استغفار اور مغفرت
نورالقرآن نمبر 1
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نور القرآن نمبرا
فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ل یعنی
جبکہ آنے والی مدد اور فتح آگئی جس کا وعدہ دیا گیا تھا اور تو نے دیکھ لیا کہ لوگ فوج در فوج
دین اسلام میں داخل ہوتے جاتے ہیں۔ پس خدا کی حمد اور تسبیح کر یعنی یہ کہہ کہ یہ جو ہوا وہ
مجھ سے نہیں بلکہ اس کے فضل اور کرم اور تائید سے ہے اور الوداعی استغفار کر کیونکہ وہ رحمت
کے ساتھ بہت ہی رجوع کرنے والا ہے۔ استغفار کی تعلیم جو نبیوں کو دی جاتی ہے اس کو
عام لوگوں کے گناہ میں داخل کرنا عین حماقت ہے ۔ بلکہ دوسرے لفظوں میں یہ لفظ اپنی نیستی
اور تذلیل اور کمزوری کا اقرار اور مدد طلب کرنے کا متواضعانہ طریق ہے چونکہ اس سورۃ
میں فرمایا گیا ہے کہ جس کام کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تھے وہ پورا
ہو گیا یعنی یہ کہ ہزار ہا لوگوں نے دین اسلام قبول کر لیا۔ اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کی طرف بھی اشارہ ہے۔ چنانچہ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک برس
کے اندر فوت ہو گئے پس ضرور تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت کے نزول سے
جیسا کہ خوش ہوئے تھے ملین بھی ہوں کیونکہ باغ تو لگایا گیا مگر ہمیشہ کی آب پاشی کا کیا
انتظام ہوا سو خدا تعالیٰ نے اسی غم کے دور کرنے کے لئے استغفار کا حکم دیا۔ کیونکہ لغت میں
ایسے ڈھانکنے کو کہتے ہیں جس سے انسان آفات سے محفوظ رہے۔ اسی وجہ سے مغفر جو
خود کے معنی رکھتا ہے اسی میں سے نکالا گیا ہے اور مغفرت مانگنے سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ
بقیہ حاشیہ: ہے کہ دیکھ میں نے تیری مراد پوری کر دی اور کم و بیش اس مراد کا ہر یک نبی کو خیال تھا مگر چونکہ
اس درجہ کا جوش نہیں تھا اس لئے نہ مسیح کو اور نہ موسی کو یہ خوشخبری ملی بلکہ اسی کو ملی جس کے حق
میں قرآن میں فرمایا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
یعنی کیا تو اس غم سے ہلاک ہو جاوے گا کہ یہ لوگ کیوں ایمان نہیں لاتے ۔ منہ
غمگه
النصر : ۲ تا ۴
الشعراء :
نور القرآن نمبرا
۲۰ جس بلا کا خوف ہے یا جس گناہ کا اندیشہ ہے خدا تعالیٰ اس بلایا اس گناہ کو ظاہر
ہونے سے روک دے اور ڈھانکے رکھے سو اس استغفار کے ضمن میں یہ وعدہ دیا۔
گیا کہ اس دین کے لئے غم مت کھا ۔ خدا تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرے گا اور
ہمیشہ رحمت کے ساتھ اس کی طرف رجوع کرتا رہے گا اور ان بلاؤں کو روک
دے گا جو کسی ضعف کے وقت عا ئد حال ہو سکتی ہیں ۔
اکثر نادان عیسائی مغفرت کی سچی حقیقت نہ دریافت کرنے کی وجہ سے یہ خیال
کر لیتے ہیں کہ جو شخص مغفرت مانگے وہ فاسق اور گنہ گار ہوتا ہے مگر مغفرت کے لفظ پر خوب
غور کرنے کے بعد صاف طور پر سمجھ آ جاتا ہے کہ فاسق اور بد کار وہی ہے جو خدا تعالیٰ سے
مغفرت نہیں مانگتا۔ کیونکہ جبکہ ہر یک سچی پاکیزگی اسی کی طرف سے ملتی ہے اور وہی نفسانی
جذبات کے طوفان سے محفوظ اور معصوم رکھتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کے راستباز بندوں کا ہر یک
طرفۃ العین میں یہی کام ہونا چاہیے کہ وہ اس حافظ اور عاصم حقیقی سے مغفرت مانگا کریں۔
اگر ہم جسمانی عالم میں مغفرت کا کوئی نمونہ تلاش کریں۔ تو ہمیں اس سے بڑھ کر اور کوئی
مثال نہیں مل سکتی کہ مغفرت اس مضبوط اور نا قابل بند کی طرح ہے جو ایک طوفان اور
سیلاب کے روکنے کے لئے بنایا جاتا ہے پس چونکہ تمام زور تمام طاقتیں خدا تعالیٰ کے لئے
مسلم ہیں اور انسان جیسا کہ جسم کے رو سے کمزور ہے روح کے رو سے بھی نا تو ان ہے
اور اپنے شجرہ پیدائش کے لئے ہر یک وقت اس لازوال ہستی سے آب پاشی چاہتا
