قرآن کے الہی ہونے کی تفصیلی وضاحت

نورالقرآن نمبر 1

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبرا
کہ یہ طریق ثبوت ان کے مذہب میں ہر کہ ہرگز پایا نہیں جاتا۔ پس اگر ہم غلطی پر ۔ ی پر ہیں تو
ہماری غلطی ثابت کریں اور وہ پہلی دلیل جو قرآن شریف نے اپنے منجانب اللہ ہونے پر
پیش کی ہے۔ اُس کی تفصیل یہ ہے کہ عقل سا ا یہ ہے کہ عقل سلیم ایک سچی کتاب اور ایک سچے اور منجانب اللہ
رسول کے ماننے کے لئے اس بات کو نہایت بزرگ دلیل ٹھہراتی ہے کہ ان کا ظہور ایک
ایسے وقت میں ہو جبکہ زمانہ تاریکی میں پڑا ہو۔ اور لوگوں نے توحید کی جگہ شرک اور
پاکیزگی کی جگہ فسق اور انصاف کی جگہ ظلم اور علم کی جگہ جہل اختیار کر لیا ہو اور ایک مصلح
کی اشد حاجت ہو اور پھر ایسے وقت میں وہ رسول دنیا سے رخصت ہو جبکہ وہ اصلاح کا
کام عمدہ طور سے کر چکا ہو اور جب تک اس نے اصلاح نہ کی ہو دشمنوں سے محفوظ رکھا
گیا ہو اور نوکروں کی طرح حکم سے آیا ہو اور حکم سے واپس گیا ہو ۔ غرض کہ وہ ایسے وقت
میں ظاہر ہو جبکہ وہ وقت بزبان حال پکار پکار کر کہہ رہا ہو کہ ایک آسمانی مصلح اور کتاب کا
آنا ضروری ہے اور پھر ایسے وقت میں الہامی پیشگوئی کے ذریعہ سے واپس بلایا جاوے
کہ جب اصلاح کے پودہ کو مستحکم کر چکا ہو اور ایک عظیم اللہ کا ہو اور ایک عظیم الشان انقلاب ظہور میں آچکا
ہو ۔ اب ہم اس بات کو بڑے فخر کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ یہ دلیل جس طرح قرآن
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں نہایت روشن چہرہ کے ساتھ جلوہ نما ہوئی ہے
کسی اور نبی اور کتاب کے حق میں ہرگز ظاہر نہیں ہوئی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ
دعوی تھا کہ میں تمام قوموں کے لئے آیا ہوں سو قرآن شریف نے تمام قوموں کو ملزم
کیا ہے کہ وہ طرح طرح کے شرک اور فسق اور فجور میں مبتلا ہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ، یعنی دریا بھی بگڑ گئے اور جنگل بھی بگڑ گئے ۔ اور پھر
فرماتا ہے لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا ئے یعنی ہم نے تجھے بھیجا تا کہ تو دنیا کی تمام قوموں
الروم :٤٢
الفرقان : ٢

نور القرآن نمبرا
کو ڈراوے یعنی ان کو متنبہ کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی بدکاریوں اور
عقیدوں کی وجہ سے سخت گنہگا ر ٹھہری ہیں ۔
یاد رہے کہ جو اس آیت میں نذیر کا لفظ دنیا کے تمام فرقوں کے مقابل پر
استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی گنہگاروں اور بدکاروں کو ڈرانا ہے اسی لفظ سے یقینی
سمجھا جاتا ہے کہ قرآن کا یہ دعویٰ تھا کہ تمام دنیا بگڑ گئی اور ہر ایک نے سچائی اور
نیک بختی کا طریق چھوڑ دیا کیونکہ انذار کا محل فاسق اور مشرک اور بد کا رہی ہیں اور
انذار اور ڈرانا مجرموں کی ہی تنبیہہ کے لئے ہوتا ہے نہ نیک بختوں کے لئے ۔ اس بات کو
ہر یک جانتا ہے کہ ہمیشہ سرکشوں اور بے ایمانوں کو ہی ڈرایا جاتا ہے اور سنت اللہ اسی
طرح پر ہے کہ نبی نیکوں کے لئے بشیر ہوتے ہیں اور بدوں کے لئے نذیر ۔ پھر
جبکہ ایک نبی تمام دنیا کے لئے نذیر ہوا تو ماننا پڑا کہ تمام دنیا کو نبی کی وحی نے
بداعمالیوں میں مبتلا قرار دیا ہے اور یہ ایک ایسا دعویٰ ہے کہ نہ توریت نے موسیٰ کی نسبت
کیا اور نہ انجیل نے عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کی نسبت بلکہ صرف قرآن شریف نے کیا
اور پھر فرمایا کہ كُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ یعنی تم اس نبی کے
آنے سے پہلے دوزخ کے گڑھے کے کنارہ پر پہنچ چکے تھے اور عیسائیوں اور یہودیوں کو
بھی متنبہ کیا کہ تم نے اپنے دجل سے خدا کی کتابوں کو بدل دیا اور تم ہر یک شرارت
اور بدکاری میں تمام قوموں کے پیشرو ہو اور بُت پرستوں کو بھی جا بجا ملزم کیا کہ تم پتھروں
اور انسانوں اور ستاروں اور عناصر کی پرستش کرتے ہو اور خالق حقیقی کو بھول گئے ہو اور
تم یتیموں کا مال کھاتے اور بچوں کو قتل کرتے ا بچوں کو قتل کرتے اور شرکاء پر ظلم کرتے ہو اور ہر یک بات
حاشیه : جیسا کہ فرماتا ہے يَدُسُّهُ فِي التَّرَابِ کے یعنی مشرک اپنی لڑکی کو باقی اگلے صفحہ پر )
☆
آل عمران : ۱۰۴ ۲ النحل : ۶۰

