نورالقرآن نمبر ۱

نورالقرآن نمبر 1

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اشتہار
کتاب مِنَنُ الرَّحمن
یہ ایک نہایت عجیب و غریب کتاب ہے جس کی طرف قرآن شریف کے
بعض پر حکمت آیات نے ہمیں توجہ دلائی ۔ سو قرآن عظیم نے یہ بھی دنیا پر ایک
بھاری احسان کیا ہے جو اختلاف لغات کا اصل صرف بیان کر دیا اور ہمیں اس
دقیق بات پر مطلع کر دیا کہ انسانی بولیاں کسی منبع اور معدن سے نکلی ہیں اور کیسے
وہ لوگ دھوکا میں رہے جنہوں نے اس بات کو قبول نہ کیا جو انسانی بولی کی جڑ
خدا تعالیٰ کی تعلیم ہے اور واضح ہو کہ اس کتاب میں تحقیق السنہ کی رو سے یہ ثابت
کیا گیا ہے کہ دنیا میں صرف قرآن شریف ایک ایسی کتاب ہے جو اس زبان
میں نازل ہوا ہے ۔ جو ام الالسنہ اور الہامی اور تمام بولیوں کا منبع اور سر چشمہ
ہے ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ الہی کتاب کی تمام تر زینت اور فضیلت اسی میں اسی میں ہے جو
ایسی زبان میں ہو جو خدا تعالیٰ کے منہ سے نکلی اور اپنی خوبیوں میں تمام زبانوں
سے بڑھی ہوئی اور اپنے نظام میں کامل ہو اور جب ہم کسی زبان میں وہ کمال ۳۳

نور القرآن نمبرا
پاویں جس کے پیدا کرنے سے انسانی طاقتیں اور بشری بناوٹیں عاجز ہوں اور وہ
خوبیاں دیکھیں جو دوسری زبانیں ان سے قاصر اور محروم ہوں اور وہ خواص
مشاہدہ کریں جو بجز خدا تعالیٰ کے قدیم اور صحیح علم کے کسی مخلوق کا ذہن ان کا موجد
نہ ہو سکے تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ وہ زبان خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔ سو کامل اور
عمیق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ زبان عربی ہے اگر چہ بہت سے لوگوں نے
ان باتوں کی تحقیقات میں اپنی عمریں گزاری ہیں اور بہت کوشش کی ہے جو اس
بات کا پتہ لگا ویں جو اُم الالسنہ کون سی زبان ہے مگر چونکہ ان کی کوششیں خط مستقیم
پر نہیں تھیں اور نیز خدا تعالیٰ سے توفیق یافتہ نہ تھے اس لئے وہ کامیاب نہ ہو سکے
اور یہ بھی وجہ تھی کہ عربی زبان کی طرف ان کی پوری توجہ نہ تھی بلکہ ایک بخل تھا لہذا
وہ حقیقت شناسی سے محروم رہ گئے اب ہمیں خدا تعالیٰ کے مقدس اور پاک کلام
قرآن شریف سے اس بات کی ہدایت ہوئی کہ وہ الہامی زبان اور ام الالسنه
جس کے لئے پارسیوں نے اپنی جگہ اور عبرانی والوں نے اپنی جگہ اور آریہ قوم
نے اپنی جگہ دعوے کئے کہ انہیں کی وہ زبان ہے وہ عربی مبین ہے اور دوسرے
تمام دعوے دار سعی پر اور خطا پر ہیں ۔ اگرچہ تا غلطی پرا خطا پر ہیں ۔ اگر چہ ہم نے اس رائے کو سرسری طور پر
ظاہر نہیں کیا بلکہ اپنی جگہ پوری تحقیقات کر لی ہے اور ہزار ہا الفاظ سنسکرت وغیرہ
کا مقابلہ کر کے اور ہر یک لغت کے ماہروں کی کتابوں سے سن کر اور خوب عمیق
نظر ڈال کر اس نتیجہ تک پہنچے ہیں کہ زبان عربی کے سامنے سنسکرت وغیرہ
زبانوں میں کچھ بھی خوبی نہیں پائی جاتی بلکہ عربی کے الفاظ کے مقابل پر ان
زبانوں کے الفاظ لنگڑوں ، لولوں ، اندھوں ، بہروں ، مجذوموں ، مبر وصوں کے

