دنیا کا مال فانی ہے مگر یہ وہ مال ہے جس کو فنا نہیں ۔ ہم اپنی جماعت کو
نصیحت کرتے ہیں کہ اس محسن گورنمنٹ کے سچے دل سے شکر گزار رہیں کیونکہ جو انسان کا
شکر نہیں کرتا وہ خدا کا بھی نہیں کرتا ۔ نیک انسان وہی ہے کہ جیسے خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہے
اس انسان کا بھی شکر کرے جس کے ذریعہ اس منعم حقیقی کی کوئی نعمت اُس کو پہنچی ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔
الراقم میرزا غلام احمد قادیانی
یکم نومبر ۱۹۰۴ ء روز سه شنبه
سیالکوٹ
آل عمران : ۱۴۵

آج 10 میں سے 10 باقی