انوارالاسلام

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لد
انوار الاسلام
رات کو آتھم کی موت کے لئے دعائیں مانگنا یہ بھی ایک عذاب تھا۔ سبحان اللہ کس قدر
مسلمان کہلا کر بے ہودہ باتیں آپ کے منہ سے نکل رہی ہیں ۔ سچے مسلمان ہمیشہ غلبہ اسلام
کے لئے دعائیں مانگتے ہیں اور تہجد بھی پڑھتے ہیں اور نماز میں بھی ان کو رقت طاری ہوتی
ہے اور آیت يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا لے کا مصداق ہوتے ہیں اگر یہی عذاب
ہے تو ہماری دعا ہے کہ قیامت میں بھی یہ عذاب ہم سے الگ نہ ہو دعا کرنا ہمیشہ نبیوں کا
طریق اور صلحاء کی سنت ہے اور عین عبادت ہے اس کا نام عذاب رکھنا انہیں لوگوں کا کام ہے جو
دنیا کے کیڑے ہیں اور روحانی جہان سے بے خبر ہیں میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مومن صادق پر اس
وقت دکھ اور عذاب کی حالت وارد ہوتی ہے کہ جب نماز کی رقت اور پُر رقت دعا اس سے فوت
ہو جاتی ہے۔ اے غافلو یہ تو دین داروں اور راستبازوں کا بہشت ہے نہ کہ عذاب ۔
ہر دم براه جانان سوزیست عاشقان را
ز جهان چه دید آن کس که ندید این جهان را
(۱۰) دسواں اعتراض یہ کہ پادری عمادالدین تو ایک جاہل آدمی ہے اور عربی سے
بے بہرہ وہ بے چارہ عربی کتابوں کا جواب کیونکر لکھتا۔ الجواب: ایسا جاہل ایک مدت دراز
سے مولوی کہلاتا تھا اور ہزاروں نادان اس کو مولوی سمجھتے تھے تو کیا اس کی ان تالیفات سے
ذلت نہیں ہوئی اور کیا وہ باعث عاجز رہ جانے کے اس ہزار لعنت کا مستحق نہ ہوا جو نور الحق
کے چار صفحہ میں لکھی گئی ماسوا اس کے اے حضرت اس سے تو ان تمام پادریوں کی ناک کٹ
گئی جو مولوی کہلاتے تھے اور مولویت کے دھوکہ سے جاہلوں پر بداثر ڈالتے تھے۔ نہ صرف
عمادالدین کا ناک۔ کیا ایسی ثابت شدہ ذلت اور لعنت کی نظیر ہماری جماعت کو بھی پیش آئی
آپ عیسائیوں کے حامی تو بنے اب حلفاً پورا پورا جواب دیں۔
(11) گیارواں اعتراض ۔ یہ ہے کہ ایک ہندو زادہ سعد اللہ نام لدھیانہ سے اپنے اشتہار
۱۲ ۱۶ دسمبر ۱۸۹۴ء میں لکھتا ہے کہ صرف دل میں حق کی عظمت کو ماننا اور اپنے عقائد باطلہ
الفرقان : ۶۵

کو غلط سمجھنا کسی طرح عمل خیر نہیں بن سکتا یہ دجال قادیانی کا ہی کام ہے کہ اس کا نام رجوع بحق
رکھے۔ الجواب: اے احمق دل کے اندھے دجال تو تو ہی ہے جو قرآن کریم کے برخلاف بیان
کرتا ہے اور نیز اپنی قدیم بے ایمانی سے ہمارے بیان کو محرف کر کے لکھتا ہے ہم نے کب اور کس
وقت کہا جو ایسا رجوع جو خوف کے وقت میں ہو اور پھر انسان اس سے پھر جائے نجات اخروی
کیلئے مفید ہے بلکہ ہم تو بار بار کہتے ہیں کہ ایسا رجہ کہ ایسار جوع نجات اخروی کے ۔ ی کے لئے ہرگز مفید نہیں اور ہم
نے کب آتھم نجاست خوار شرک کو بہشتی قر نتی قرار دیا ہے یہ تو سراسر تیرا ہی افترا اور بے ایمان ایمانی ہے ہم
نے تو قرآن کریم کی تعلیم کے موافق صرف یہ بیان کیا تھا کہ کوئی کافر اور فاسق جب عذاب کے