نور القرآن نمبرا
مشابہ ہیں جو فطری نظام کو بکلی کھو بیٹھے ہیں ۔ اور کافی ذخیرہ مفردات کا جو کامل زبان
کے لئے شرط ضروری ہے اپنے ساتھ نہیں رکھتے ۔ لیکن اگر ہم کسی آر یہ صاحب یا کسی
پادری صاحب کی رائے میں غلطی پر ہیں اور ہماری یہ تحقیقات ان کی رائے میں اس وجہ
سے صحیح نہیں ہے کہ ہم ان زبانوں سے نا واقف ہیں ۔ تو اول ہماری طرف سے جواب
یہ ہے کہ جس طرز سے ہم نے اس بحث کا فیصلہ کیا ہے اس میں کچھ ضروری نہ تھا کہ ہم
سنسکرت وغیرہ زبانوں کے املاء انشاء سے بخوبی واقف ہو جائیں ۔ ہمیں صرف سنسکرت وغیرہ
کے مفردات کی ضرورت تھی سو ہم نے کافی ذخیرہ مفردات کا جمع کر لیا ہے اور پنڈتوں
اور یورپ کے زبانوں کے ماہروں کی ایک جماعت سے ان مفردات کے معنوں کی بھی
جہاں تک ممکن تھا تنقیح کر لی اور انگریز محققوں کی کتابوں کو بھی بخوبی غور سے سن لیا۔ اور
ان باتوں کو مباحثات میں ڈال کر بخوبی صاف کر لیا ۔ اور پھر سنسکرت وغیرہ زبان دانوں
سے مکرر شہادت لے لی جس سے یقین ہو گیا کہ در حقیقت و یدک سنسکرت وغیرہ زبانیں
ان خوبیوں سے عاری اور بے بہرہ ہیں جو عربی زبان میں ثابت ہوئیں ۔
پھر دوسرا جواب یہ ہے کہ اگر کسی آر یہ صاحب یا کسی اور مخالف کو یہ تحقیقات
ہماری منظور نہیں تو ان کو ہم بذریعہ اس اشتہار کے اطلاع دیتے ہیں کہ ہم
نے زبان عربی کی فضیلت اور کمال اور فوق الالسنہ ہونے کے دلائل اپنی اس کتاب
میں مبسوط طور پر لکھ د۔ طور پر لکھ دیئے ہیں جو بہ تفصیل ذیل ہیں۔
) عربی کے مفردات کا نظام کامل ہے۔
(۲) عربی اعلیٰ درجہ کی علمی وجوہ تسمیہ پر مشتمل ہے جو فوق العادت ہیں۔
(۳) عربی کا سلسلہ اطراد مواد اتم و اکمل ہے۔

نور القرآن نمبرا
(۴) عربی کی تراکیب میں الفاظ کم اور معانی زیادہ ہیں ۔
(۵) عربی زبان انسانی ضمائر کا پورا نقشہ کھینچنے کے لئے پوری پوری طاقت
اپنے اندر رکھتی ہے۔
اب ہر ایک کو اختیار ہے کہ ہماری کتاب کے چھپنے کے بعد اگر ممکن ہو تو یہ
کمالات سنسکرت یا کسی اور زبان میں ثابت کرے یا اس اشتہار کے پہنچنے کے بعد
ہمیں اپنے منشاء سے اطلاع دے کہ وہ کیونکر اور کس طور سے اپنی تسلی کرنا چاہتا ہے ۔
یا اگر اس کو ان فضائل میں کچھ کلام ہے یا سنسکرت وغیرہ کی بھی کوئی ذاتی خوبیاں بتلانا
چاہتا ہے تو بے شک پیش کر دیوے ہم غور سے اس کی بات کو سنیں گے ۔ مگر چونکہ اکثر وہمی
مزاج اس قسم کے بھی ہر یک قوم میں پائے جاتے ہیں کہ یہ خدشہ ان کے دل میں باقی
رہ جاتا ہے کہ شاید سنسکرت وغیرہ میں کوئی ایسے چھپے ہوئے کمالات ہوں جو جو انہیں ا
لوگوں کو معلوم ہوں جو ان زبانوں کی کتابوں کو پڑھتے پڑھاتے ہیں اس لئے ہم نے
اس کتاب کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ کا انعامی اشتہار بھی شائع کر دیا ہے اور یہ پانچ
ہزار روپیہ صرف کہنے کی بات نہیں بلکہ کسی آر یہ صاحب یا کسی اور صاحب کی
درخواست کے آنے پر پہلے ہی ایسی جگہ جمع کرا دیا جائے گا جس میں وہ آریہ صاحب
یا اور صاحب بخوبی مطمئن ہوں اور سمجھ لیں کہ فتح یابی کی حالت میں بغیر حرج کے وہ
روپیہ ان کو وصول ہو جائے گا ۔ مگر یاد رہے کہ روپیہ جمع کرانے کی اس وقت
درخواست آنی چاہیے جبکہ تحقیق السنہ کی کتاب چھپ کر شائع ہو جائے اور جمع
کرانے والے کو اس امر کے بارے میں ایک تحریری اقرار دینا ہوگا کہ اگر وہ پانچ ہزار
روپیہ جمع کرانے کے بعد مقابلہ سے گریز کر جائے یا اپنی لاف و گزاف کو انجام تک

نور القرآن نمبرا
پہنچا نہ سکے تو وہ تمام حرجہ ادا کرے گا جو ایک تجارتی روپیہ کے لئے کسی مدت تک بند رہنے
کی حالت میں ضروری الوقوع ہے۔
والسلام على من اتبع الهدى
المشتهر
غلام احمد قادیانی
۱۵ جون ۱۸۹۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی