عربوں پر عیسائی برائیوں کا اثر
نورالقرآن نمبر 1
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نور القرآن نمبرا
ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
بقیہ حاشیہ سے اول نمبر پر ہو گئے ۔ تو جیسے ایک سفلہ آدمی فقر و فاقہ کا مارا ہوا دولت اور حکومت
پا کر اپنے پچھن دکھلاتا ہے وہ سارے پچھن ان لوگوں نے دکھلائے اول وحشیوں اور سخت
ظالموں کی طرح وہ خونریزیاں کیں اور ناحق بے موجب کئی لاکھ انسانوں کو قتل کیا اور وہ
بے رحمیاں دکھلائیں جن سے بدن کانپ اٹھتا ہے اور پھر امن اور آزادی پا کر دن رات
شراب خواری، زنا کاری ، قمار بازی میں شغل رکھنے لگے ۔ چونکہ ان کی بدبختی سے کفارہ کی
تعلیم نے پہلے ہی ان کو بدکاریوں پر دلیر کر دیا تھا اور صرف ستر بی بی از بے چادری کا
مصداق تھی ۔ اب جو کبھی بھی ان کے گھر میں آگئی تو پھر کیا تھا ہر ایک بدکاری پر ایسے ٹوٹ
پڑے جیسے ایک زور دار سیلاب اپنے چلنے کی ایک کھلی کھلی راہ پا کر زور سے چلتا ہے اور ملک
پر ایسا بداثر ڈالا کہ غافل اور نادان عرب بھی انہیں کے بداثر سے پیسے گئے وہ تو امی اور
ناخواندہ تھے۔ جب انہوں نے اپنے ارد گر د عیسائیوں کی بداعمالیوں کا طوفان پایا تو اس
سے متاثر ہو گئے ۔ یہ بات بڑی تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ عربوں میں قمار بازی اور
شراب خواری اور بدکاری عیسائیوں کے خزانہ سے آئی تھی اخطل عیسائی جو اس زمانہ میں
ایک بڑا شاعر گذرا ہے۔ جس کا دیوان بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور حال میں
بیروت میں ایک عیسائی گروہ نے بڑے اہتمام اور خوبصورتی سے وہ دیوان چھاپ کر
جابجا شائع کیا ہے چنانچہ اس ملک میں بھی آ گیا ہے اس دیوان میں کئی ایک شعر اس کی
یادگار ہیں۔ جو اس کی اور اس وقت کے عیسائیوں کی اندرونی حالت کا نمونہ ظاہر کر رہے
ا المائدة :
ہیں۔ منجملہ ان کے ایک یہ ہے
" بان الشباب و ربما عللته
بالغانيات وبالشراب الأصهب "
یعنی جوانی مجھ سے جدا ہو گئی اور میں نے اس کے روکنے کے لئے کئی مرتبہ اور بہت دفعہ
یہ حیلہ کیا ہے کہ خوبصورت عورتوں اور سرخ شراب کے ساتھ اپنا شغل رکھا ہے۔
نور القرآن نمبرا
یعنی آج میں نے قرآن شریف کے اتارنے اور تکمیل نفوس سے تمہارا دین تمہارے ۱۳
بقیہ حاشیہ: اب اس شعر سے صاف ظاہر ہے کہ یہ شخص با وجود پیرانہ سالی اور عیسائیوں کا ایک بزرگ
فاضل کہلانے کے پھر بھی زنا کاری کی ایک خراب حالت میں مبتلا رہا اور زیادہ قابل شرم
بات یہ کہ بڑھا ہو کر بھی بدکاری سے باز نہ آیا اور نہ صرف اسی پر بس کرتا تھا بلکہ شراب پینے کا
بھی نہایت درجہ عادی تھا۔ اخطل کی لائف پر اطلاع رکھنے والے اس بات کو خوب جانتے
ہیں کہ وہ اس زمانہ کی عیسائی قوم میں بہت ہی معزز اور علم اور فضیلت کے رو سے گویا ان
میں صرف ایک ہی تھا اور اس کی تحریروں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف اس خیال کو جو
کفارہ کے مسئلہ سے اس کو ملا تھا شاعرانہ لباس میں ادا کرتا بلکہ وہ پادریوں کا بھی منصب
رکھتا تھا۔ اور جن گر جاؤں کا اس نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے ۔ یقین کیا جاتا ہے کہ
وہ ان میں ایک پیشرو پادری کی حیثیت سے بلاناغہ جاتا تھا اور سب لوگ اسی کے نقش قدم پر
چلتے تھے کیا اس زمانہ کے تمام عیسائیوں میں سے اس کے یگانہ روزگار ہونے میں یہ کافی ۱۲
دلیل نہیں کہ کروڑ ہا عیسائیوں اور پادریوں میں سے صرف وہی اس زمانہ کا ایک آدمی ہے
جس کی یادگار تیرہ سو برس میں اس زمانہ میں پائی گئی غرض عیسائیوں میں سے صرف ایک
اخطل ہی ہے جو پرانے عیسائیوں کے چال چلن کا نمونہ بطور یادگار چھوڑ گیا ۔ اور نہ صرف
اپنا ہی نمونہ بلکہ اس نے گواہی دے دی کہ اس وقت کے تمام عیسائیوں کا یہی حال تھا اور
در حقیقت وہی چال چلن بطور سلسلہ تعامل کے اب تک یورپ میں چلا آتا ہے عیسائی
مذہب کا پایہ تخت ملک کنعان تھا اور یورپ میں اسی ملک سے یہ مذہب پہنچا اور ساتھ ہی ان
تمام خرابیوں کا تحفہ بھی ملا ۔ غرض اخطل کا دیوان نہایت قدر کے لائق ہے جس نے اس
وقت کی عیسائی چال چلن کا تمام پردہ کھول دیا اور تاریخ پتہ نہیں دے سکتی کہ اس زمانہ
کے عیسائیوں میں سے کوئی اور بھی ایسا ہے جس کی کوئی تالیف عیسائیوں کے ہاتھ میں ہو۔ ہمیں
اخطل کی سوانح پر نظر ڈالنے کے بعد ماننا پڑتا ہے کہ وہ انجیل سے بھی خوب واقف تھا
نور القرآن نمبرا
۱۳ لئے کامل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور تمہارے لئے دین اسلام پسند کر لیا
بقیہ حاشیہ: کیونکہ اس نے اس وقت کے تمام عیسائیوں اور پادریوں میں سے خصوصیت کے ساتھ وہ
علمیت اور قابلیت دکھلائی کہ اس وقت کے عیسائیوں اور پادریوں میں سے کوئی بھی دکھلا نہ
سکا۔ بہر حال ہمیں ماننا ہی پڑا کہ وہ اس وقت کے عیسائیوں کا ایک منتخب نمونہ ہے مگر ابھی
آپ سن چکے ہیں کہ وہ اس بات کا اپنے منہ سے اقراری ہے کہ میں خوبصورت عورتوں اور
عمدہ شراب کے ساتھ پیرانہ سالی کے ملال کو دفع کرتا ہوں ۔ اور اس وقت کے شعراء کا بھی
یہی محاورہ تھا کہ وہ اپنی بدکاریوں کو انہیں الفاظ سے ادا کرتے تھے اور وہ لوگ حال کے نادان
شاعروں کی طرح صرف فرضی خیالات کی بندش نہیں کرتے تھے بلکہ اپنی زندگی کے واقعات
کا نقشہ کھینچ کر دکھلا دیتے تھے اسی وجہ سے ان کے دیوان محققوں کی نظروں میں لکھے نہیں
سمجھے گئے بلکہ تاریخی کتب کا ان کو پورا مرتبہ دیا گیا ہے اور وہ پرانے زمانہ کے رسوم اور
عادات اور جذبات اور خیالات کو کامل طور پر ظاہر کرتے ہیں اسی واسطے اہل اسلام نے جو
علم دوست ہیں ان کے قصائد اور دیوانوں کو ضائع نہیں کیا ا تا کہ ہر زمانہ کے لوگ بچشم خود
معلوم کر سکیں کہ اسلام سے پہلے عرب کا کیا حال تھا اور پھر اسلام کے بعد قادر خدا نے کس
تقوی او وئی اور طہارت سے ان کو رنگین کر دیا ۔ اگر اخطل اور دیوان حماسہ اور سبعه معلقه
اور اغانی کے وہ اشعار جو جاہلیت کے شعرا کے صاحب اغانی نے لکھے ہیں اور جولسان
العرب اور صحاح جوہری وغیرہ پرانی کتابوں میں موجود ہیں نظر کے سامنے رکھے
جائیں اور پھر ان کے مقابل پر اسلام کو دیکھا جائے تو ببداہت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
اس تاریک زمانہ میں اسلام اس طرح پر چہرہ نما ہوا کہ جیسے کہ ایک نہایت درجہ کی تاریکی
میں ایک دفعہ آفتاب نکل آتا ہے۔ اس مقابلہ سے ایک نظارہ قدرت معلوم ہوتا ہے اور
دل بول اٹھتا ہے کہ اللہ اکبر کیسی اس وقت قرآن شریف کے نزول کی ضرورت تھی ۔
در حقیقت اس قوی دلیل نے تمام مخالفوں کو پاؤں کے نیچے کچل دیا ہے۔ پھر ہم اپنے
پہلے مضمون کی طرف عود کر کے لکھتے ہیں کہ ممکن ہے کہ کوئی نادان اخطل کی نسبت
نور القرآن نمبرا
حاصل مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید جس قدر نازل ہونا تھا نازل ہو چکا اور مستعد دلوں
بقیہ حاشیہ: یہ سوال پیش کرے کہ کیوں یہ جائز نہیں کہ اخطل اپنی پیرانہ سالی کے زمانہ میں بہت سی
خوبصورت عورتیں اپنے نکاح میں لایا ہو تو اس صورت میں زنا کا الزام اس پر کیونکر عائد
ہو سکتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اخطل نے اپنے شعر میں اس مضمون کو ہرگز ظاہر نہیں کیا۔
کہ وہ خوب صورت عورتیں میری بیویاں ہیں بلکہ ایسی طرز پر اپنے کلام کو ظاہر کیا ہے جیسا کہ
بدکار اور بد چلن آدمی ہمیشہ ظاہر کیا کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس نے خوب صورت عورتوں
کے ساتھ عمدہ شراب کو بھی جوڑ دیا ہے کیونکہ شراب بد معاشی کے لوازم میں سے ہے اور ماسوا
اس کے یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ عیسائی مذہب میں صرف ایک جور و تک جائز ہے پھر
کیونکر ممکن تھا کہ قوم کے لوگ اپنے مذہب اور رسم کے مخالف اس کو خوبصورت لڑکیاں دے
دیتے ۔ یہ قبول کیا کہ وہ اپنے علم اور فضل کے رو سے تمام قوم سے بہتر تھا اور جیسا کہ اس زمانہ
میں ایک بڑے بھاری بشپ کو اپنی قوم میں ایک عام وجاہت ہوتی ہے۔ یہی وجاہت یا اس
سے زیادہ اس کو حاصل تھی اور وہ مقتدا اور پیشوا اور ساری قوم کا برگزیدہ تھا۔ مگر تا ہم یہ کسی
طرح ممکن نہیں کہ لوگ عمداً اپنی خوبصورت لڑکیاں قدیم رسم کے مخالف اس کے نکاح میں
لائے ہوں اور اس کا یہ شعر بلند آواز سے پکار رہا ہے کہ صرف زنا کے طور پر یہ نا جائز حرکتیں اس
سے صادر ہوتی تھیں ۔ تبھی تو شراب کباب کا سلسلہ بھی ساتھ جاری تھا کیا کوئی قبول کر سکتا ہے کہ
ایک بڑھا آدمی اور پھر لڑکی والوں کو سوت کا دکھ اور پھر لڑکی پر لڑکی دینا مذہب کے مخالف رسم
کے مخالف قومی اتفاق کے مخالف اور پھر لوگ اندھے ہو کر میاں اخطل کو اپنی خوبصورت
لڑکیاں دیتے جائیں اور دو تین خم شراب کے بھی ساتھ لے آویں۔ بے شک اس خیال
محال کو تو کوئی بھی قبول نہ کرے گا ۔ اصل بات تو وہی ہے جو ہم لکھ چکے جس کی نظیر میں اب ۱۴
بھی یورپ میں نہ صدہا نہ ہزار ہا بلکہ لاکھوں موجود ہیں۔ یورپ کے سفر میں سمندر سے پار
ہوتے ہی یہ نظارہ جا بجا نظر آ جائے گا ۔ ماسوا اس کے اخطل کا صرف یہی شعر نہیں
نور القرآن نمبرا
۱۵ میں نہایت عجیب اور حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا کر چکا اور تربیت کو کمال تک
بقیہ حاشیہ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر دیوان اخطل میں ایک اور شعر ہے جو اس وقت ہم وہ بھی ہدیہ
ناظرین کرتے ہیں اور وہ یہ ہے :
" ان من يدخل الكنيسة يوما
يلقى فيها جأذر و ظباء"
ترجمہ اس شعر کا یہ ہے کہ اگر ہمارے گرجا میں کسی دن کوئی جائے تو بہت سے گوزن بچے
اور ہرن اس میں پائے گا یعنی بہت سی خوبصورت اور جوان اور با جمال اور چست عورتوں کو
دیکھ کر حظ اٹھائے گا یعنی گویا اس میں میاں اخطل لوگوں کو رغبت دیتے ہیں کہ ضرور گر جا
میں جانا چاہیے اور یہ لطف اٹھانا چاہیے۔
اب اس شعر سے دو باتیں نکلتی ہیں ۔ اول یہ کہا اخطل نے اپنی قوم کے لئے کوئی گر جا
بھی بنایا ہوا تھا جس میں وہ ایک پادری کی حیثیت سے جایا کرتا تھا اور بظاہر انجیل اپنے
ہاتھ میں لے کر لوگوں کی لڑکیوں اور بہوں کو تاڑا کرتا تھا اور انہیں سے ناجائز تعلقات کر
رکھے تھے۔ دوسری یہ بات پیدا ہوتی ہے کہ ان ناجائز تعلقات کو قوم کچھ بھی برا نہیں مانتی
تھی اور ایسے نظر باز کو گر جاسے نہیں نکالتی تھی اور پادری کے منصب سے علیحدہ نہیں کرتی تھی
حالانکہ ان کو کم سے کم یہ تو خبر تھی کہ یہ شخص نا پاک دل ہے اور نا پاک حرکات کا دل میں
قصد رکھتا ہے کیونکہ اس کے گندے شعر جو یارا نہ اور آشنائی پر دلالت کرتے تھے قوم سے
مخفی نہیں تھے پس اس سے بڑھ کر اس بات پر اور کیا دلیل ہو گی کہ وہ ساری قوم ہی
فسق و فجور میں مبتلا تھی اور ان کے گرجے طوائف کی کوٹھیوں کی طرح تھے اور ان مردوں
عورتوں کے جمع ہونے کے لئے جو بد وضع اور ناپاک خیال تھے گرجوں سے بہتر اور کوئی مکان
نہ تھا یعنی وہ گر جوں ہی میں اپنے نفسانی جذبات کے پورا کرنے کے لئے موقعہ پاتے تھے۔ اور
اخطل صرف اپنے ہی نفسانی جذبات میں مبتلا نہیں تھا بلکہ وہ عیسائیوں کی کسی عورت یا
لڑکی کو بھی پاک دامن نہیں سمجھتا تھا۔ چنانچہ اس کے دیوان اخطل میں جس کے ساتھ
عیسائی محققوں نے اس کی لائف کو بھی شائع کی ہے۔ اس کی سوانح میں یہ درج کیا ہے
نور القرآن نمبرا
پہنچا دیا اور اپنی نعمت کو ان پر پورا کر دیا اور یہی دو رکن ضروری ہیں جو ایک ۱۶
بقیہ حاشیہ کہ وہ اسی عورتوں کے معاملہ میں ایک مرتبہ کنیسہ دمشق میں قید بھی کیا گیا اور یہ الزام
لگایا گیا کہ وہ عیسائی عورتوں کی پاک دامنی کا قائل نہیں ہے چنانچہ ایک شریف اور معزز
مسلمان کی فرمائش سے دمشق کے قسیس نے اس کو رہا کر دیا لیکن اخطل نے تادم مرگ
اپنی رائے کو ہرگز تبدیل نہیں کیا چنانچہ عیسائی عورتوں کی نسبت اس کے اشعار اب تک
زبان زد خلائق ہیں۔
اسی کی کتاب کے صفحہ ۳۳۹ میں اخطل کی لائف میں لکھا ہے کہ وہ اپنے اشعار میں
شراب کی بہت تعریف کرتا تھا اور شراب کے فوائد پر وہ خوب مطلع اور تجربہ کار تھا۔ پھر اس
کی لائف میں صفحہ ۳۳۷ میں لکھا ہے کہ اخطل ایک پکا عیسائی تھا اور اپنے دین پر مضبوط
پنجہ مارا ہوا تھا اور گر جا کے وصایا کو خوب یا د رکھا ہوا تھا اور صلیب کو اپنے سینہ پر ہر وقت
لڑکائے رکھتا تھا اسی لئے اس کا نام لوگوں میں ذوالصليب مشہور تھا۔ پھر اسی صفحہ میں لکھا
ہے کہ ایک مرتبہ سلطان عبد الملک بن مروان نے جس کے دربار میں یہ ملازم بھی تھا اس کو
کہا کہ تو مسلمان ہو جا تو اس نے جواب دیا کہ اگر شراب پینا میرے لئے حلال کر دو اور
رمضان کے روزے بھی مجھے معاف ہو جائیں تو میں مسلمان ہونے کے لئے تیار ہوں ۔“
دیکھوا بھی کہا تھا کہ یہ پکا عیسائی اور ذوالصلیب اس کا نام ہے۔ اور اب یہ بھی لکھ دیا کہ یہ
شخص ایک شراب کے پیالے پر عیسائی مذہب کو فروخت کرنے کے لئے تیار تھا۔ غرض
اس کی لائف میں یہی لکھا ہے کہ یہ ایک شراب خوار آدمی تھا اور اس بات کا اس کو اپنے
شعروں میں خود اقرار ہے کہ یہ بیگانہ عورتوں سے بالکل پر ہیز نہیں کر سکتا تھا اور نیز یہ بھی
اقرار ہے کہ اس زمانہ کے عیسائی مردوں اور عورتوں کا عموماً چال چلن اچھا نہیں تھا اور
ایک خفیہ بد کاری ان میں جاری تھی ۔ ہاں اس میں ایک بڑی دلیری یہ تھی کہ یہ بڑی
جرات کے ساتھ عیسائیوں کے فسق و فجور کو ظاہر کرتا اور ان کے گر جاؤں کو بدکاری کی
جگہ بتلاتا تھا اور اپنی بد چلنی کو بھی نہیں چھپاتا تھا۔ چنانچہ اسی کتاب کے صفحہ ۳۳۷ میں لکھا
ہے کہ ایک مرتبہ عبد الملک نے اس سے دریافت کیا کہ تجھے شراب پینے سے کیا حاصل ہے
نور القرآن نمبرا
نبی کے آنے کی علت غائی ہوتے ہیں۔ اب دیکھو یہ آیت کس زور شور سے بتلا رہی
بقیہ حاشیہ تو اس نے فی الفور یہ دو شعر پڑھ کر سنا دیئے۔
اذا ما ندیمی علنى ثم علنى ثلث زجاجات لهن هدير
جعلت اجر الذيل منی کاننی علیک امیر المؤمنین امیر
یعنی جب میرے ساقی نے تین ایسی بوتلوں کی مجھے شراب پلائی جن کے شراب نکالنے
کے وقت ایک خوش آواز تھی تو میں مستی سے ایسا دامن کشاں چلنے لگا کہ گویا تیرے پر
یا امیر المومنین میں امیر ہوں۔ غرض چونکہ اکابر اسلام نے مسلمان ہونے کے لئے کبھی کسی پر
جبر نہیں کیا اس لئے بر تبلیغ کے اور کچھ بھی اس پر رنجش ظاہر نہ کی گئی اور وہ مروانی ملوک کے
دربار میں ہزار ہا روپیہ کا انعام پاتا رہا اور وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہی پیدا
ہوا تھا اور ہر چہار خلیفہ رضی اللہ عنہم کا اس نے زمانہ پایا تھا اور بلا د شام میں رہتا تھا اور خوب
بڑھا ہو کر فوت ہوا۔ اس نے یہ نہایت عمدہ کام کیا کہ اپنے اشعار میں عیسائی چال چلن کا نقشہ
کھینچ کر دکھلا دیا ہے اور نہایت صاف گواہی دے دی کہ اس وقت کے عیسائی لوگ نہایت
مگر وہ بد چلنیوں میں گرفتار تھے اور شراب خوری اور ہر قسم کی بدکاری ان پر غالب آگئی تھی اور
چونکہ عیسائی مذہب کا اصل مبدء اور منبع بلاد شام ہی ہے جن بلا د کا وہ متوطن تھا اور جن کا نقشہ
کھینچ کر اس نے پیش کیا ہے اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کفارہ کا مسئلہ کس قدر جھوٹا
اور نابکار فریب ہے جس کا ابتدائے زمانہ میں ہی یہ اثر ثابت ہوا کہ عیسائی لوگ ہر قسم کے
فسق و فجور میں مبتلا ہو گئے ۔ اخطل کا زمانہ حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانہ سے کچھ بہت دور
نہیں تھا صرف چھ سو برس گزرے تھے مگر اخطل کی گواہی اور اس کے اپنے اقرار سے
صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت کے عیسائی اپنی بد چلنیوں کی رو سے بت پرستوں سے
بھی زیادہ گرے ہوئے تھے پس جبکہ تازہ تازہ زمانہ میں کفارہ نے یہ اثر کیا تو وہ لوگ سخت
بے وقوف ہیں کہ اب انیسویں صدی میں اس آزمودہ کفارہ سے کوئی بہتری کی امید رکھتے
ہیں ۔ اس زمانہ کی عیسائیت کی چال و چلن کے متعلق ایک وہ بھی قصیدہ ہے جو سبعہ معلقہ