برہانِ اوّل

نورالقرآن نمبر 1

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبرا
باتوں کو دیکھ کر جلد حق سمجھ آ جاتا ہے اور دونوں کتابوں کا مواز نہ ہو کر ضعیف
اور قوی اور ناقص اور کامل کا فرق ظاہر ہو جاتا ہے لیکن یا د رکھیں کہ آپ ہی
وکیل نہ بن بیٹھیں بلکہ ہماری طرح دعوی اور دلیل اپنی کتاب میں سے پیش
کریں اور مباحثہ کے نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ بات بھی لازم پکڑیں کہ
جس دلیل سے اب ہم شروع کرتے ہیں اسی دلیل کا وجو د اپنے بالمقابل رسالہ
میں اپنی کتاب میں سے نکال کر دکھلا دیں ۔ علی ھذا القیاس ہمارے ہر یک نمبر ۳
کے نکلنے کے مقابل اسی دلیل کو اپنی کتاب کی حمایت میں پیش کریں جو ہم نے
اس نمبر میں پیش کی ہو ۔ اس انتظام سے بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ ان
کتابوں میں سے کونسی کتاب اپنی سچائی کو آپ ثابت کرتی ہے اور معارف کا
لا انتہا سمندر اپنے اندر رکھتی ہے ۔ اب ہم خدا تعالیٰ سے توفیق پا کر اول نمبر کو
شروع کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یا الہی سچائی کی فتح کر اور باطل کو
ذلیل اور مغلوب کر کے دکھلا وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ امين
برہان اول
قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر دلیل
قرآن شریف نے بہت زور شور سے اس دعوئی کو پیش کیا ہے کہ وہ

نور القرآن نمبرا
خدا کا کلام ہے اور حضرت سیدنا و مولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سچے نبی
اور رسول ہیں جن پر وہ پاک کلام اترا ہے چنانچہ یہ دعویٰ آیات مندرجہ ذیل میں
بخوبی مصرح و مندرج ہے ۔
(آل عمران (۲) الم اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ نَزَّلَ عَلَيْكَ
☆
الْكِتَبَ بِالْحَقِّ یعنی وہی اللہ ہے ۔ اس کا کوئی ثانی نہیں اسی سے ہر ایک کی زندگی
اور بقا ہے۔ اس نے حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تیرے پر کتاب اتاری اور پھر فرمایا
يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ - الجزو نمبر سورة النساء یعنی لوگوحق اور
ضرورت حقہ کے ساتھ تمہارے پاس یہ نبی آیا ہے اور پھر فرمایا وَ بِالْحَقِّ أَنْزَلْتُهُ
وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ سے الجزو نمبر ۱۵ یعنی ضرورت حقہ کے ساتھ ہم نے اس کلام کو اتارا ہے
اور ضرورت حقہ کے ساتھ اترا ہے۔ اور پھر فرمایا یا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانُ
مِنْ رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا الجزو نمبر ٦ سورة النساء _اے لوگو تمہارے
پاس یہ یقینی برہان پہنچی ہے اور ایک کھلا نور تمہاری طرف ہم نے اتارا ہے۔ اور پھر فرمایا
قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا - الجزو نمبر و یعنی لوگوں کو کہہ دے
کہ میں تم سب کی طرف پیغمبر ہو کر آیا ہوں۔ اور پھر فرمایا وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصلِحَتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ كَفَرَ عَنْهُمْ
سَيِّاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ - الجزو نمبر ۲۶ یعنی جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے
اور اس کتاب پر ایمان لائے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ۔ الائے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور وہی حق ہے خدا ان
کے گناہ دور کرے گا اور ان کے حال چال کو درست کر دے گا۔
ایسا ہی صدہا آیات اور ہیں جن میں نہایت صفائی سے یہ دعوی کیا گیا
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے الجز نمبر 6 “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
آل عمران : ۲ تا ۴ ۲ النساء : ۱۷۱ ۳ بنی اسرائیل: ۱۰۶ ) النساء : ۱۷۵ ۵ الاعراف: ۱۵۹ ۶ محمد: ۳

آج 10 میں سے 10 باقی