اندیشہ سے عظمت اور صداقت اسلام کا خوف اپنے دل میں ڈال لے اور اپنی شوخیوں اور
بے باکیوں کی کسی قدر رجوع کے ساتھ اصلاح کرلے تو خدا تعالیٰ وعدہ عذاب دنیوی میں تاخیر
ڈال دیتا ہے۔ یہی تعلیم سارے قرآن میں موجود ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ کفار کا قول ذکر کر کے
فرماتا ہے رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُوْنَ ے ۔۔۔۔۔ اور پھر جواب میں فرماتا ہے
إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَابِدُونَ کے سورۃ الدخان الجزو نمبر ۲۵ یعنی کافر
عذاب کے وقت کہیں گے کہ اے خدا ہم سے عذاب دفع کر کہ ہم ایمان لائے اور ہم تھوڑا سا یا
تھوڑی مدت تک عذاب دور کر دیں گے مگر تم اے کا فرو پھر کفر کی طرف عود کرو گے۔ پس ان
آیات سے اور ایسا ہی ان آیتوں سے جن میں قریب الغرق کشتیوں کا ذکر ہے صریح منطوق قرآنی
سے ثابت ہوتا ہے کہ عذاب دنیوی ایسے کافروں کے سر پر سے مل جاتا ہے جو خوف کے دنوں اور
وقتوں میں حق اور توحید کی طرف رجوع کریں گو امن پا کر پھر بے ایمان ہو جائیں بھلا اگر ہمارا یہ
بیان صحیح نہیں ہے تو اپنے معلم شیخ بٹالوی کو کو کہ قسم کھا کر بذریعہ تحریر یہ ظاہر کرے کہ ہمارا یہ بیان غلط
ہے کیونکہ تم تو جاہل ہو تم ہر گز نہیں سمجھو گے اور وہ سمجھ لے گا اور یاد رکھو کہ وہ ہر گرفتم نہیں کھائے گا
کیونکہ ہمارے بیان میں سچائی کا نور دیکھے گا اور قرآن کے مطابق پائے گا پس اب بتلا کہ کیا
دجال تیرا ہی نام ثابت ہوا یا کسی اور کار حق سے لڑتا رہ آخراے مردار دیکھے گا کہ تیرا کیا انجام ہوگا
الدخان : ۱۳
الدخان : ١٦

اے عدو اللہ تو مجھ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے لڑ رہا ہے بخدا مجھے اسی وقت ۲۹ ستمبر ۱۸۹۴ء کو
تیری نسبت الہام ہوا ہے ان شانئک هو الابتر اور ہم نے اس طرح پر آتھم کا رجوع
۱۳ سحق ہونا بے ثبوت نہیں کہا۔ کیا تو سوچتا نہیں کہ اگر وہ سچا ہے تو کیوں قسم نہیں کھاتا۔ اگر یہی سچ
ہے تو وہ سچی قسم کھانے سے کسی پہاڑ کے نیچے آ کر دب جائے گا اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ آٹھم
صاحب کا صرف بحیثیت مدعا علیہ انکار کرتے رہنا کچھ بھی چیز نہیں جھوٹ بولنا نصاری کی
سرشت میں داخل ہے اگر بندہ پرست لوگ جھوٹ نہ بولیں تو اور کون بولے مگر ہمارا تو یہ مطلب
اور مدعا ہے کہ بحیثیت ایک گواہ کے کھڑا ہو کر مجمع عام میں اس مضمون کی قسم کھا جائیں جس کی ہم
بار بار تعلیم کرتے ہیں مگر کیا اس نے اب تک قسم کھائی ہر گز نہیں اور تعجب کہ ہم نے لکھا تھا کہ جو
ولد الحلال ہے اور در حقیقت عیسائی مذہب کو ہی غالب سمجھتا ہے تو چاہیے کہ ہم سے دو ہزار روپیہ
لے اور آتھم صاحب احب ۔ سے ہمارے منشاء کے موافق قسم دلاوے پھر جو کچھ چاہے ہمیں کہتا رہے
ور نہ یوں ہی اسلامی بحث پر مخالفانہ حملہ کرنا اور زبان سے مسلمان کہلا نا کسی ولد الحلال کا کام نہیں
مگر میاں سعد اللہ صاحب نے آج تک آتھم صاحب کو قسم کھانے پر مستعد نہ کیا مگر عیسائیوں کو
غالب سمجھتا رہا اور اپنے پر دانستہ وہ لقب لے لیا جس کو کوئی نیک طینت لے نہیں سکتا اور پھر یہ
نادان کہتا ہے کہ اگر مرنا ہی عذاب کی نشانی ہے تو قادیانی بھی ضرور ایک دن اس عذاب میں مبتلا
ہو گا اے احمق تیری کیوں عقل ماری گئی کیا تو قرآن نہیں پڑھتا۔ یوں تو انبیاء بھی فوت ہو گئے
بلکہ بعض شہید ہوئے اور ان کے دشمن فرعون اور ابو جہل وغیرہ بھی مر گئے یا مارے گئے لیکن وہ
موت جو مقابلہ کے وقت اہل حق کی دعا سے یا اہل حق کے ایذا سے یا اہل حق کی پیشگوئی سے
اشقیا پر وارد ہوتی ہے وہ عذاب کی موت کہلاتی ہے کیونکہ جہنم تک پہنچاتی ہے مگر اہل حق اگر شہید
بھی ہو جائیں تو وہ خدا کے فضل سے بہشت میں جاتے ہیں۔
(۱۲) بارواں اعتراض ۔ اس ہندو زادہ کا یہ ہے کہ جب کوئی عمل نہ چلا تو ڈھکوسلا
بنا لیا کہ آتھم نے رجوع سحق کیا ہے الجواب : ہاں اے ہندو زادہ اب ثابت ہو گیا کہ

ضرور تو حلال زادہ ہے ہماری اس شرط پر کہ کوئی آتھم کو قسم دینے سے پہلے تکذیب نہ کرے
خوب ہی تو نے عمل کیا آفرین آفرین ۔ سچ کہہ کہ یہ ڈھکوسلا اب بنالیا یا الہام میں پہلے سے
شرط تھی اور کیا اس شرط کے تصفیہ کے لئے ضرور نہ تھا کہ آتھم قسم کھا لیتا۔ کیا قسم کے دو حرف
منہ پر لانا اور تین ہزار روپیہ نقد لینا ایک سچے آدمی کے لئے کچھ مشکل ہے!!!
(۱۳) بعض شبهات ایسے لوگوں کی طرف سے ہیں جو اخلاص رکھتے ہیں لیکن باعث
کمی معلومات بے خبر ہیں پس ہم اس جگہ ان کے اوہام کو بھی بطور قولہ اقول دفع کر دیتے ہیں ۔
قوله : آتھم اسلام کی طرف رجوع کرنے سے صریح اپنے خط مطبوعہ میں انکار کرتا ہے
صرف قسم کھا لینا اور روپے لینا باقی رہا ہے۔
اقول : یہ انکار برنگ شہادت انکار نہیں بلکہ ایسے طور کا انکار ہے جیسے بد معاملہ مدعا علیہم کیا
کرتے ہیں پس ایسا انکار اس دعو۔ دعوے کو توڑ نہیں سکتا جو خود آتھم صاحب کی حالی شہادت سے
ثابت ہے۔ کیا اس میں کچھ شک ہے کہ آتھم صاحب نے اپنی سراسیمگی اور دن رات کی پریشانی
اور گریہ و بکا اور ہر وقت مغموم اور اندوہناک رہنے سے دکھا دیا کہ وہ ضرور اس پیشگوئی سے
متاثر اور خائف رہے ہیں بلکہ آتھم صاحب نے خود رو رو کر مجلسوں میں اس بات کا اقرار کیا ہے
کہ وہ اس پیشگوئی کے بعد ضرورموت سے ڈرتے رہے۔ چنانچہ ابھی ستمبر ۱۸۹۴ء کے مہینہ
میں وہ اقرار نورافشاں میں چھپ بھی گیا ہے جس کی اب وہ یہ تاویل کرتے ہیں کہ پیشگوئی
سے ہمیں خوف نہیں تھا اور نہ اسلامی عظمت کا اثر تھا بلکہ یہ خوف تھا کہ کوئی مجھ کو مار نہ دیوے
لیکن انہوں نے خوف کا صریح اقرار کر کے پھر اس کا کچھ ثبوت نہیں دیا کہ ایسا خوف جس نے
ان کو حیوانوں کی طرح بنا رکھا تھا کیا سارا مدار اس کا صرف اس وہم پر تھا کہ کوئی مجھ کو قتل نہ
کر دیوے پس جبکہ ہماری پیشگوئی کے بعد یہ سارا خوف تھا جس کے وہ خود اقراری ہیں جس کو
والد

یاد کر کے اب بھی وہ زار زار روتے ہیں تو ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ان کی اس تاویل کو لا نسلم کی