نور القرآن نمبرا
میں حد اعتدال سے گذر گئے ہوا اور فرمایا اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
یعنی یہ بات تمہیں معلوم رہے کہ زمین سب کی سب مر گئی تھی ۔ اب خدا نئے سرے اس کو
زندہ کرتا ہے۔ غرض تمام دنیا کو قرآن نے شرک اور فسق اور بت پرستی کے الزام سے ملزم کیا
جو ام الخبائث ہیں اور عیسائیوں اور یہودیوں کو دنیا کی تمام بدکاریوں کی جڑ ٹھہرایا اور
ہر یک قسم کی بدکاریاں ان کی بیان کر دیں اور ایک ایسا نقشہ کھینچ کر زمانہ موجودہ کا اعمال نامہ
دکھلا دیا کہ جب سے دنیا کی بناء پڑی ہے بجز نوح کے زمانہ کے اور کوئی زمانہ اس زمانہ سے
مشابہ نظر نہیں آتا اور ہم نے اس جگہ جس قدر آیات لکھ دی ہیں وہ اتمام حجت کے لئے
اول درجہ پر کام دیتی ہیں ۔ لہذا ہم نے طول کے خوف سے تمام آیات کو نہیں لکھا۔
ناظرین کو چاہیے کہ قرآن شریف کو غور سے پڑھیں تا انہیں معلوم ہو کہ کسی شد و مد اور
کس قدر مؤثر کلام سے ۔ تلام سے جا بجا قرآن شریف بیان کر رہا ہے کہ تمام دنیا بگڑ گئی ۔ تمام
زمین مرگئی اور لوگ دوزخ کے گڑھے کے قریب پہنچ گئے اور کیسے بار بار کہتا ہے کہ تمام
دنیا کو ڈرا کہ وہ خطرناک حالت میں پڑی ہیں ۔ یقیناً قرآن کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے
کہ وہ شرک اور فسق اور بت پرستی اور طرح طرح کے گناہوں میں سڑ گئی اور بدکاریوں
بقیه حاشیه : زندہ درگور کرتا ہے اور فرماتا ہے وَإِذَا الْمَوْدَةُ سُبِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ کے یعنی
قیامت کو زندہ درگور لڑکیوں سے سوال ہوگا کہ وہ کس گناہ سے قتل کی گئیں یہ اشارہ ملک کی
موجودہ حالت کی طرف کیا کہ ایسے ایسے بُرے کام ہو رہے ہیں اسی کی طرف عرب کے ایک پرانے
شاعر ابن الاعرابی نے اشارہ کیا ہے چنانچہ وہ کہتا ہے
ما لقى المؤود من ظلم أمه
كما لقيت ذهل جميعا و عامر
یعنی زندہ درگورلڑ کی پر اس کی ماں کی طرف سے وہ ظلم نہیں ہوتا جیسا کہ ذہل اور عامر پر ہوا۔ منہ
الحديد : ۱۸ التكوير : ١٠٠٩

نور القرآن نمبرا
کے عمیق کنوئیں میں ڈوب گئی ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ انجیل میں بھی کسی قدر یہودیوں کی
بد چلنیوں کا ذکر ہے لیکن مسیح نے کہیں یہ ذکر تو نہیں کیا کہ جس قدر دنیا کے صفحہ میں لوگ
موجود ہیں جن کو عالمین کے نام سے نامزد کر سکتے ہیں وہ بگڑ گئے مر گئے اور دنیا شرک اور
بدکاریوں سے بھر گئی اور نہ رسالت کا عام دعوی کیا۔ پس ظاہر ہے کہ یہودی ایک تھوڑی ﴿۷﴾
سی قوم تھی جو مسیح کی مخاطب تھی بلکہ وہی تھی جو مسیح کی نظر کے سامنے اور چند دیہات کے
باشندے تھے۔ لیکن قرآن کریم نے تو تمام زمین کے مرجانے کا ذکر کیا ہے اور تمام قوموں
کی بری حالت کو وہ بتلاتا ہے اور صاف بتلاتا ہے کہ زمین ہر قسم کے گناہ سے مر گئی کد
☆
یہودی تو نبیوں کی اولاد اور تورات کو اپنے اقرار سے مانتے تھے گو عمل سے قاصر تھے لیکن
قرآن کے زمانہ میں علاوہ فسق اور فجور کے عقائد میں بھی فتور ہو گیا تھا۔ ہزار ہا لوگ
دہر یہ تھے۔ ہزار ہا وحی اور الہام سے منکر تھے اور ہر قسم کی بدکاریاں زمین پر پھیل گئی تھیں
اور دنیا میں اعتقادی اور عملی خرابیوں کا ایک سخت طوفان برپا تھا۔ ماسوائے اس کے مسیح نے
اپنی چھوٹی سی قوم یہودیوں کی بد چلنی کا کچھ ذکر تو کیا جس سے البتہ یہ خیال پیدا ہوا
کہ اس وقت یہود کی ایک خاص قوم کو ایک مصلح کی ضرورت تھی مگر جس دلیل کو ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منجانب اللہ ہونے کے بارے میں بیان کرتے ہیں
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فساد عام کے وقت میں آنا اور کامل اصلاح کے بعد واپس
نوٹ: اگر کوئی کہے کہ فساد اور بدعقیدگی اور بداعمالیوں میں یہ زمانہ بھی تو کم نہیں پھر اس میں کوئی
نبی کیوں نہیں آیا۔ تو جواب یہ ہے کہ وہ زمانہ توحید اور راست روی سے بالکل خالی ہو گیا تھا اور اس
زمانہ میں چالیس کروڑ لا اله الا اللہ کہنے والے موجود ہیں اور اس زمانہ کو بھی خدا تعالیٰ نے مجدد کے
بھیجنے سے محروم نہیں رکھا۔ منہ

نور القرآن نمبرا
بلائے جانا اور ان دونوں پہلوؤں کا قرآن کا آپ پیش کرنا اور آپ دنیا کو اس کی
طرف توجہ دلانا یہ ایک ایسا امر ہے کہ انجیل تو کیا بجز قرآن شریف کسی پہلی کتاب میں بھی
ا
نہیں پایا جاتا ۔ قرآن شریف نے آپ یہ دلائل پیش کئے ہیں اور آپ فرما دیا ہے کہ اس
کی سچائی ان دو پہلوؤں پر نظر ڈالنے سے ثابت ہوتی ہے یعنی ایک تو وہی جو ہم بیان
کر چکے ہیں کہ ایسے زمانہ میں ظہور فرمایا جبکہ زمانہ میں عام طور پر طرح طرح کی بدکاریاں
بداعتقادیاں پھیل گئی تھیں اور دنیا حق اور حقیقت اور توحید اور پاکیزگی سے بہت دور جاپڑی
تھی اور قرآن شریف کے اس قول کی اس وقت تصدیق ہوتی ہے۔ جبکہ ہر یک قوم کی تاریخ
اس زمانہ کے متعلق پڑھی جائے ۔ کیونکہ ہر یک قوم کے اقرار سے یہ عام شہادت پیدا
ہوتی ہے کہ در حقیقت وہ ایسا پُر ظلمت زمانہ تھا کہ ہر ایک قوم مخلوق پرستی کی طرف جھک گئی
تھی اور یہی وجہ ہے کہ جب قرآن نے تمام قوموں کو گمراہ اور بد کار قرار دیا تو کوئی اپنا بری
ہونا ثابت نہ کر سکا۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کیسے زور سے اہل کتاب کی بدیوں اور تمام دنیا کے ﴿۸﴾
مرجانے کا ذکر کرتا ہے اور فرماتا ہے وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ
قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْآمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ اعْلَمُوا
أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا قَدْ بَيَّنَا لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ۔
( سورة الحديد جز و نمبر ۲۷ رکوع ۱۷) یعنی مومنوں کو چاہیے کہ اہل کتاب کی چال و چلن سے
پر ہیز کریں ان کو اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی ۔ پس ان پر ایک زمانہ گذر گیا سوان
کے دل سخت ہو گئے اور اکثر ان میں سے فاسق اور بدکار ہی ہیں ۔ یہ بات بھی جانو کہ
زمین مرگئی تھی اور اب خدا نئے سرے سے زمین کو زندہ کر رہا ہے یہ قرآن کی
ضرورت اور سچائی کے نشان ہیں جو اس لئے بیان کئے گئے تا کہ تم نشانوں کو
الحديد: ۱۷، ۱۸

آج 10 میں سے 10 باقی