ہے جس کے فیض کے بغیر یہ جی ہی نہیں سکتا اس لئے استغفار مذکورہ معانی کے رو سے
اس کے لازم حال پڑا ہے اور جیسا کہ چاروں طرف درخت اپنی ٹہنیاں چھوڑتا ہے
گویا اردگرد کے چشمہ کی طرف اپنے ہاتھوں کو پھیلاتا ہے کہ اے چشمہ میری
نور القرآن نمبرا
مدد کر اور میری سرسبزی میں کمی نہ ہونے دے اور میرے پھلوں کا وقت ضائع ہونے
سے بچا یہی حال راستبازوں کا ہے ۔ روحانی سرسبزی کے محفوظ اور سلامت رہنے
کے لئے یا اس سرسبزی کی ترقیات کی غرض سے حقیقی زندگی کے چشمہ سے سلامتی کا
پانی مانگنا بھی وہ امر ہے جس کو قرآن کریم دوسرے لفظوں میں استغفار کے نام سے
موسوم کرتا ہے قرآن شریف کو سوچو اور غور سے پڑھو استغفار کی اعلیٰ حقیقت پاؤ گے
اور ہم ابھی بیان کر چکے ہیں کہ مغفرت لغت کے رو سے ایسے ڈھانکنے کو کہتے ہیں
جس سے کسی آفت سے بچنا مقصود ہے ۔ مثلاً پانی درختوں کے حق میں ایک مغفرت
کرنے والا عنصر ہے یعنی ان کے عیبوں کو ڈھانکتا ہے ۔ یہ بات سوچ لو کہ اگر کسی
باغ کو برس دو برس بالکل پانی نہ ملے تو اس کی کیا شکل نکل آئے گی کیا یہ سچ نہیں کہ
اس کی خوبصورتی بالکل دور ہو جائے گی اور سرسبزی اور خوشنمائی کا نام ونشان نہیں
رہے گا اور وہ وقت پر کبھی پھل نہیں لائے گا اور اندر ہی اندر جل جائے گا ۔ اور ۲۱
پھول بھی نہیں آئیں گے بلکہ اس کے سبز سبز اور نرم نرم لہلہاتے ہوئے پتے چند روز
ہی میں خشک ہو کر گر جائیں گے اور خشکی غالب ہو کر مجزوم کی طرح آہستہ آہستہ اس
کے تمام اعضاء گر نے شروع ہو جائیں گے یہ تمام بلائیں کیوں اس پر نازل ہوں
گی ؟ اس وجہ سے کہ وہ پانی جو اس کی زندگی کا مدار تھا اس نے اس کو سیراب نہیں کیا
اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے
كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ ا ۔ یعنی پاک
کلمه پاک درخت کی مانند ہے پس جیسا کہ کوئی عمدہ اور شریف درخت
ابراهیم: ۲۵
نور القرآن نمبرا
بغیر پانی کے نشو و نما نہیں کر سکتا ۔ اسی طرح راستباز انسان کے کلمات طیبہ جو اس کے
منہ سے نکلتے ہیں اپنی پوری سرسبزی دکھلا نہیں سکتے اور نہ نشو و نما کر سکتے ہیں جب تک
وہ پاک چشمہ ان کی جڑوں کو استغفار کے نالے میں بہہ کر تر نہ کرے سوانسان کی
روحانی زندگی استغفار سے ہے جس کے نالے میں ہو کر حقیقی چشمہ انسانیت کی
جڑوں تک پہنچتا ہے اور خشک ہونے اور مرنے سے بچا لیتا ہے ۔ جس مذہب میں
اس فلسفہ کا ذکر نہیں وہ مذہب خدا تعالیٰ کی ط خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر گز نہیں ۔ اور جس شخص نے نبی
یا رسول یا راستباز یا پاک فطرت کہلا کر اس چشمہ سے منہ پھیرا ہے ۔ وہ ہرگز خدا تعالیٰ
کی طرف سے نہیں اور ایسا آدمی خدا تعالیٰ سے نہیں بلکہ شیطان سے نکلا ہے کیونکہ
شیط مرنے کو کہتے ہیں پس جس نے اپنے روحانی باغ کو سر سبز کرنے کے لئے اس
حقیقی چشمہ کو اپنی طرف کھینچنا نہیں چاہا اور استغفار کے نالے کو اس چشمہ سے لبالب
نہیں کیا وہ شیطان ہے یعنی مرنے والا ہے کیونکہ ممکن نہیں کہ کوئی سرسبز درخت بغیر
پانی کے زندہ رہ سکے ۔ ہر یک متکبر جو اس زندگی کے چشمہ سے اپنے روحانی درخت کو
سرسبز کرنا نہیں چاہتا وہ شیطان ہے اور شیطان کی طرح ہلاک ہوگا ۔ کوئی راستبا زنبی
دنیا میں نہیں آیا جس نے استغفار کی حقیقت سے منہ پھیرا اور اس حقیقی چشمہ سے
سرسبز ہونا نہ چاہا۔ ہاں سب سے زیادہ اس سرسبزی کو ہمارے سید و مولی ختم المرسلین
فخر الاولین والآخرین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگا اس لئے خدا نے اس کو
اس کے تمام ہم منصبوں سے زیادہ سرسبز اور معطر کیا ۔
پھر ہم اپنے پہلے مقصد کی طرف عود کر کے لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
۲۲ علیہ وسلم کی نبوت اور قرآن کریم کی حقانیت پر اس دلیل سے نہایت اعلیٰ