مد میں رکھ کر ان سے وہ ثبوت مانگیں جو موجب تسلی ہو کیونکہ جب کہ وہ نفس خوف کے خود
اقراری ہیں تو ہمیں انصافاً و قانو نا حق پہنچتا ہے کہ ان سے وہ قسم غلیظ لیں جس کے ذریعہ
سے وہ حق بیان کر سکیں اور بغیر قسم کے ان کے بیانات لغو ہیں کیونکہ وہ باتیں بحیثیت
مدعا علیہ کے ہیں۔
قوله : آتھم صاحب کے ذمہ اس طرح پر قسم کھانا انصا فا ضروری نہیں ۔
اقول : جبکہ آتھم صاحب کے وہ حالات جو پیشگوئی کی میعاد میں ان پر وارد ہوئے
جنہوں نے ان کو مارے خوف کے دیوانہ سا بنا دیا تھا بلند آواز سے پکار رہے ہیں کہ ایک
ڈرانے والا اثر ضرور ان کے دل پر وارد ہوا تھا اور پھر بعد اس کے ان کی زبان کا اقرار
بھی نور افشاں میں چھپ گیا کہ وہ ضرور اس عرصہ میں خوف اور ڈر کی حالت میں رہے
اور جو ڈر کے وجوہ انہوں نے بیان کئے ہیں وہ ایسا دعویٰ ہے جس کو وہ ثابت نہیں
کر سکے ۔ پس اس صورت میں وہ خود انصافاً و قانوناً اس مطالبہ کے نیچے آ گئے کہ وہ اس
الزام سے قسم کے ساتھ اپنی بریت ظاہر کریں جو خودان کے افعال اور ان کے بیان سے
شبہ کے طور پر ان کے عاید حال ہوتا ہے پس ان کی بریت اس شبہ سے جس کو انہوں نے
اپنے ہاتھوں سے آپ پیدا کیا اسی میں ہے کہ وہ ایسی قسم جو مجھ مدعی کو مطمئن کر سکتی ہو
﴿۱۵﴾ یعنی میرے منشا کے موافق ہو جلسہ عام میں کھا لیں اور یادر ہے کہ در حقیقت ان کے ایسے
افعال سے جوان کی خوفناک حالت پر اور ان کے ڈر سے بھرے ہوئے دل پر پندرہ
مہینہ تک گواہی دیتے رہے اور ان کے ایسے بیان سے جو رو رو کر اس زمانہ کی نسبت بتلایا
جونورافشاں ماہ ستمبر ۱۸۹۴ء میں چھپ گیا۔ یہ امر قطعی طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ضرور

ایام پیشگوئی میں ڈرتے رہے پس ان کا یہ دعویٰ کہ وہ عظمت حق کے خوف سے نہیں
ڈرے بلکہ قتل کئے جانے سے ڈرے اس دعوی کا بار ثبوت قانوناً و انصافاً انہیں - کے
ذمہ تھا جس سے وہ سبکدوش نہیں ہو سکے لہذا ہمارے لئے یہ قانونی حق حاصل ہے کہ
ایک قابل اطمینان ثبوت کے لئے ان کو قسم پر مجبور کریں اور ان پر قانو نا واجب ہے کہ
وہ اس طریق فیصلہ سے گریز نہ کریں جس طریق سے پورے طور پر ان کے سر پر سے
ہما را شبہ اور الزام اٹھ جائے ۔ یہی وہ طریق ہے جس کو قانون و انصاف چاہتا ہے ۔
اب تم خواہ کسی وکیل یا بیرسٹر یا حج کو بھی پوچھ کر دیکھ لو ہاں اگر وچھ کر دیکھ لو ہاں اگر آتھم صاحب اب حسب
تجویز قرار دادہ ہماری کے قسم کھا لیں تو بلا شبہ ان کی صفائی ہو جائے گی اور اگر قسم کے
ضرر سے بچ گئے تو ثابت ہو جائے گا کہ وہ واقعی طور پر اسلامی پیشگوئی سے ذرہ نہیں
ڈرے بلکہ وہ اس لئے خائف رہے کہ ان کو یہ پرانا تجربہ تھا کہ یہ عاجز خونی آدمی ہے
ہمیشہ ناحق کے خون کرتا رہا ہے لہذا اب ان کا بھی ضرور خون کر دے گا۔
قوله : اس قسم کی تحدی اور پھر خفی طریقوں سے اس کا ثبوت ۔
اقول : عقلمند کے لئے یہ خفی طریقہ نہیں جس حالت میں پندرہ مہینہ تک آتھم صاحب
کے خوف کے قصے اور ان کی سراسیمگی کی حالت دنیا میں مشہور ہوگئی پھر اب تک وہ
زبان سے بھی رو رو کر اقرار کرتے ہیں کہ میں ضرور ڈرتا رہا مگر تلواروں کا خوف تھا
گو یا کسی راجہ یا نواب یا کسی ڈاکو نے ان کو قتل کی دھمکی دی تھی اور جب کہا جاتا ہے
کہ یہ کمال درجہ کا خوف جو آپ سے ظاہر ہوا اگر یہ تلوار کا خوف تھا سچے دین کی عظمت
اور قہر الہی کا خوف نہیں تھا تو آپ فتہ پ قسم کھا لیں کیونکہ اب آپ کے با پ کے یہ دل کا بھید بجر قسم کے
فیصلہ نہیں پا سکتا تو آپ قسم کھانے سے کنارہ کر رہے ہیں نہ ہزار روپیہ لیں نہ دو ہزار
رو پید اب اسی غرض سے تین ہزار روپیہ کا اشتہار جاری کیا گیا مگر قسم کی اب بھی امید
لس

نہیں ۔ تو اب انصافاً فرمائیے کہ کیا اب بھی ہمارے ثبوت کا طریقہ پوشیدہ ہے
دشمن تو اسی وقت سے پکڑا گیا کہ جب اس نے خوف کا اقرار کر کے پھر قسم کھانے سے انکار کیا اور
آپ کو یاد ہو گا کہ حدیبیہ کے قصہ کو خدا تعالیٰ نے فتح مبین کے نام سے موسوم کیا ہے اور فرمایا ہے۔
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا ہے وہ فتح اکثر صحا بہ پر بھی مخفی تھی بلکہ بعض منافقین کے ارتداد
کی موجب ہوئی مگر دراصل وہ فتح مبین تھی گو اس کے مقدمات نظری اور عمیق تھے پس دراصل
یہ فتح بھی حدیبیہ کی فتح کی طرح نہایت مبارک فتح اور بہت سی فتوحات کا مقدمہ اور بعض کے
لئے موجب ابتلاء اور بعض کے لئے موجب اصطفاء ہے اور اس پیشگوئی کو بھی پوری کرتی ہے
جس کے یہ الفاظ ہیں کہ الحق فی آل محمد اور الحق فی آل عیسی اور جولوگ
ابتلاء میں گرفتار ہوئے انہوں نے اپنی بد نصیبی سے اس پیشگوئی کے سارے پہلو غور سے نہیں
دیکھے اور قبل اس کے جو غور کریں محض جہالت اور سادگی سے اپنی کم عقلی کا پردہ فاش کر دیا اور کہا کہ
یہ پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوئی۔ اگر وہ اس سنت اللہ سے خبر رکھتے جس کو قرآن کریم نے پیش کیا
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنْكُثُونَ
الجز و نمبر ۲۵ سورۃ الزخرف تو جلدی کر کے اپنے تئیں ندامت کے گڑھے میں نہ ڈالتے مگر ضرور تھا
کہ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے اس زمانہ کے لئے پہلے سے فرمایا تھا وہ سب پورا
ہوا اور دوسرا دھوکا ان کچے معترضوں کو یہ بھی لگا کہ وہ پیشگوئی کی عظمت اور کمال ظہور کو صرف اسی
حد تک ختم کر بیٹھے حالانکہ جس الہام پر اس پیشگوئی کی کیفیت مبنی ہے اس میں یہ فقرات بھی ہیں۔
اطلع الله على همه وغمه و لن تجد لسنة الله تبديلا۔ و لا تعجبوا
ولا تحزنوا و انتم الاعلون ان کنتم مؤمنین و بعزتی و جلالی انک انت
الاعلى و نمزق الاعداء كل ممزق۔ و مکر اولئك هو يبور۔ انا نكشف
الفتح : ٢
الزخرف : ۵۱

السر عن ساقه۔ يومئذ يفرح المؤمنون۔ ثلة من الاولين و ثلة من الآخرين
و هذه تذكرة فمن شاء اتخذ الى ربه سبیلا دیکھو انوار الاسلام صفحہ۲ ۔
یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر ایک الہام کے لئے وہ سنت اللہ بطور امام اور مہیمن اور
پیشرو کے ہے جو قرآن کریم میں وارد ہو چکی ہے اور ممکن نہیں کہ کوئی الہام اس سنت کو توڑ کر
ظہور میں آوے کیونکہ اس سے پاک نوشتوں کا باطل ہونا لازم آتا ہے پھر جبکہ قرآنی تعلیم
نے صاف طور پر بتلا دیا کہ ایسا رجوع بھی دنیوی عذاب میں تاخیر ڈال دیتا ہے جو محض دل
کے ساتھ ہو اور معذالک ایسا ناقص بھی ہو جو امن کے ایام میں قائم نہ رہے تو پھر کیونکر
ممکن تھا کہ آتھم اپنے اس رجوع سے فائدہ نہ اٹھا تا بلکہ اگر یہ شرط الہام میں بھی موجود نہ
ہوتی تب بھی اس سنت اللہ سے فائدہ اٹھانا ضروری تھا کیونکہ کوئی الہام ان سنتوں کو باطل
نہیں کر سکتا جو قرآن کریم میں آچکی ہیں بلکہ ایسے موقع پر الہام میں شرط مخفی کا اقرار کرنا
پڑے گا جیسا کہ اس پر تمام اصفیاء اور اولیاء کا اتفاق ہے۔
(۱۴) اعتراض چودھواں ۔ دراصل آتھم صاحب - دراصل آتھم صاحب کے حواس قائم نہیں ہیں اور اب ا
تک کچھ دہشت زدہ ہیں اس لئے پادری صاحبان ان کو قسم کھانے پر آمادہ نہیں کر سکتے اس
اندیشہ سے کہ شاید قسم کھانے کے وقت اسلام کا اقرار ہی نہ کرلیں ۔ الجواب: اگر آتھم
صاحب کے حواس میں خلل ہے تو سوال یہ ہے کہ آیا یہ خلل پیشگوئی کے پہلے بھی موجود تھایا
پیشگوئی کے بعد ہی ظہور میں آیا اگر پیشگوئی کے پہلے موجود تھا تو ایسا خیال بدیہی البطلان
ہے کیونکہ وہ اس حالت میں بحث کے لئے کیونکر اور کیوں منتخب کئے گئے اور طرفہ تر یہ کہ خود
ڈاکٹر نے ان کو اس بحث کے لئے منتخب کیا تھا تو بجز اس کے کیا کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت
ڈاکٹر مارٹن کلارک کے حواس میں بھی خلل تھا اور اگر یہ خلل پیشگوئی کے بعد میں پیدا ہوا تو پھر
وہ پیشگوئی کی تاثیرات میں سے ایک تاثیر سمجھی جائے گی اور عذاب مقدر کا ایک جزو منصور

ہوگا اور اس صورت میں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ جیسا کہ اکثروں کا خیال ہے کہ جو تحریریں
آتھم صاحب کی طرف سے نورافشاں میں شائع کی گئیں ہیں یا جو ان کے خطوط بعضوں کو
پہنچے ہیں یہ باتیں ان کے دل و دماغ سے نہیں نکلیں بلکہ طوطے کی طرح ان کے منہ سے
نکلوائی گئیں یا لکھوائی گئیں ہیں ورنہ ان کو معلوم نہیں کہ ان کے منہ سے کیا نکلا یا ان کے قلم
نے کیا لکھا کیونکہ جبکہ حواس میں خلل ہے تو کسی بات پر کیا اعتماد۔
دوسرا حصہ
اس اشتہار کا خاص طور پر
آتھم صاحب کی خدمت میں بطور خط کے ہے
اور وہ یہ ہے
از طرف عبدالله الاحد احمد عافاه الله واید ۔ آتھم صاحب کو معلوم ہو کہ میں
نے آپ کا وہ خط پڑھا جو آپ نے نو را فشاں ۲۱ ستمبر ۱۸۹۴ء کے صفحہ ۱۰ میں چھپوایا
ہے مگر افسوس کہ آپ اس خط میں دونوں ہاتھ سے کوشش کر رہے ہیں کہ حق ظاہر نہ
ہو میں نے خدا تعالیٰ سے سچا اور پاک الہام پا کر یقینی اور قطعی طور پر جیسا کہ آفتاب
نظر آ جاتا ہے معلوم کر لیا ہے کہ آپ نے میعاد پیشگوئی کے اندر اسلامی عظمت اور
صداقت کا سخت اثر اپنے دل پر ڈالا اور اسی بناء پر پیشگوئی کے وقوع کا ہم وغم کمال
درجہ پر آپ کے دل پر غالب ہوا ۔ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ
بالکل صحیح ہے اور خدا تعالیٰ کے مکالمہ سے مجھ کو یہ اطلاع ملی ہے اور اس پاک ذات

نے مجھے یہ اطلاع دی ہے کہ جو انسان کے دل کے تصورات کو جانتا اور اس کے پوشیدہ
☆
خیالات کو دیکھتا ہے اور اگر میں اس بیان میں حق پر نہیں تو خدا مجھ کو آر مجھ کو آپ سے پہلے موت
دے۔ پس اسی وجہ سے میں نے چاہا کہ آپ مجلس عام میں قسم غلیظ مؤکد بعذاب موت
کھاویں ایسے طریق سے جو میں بیان کر چکا ہوں تا میرا اور آپ کا فیصلہ ہو جائے اور دنیا
تاریکی میں نہ رہے اور اگر آپ چاہیں گے تو میں بھی ایک برس یا دو برس یا تین برس کے لئے
قسم کھالوں گا۔ کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ سچا ہرگز بر باد نہیں ہو سکتا بلکہ وہی ہلاک ہو گا
جس کو جھوٹ نے پہلے سے ہلاک کر دیا ہے۔ اگر صدق الہام اور صدق اسلام پر مجھے قسم
دی جائے تو میں آپ سے ایک پیسہ نہیں لیتا لیکن آپ کے قسم کھانے کے وقت تین ہزار
کے بدرے پہلے پیش کئے جائیں گے یا تحریر با ضابطہ لے کر پہلے ہی دے دیئے جائیں
گے اگر میں روپیہ دینے میں ذرہ بھی توقف کروں تو اسی مجلس میں جھوٹا ٹھہر جاؤں گا مگر وہ
روپیہ ایک سال تک بطور امانت آپ کے ضامنوں کے پاس رہے گا۔ پھر آپ زندہ
رہے تو آپ کی ملک ہو جائے گا۔ اور اگر اس کے سوا میرے لئے میرے کاذب نکلنے کی حالت
میں سزائے موت بھی تجویز ہو تو بخدا اس کے بھگتنے کے لئے بھی تیار ہوں مگر افسوس سے لکھتا
ہوں کہ اب تک آپ اس قسم کے کھانے کے لئے آمادہ نہیں ہوئے اگر آپ سچے ہیں اور
میں ہی جھوٹا ہوں تو کیوں میرے روبرو جلسہ عام میں قسم مؤکد بعذاب موت نہیں کھاتے
مگر آپ کی یہ تحریریں جو اخباروں میں کہ یا خطوط کے ذریعہ سے آپ شائع کر رہے ہیں بالکل
حلا نوٹ : بعض نادان کہتے ہیں کہ یہ الہام پندرہ مہینہ کے اندر کیوں شائع نہ کیا سو واضح ہو کہ پندرہ مہینہ
کے اندر ہی یہ الہام ہو چکا تھا پھر جبکہ الہام نے اپنی صداقت کا پورا ثبوت دے دیا تو ثابت شدہ امر کا انکار
کرنا بے ایمانی ہے۔ منہ

سچائی اور راست بازی کے برخلاف ہیں کیونکہ یہ باتیں بحیثیت ایک مدعا علیہ کے آپ کے
منہ سے نکل رہی ہیں جو ہرگز قابل اعتبار نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ بحیثیت ایک گواہ کے جلسہ
عام میں حاضر ہوں یا چند ایسے خاص لوگوں کے جلسہ میں جن کی تعداد فریقین کی منظوری سے
قائم ہو جائے آپ خوب سمجھتے ہیں کہ فیصلہ کرنے کے لئے اخیری طریق حلف ہے، اگر
آپ اس فیصلہ کی طرف رخ نہ کریں تو آپ کو حق نہیں پہنچتا کہ آئندہ کبھی عیسائی کہلاویں
مجھے حیرت پر حیرت ہے کہ اگر واقعی طور پر آپ سچے اور میں مفتری ہوں تو پھر کیوں ایسے
فیصلہ سے آپ گریز کرتے ہیں جو آسمانی ہو گا اور صرف سچے کی حمایت کرے گا اور جھوٹے کو
نابود کر دے گا بعض نادان عیسائیوں کا یہ کہنا کہ جو ہونا تھا ہو چکا عجیب حماقت اور بے دینی
ہے وہ اس امر واقعی کو کیوں کر اور کہاں چھپا سکتے ہیں کہ وہ پہلی پیشگوئی دو پہلو پر مشتمل تھی پس
اگر ایک ہی پہلو پر مدار فیصلہ رکھا جائے تو اس سے بڑھ کر کون سی بے ایمانی ہوگی اور
دوسرے پہلو کے امتحان کا وہی ذریعہ ہے جو الہی تفہیم نے میرے پر ظاہر کیا یعنی یہ کہ آپ قسم
مؤكد بعذ اب موت کھا جائیں اب اگر آپ قسم نہ کھائیں اور یوں ہی فضول گو مدعا علیہوں
کی طرح اپنی عیسائیت کا اظہار کریں تو ایسے بیانات شہادت کا حکم نہیں رکھتے بلکہ تعصب اور
حق پوشی پر مبنی سمجھے جاتے ہیں سو اگر آپ سچے ہیں تو میں آپ کو اس پاک قادر ذو الجلال کی
قسم دیتا ہوں کہ آپ ضرور تاریخ مقرر کر کے جلسہ عام یا خاص میں حسب شرح بالاقسم مؤکد
بعذ اب موت کھاویں تا حق اور باطل میں خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے فیصلہ ہو جائے۔
اب میں آپ کی اس مہمل تقریر کی جو آپ نے پرچہ نورافشاں ۲۱ رستمبر
۱۸۹۴ء میں چھپوائی ہے حقیقت ظاہر کرتا ہوں کیا وہ ایک شہادت ہے جو فیصلہ
کے لئے کارآمد ہو سکے ہر گز نہیں وہ تو مدعا علیہوں کے رنگ میں ایک یک طرفہ

بیان ہے جس میں آپ نے جھوٹ بولنے اور حق پوشی سے ذرا خوف نہ کیا کیوں کہ
آپ جانتے تھے کہ یہ بیان بطور بیان شاہد قسم کے ساتھ مؤکد نہیں بلکہ جاہلوں کے لئے
ایک طفل تسلی ہے پھر آپ زبان دبا کر یہ بھی اس میں اشارہ کرتے ہیں کہ میں عام
عیسائیوں کے عقیدہ ابنیت والوہیت کے ساتھ متفق نہیں اور نہ میں ان عیسائیوں
سے متفق ہوں جنہوں نے آپ ۔ پ کے ساتھ کچھ بے ہودگی کی اور پھر آپ لکھتے ۔ ہیں کہ
قریب ستر برس کی میری عمر ہے اور پہلے اس سے اسی سال کے کسی پر چہ نورافشاں میں
چھپا تھا کہ آپ کی عمر چونسٹھ برس کے قریب ہے پس میں متعجب ہوں کہ اس ذکر سے کیا
فائدہ کیا آپ عمر کے لحاظ سے ڈرتے ہیں کہ شاید میں فوت ہو جاؤں مگر آپ نہیں
سوچتے کہ بجز ارادہ قادر مطلق کوئی فوت نہیں ہو سکتا جبکہ میں بھی قسم کھا چکا اور
آپ بھی کھائیں گے تو جو شخص ہم دونوں میں جھوٹا ہوگا وہ دنیا پر اثر ہدایت ڈالنے کے ﴿۲۰﴾
لئے اس جہان سے اٹھا لیا جائے گا ۔ اگر آپ چونسٹھ برس کے ہیں تو میری عمر بھی قریباً
ساٹھ کے ہو چکی دو خداؤں کی لڑائی ہے ایک اسلام کا اور ایک عیسائیوں کا پس جو سچا
اور قادر خدا ہو گا وہ ضرور اپنے بندہ کو بچالے گا ۔ اگر آپ کی نظر میں کچھ عزت اس مسیح
کی ہے جس نے مریم صدیقہ سے تولد پایا تو اس عزت کی سفارش پیش کر کے پھر میں
آپ کو خداوند قادر مطلق کی قسم دیتا ہوں کہ آپ اس اشتہار کے منشاء کے موافق عام
مجلس میں قسم مؤکد بعذ اب موت کھاویں یعنی یہ کہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں
نے پیشگوئی کی میعاد میں اسلامی عظمت اور صداقت کا کچھ اثر اپنے دل پر نہیں ڈالا
اور نہ اسلامی پیشگوئی کی حقانی ہیت میرے دل پر طاری ہوئی اور نہ میرے دل نے
اسلام کو حقانی مذہب خیال کیا بلکہ میں در حقیقت مسیح کی اہنیت اور الوہیت اور کفارہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی