نبی اکرم ﷺ کی اصلاحات کو چھپانے کی عیسائی کوششیں

نورالقرآن نمبر 1

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبرا
حج کیا اور اس کا نام حجۃ الوداع رکھا اور ہزار ہا لوگوں کی حاضری میں ایک اونٹنی
۲۷ پر سوار ہو کر ایک لمبی تقریر کی اور کہا کہ سنو ! اے خدا کے بندو! مجھے میرے رب کی
طرف سے یہ حکم ملے تھے کہ تا میں یہ سب احکام تمہیں پہنچا دوں پس کیا تم گواہی
دے سکتے ہو کہ یہ سب باتیں میں نے تمہیں پہنچا دیں ۔ تب ساری قوم نے
بقیہ حاشیہ اس سامان کو اپنے ساتھ لائی ہے اور اسی پر متنبہ کرنے کے لئے ظاہری قربانیاں بھی رکھی
گئیں ۔ یہ وہ واقعی حقیقت ہے۔ جس کو کو تہ اندیش اور بد قسمت ہندوؤں اور عیسائیوں نے نہیں
سمجھا اور روحانی حقیقتوں پر غور نہیں کی اور نہایت بد اور مکروہ اور تاریک خیالات میں پڑ گئے ۔ میں
نے کبھی کسی چیز پر ایسا تعجب نہیں کیا جیسا کہ ان لوگوں کی حالت پر تعجب کرتا ہوں کہ جو کامل اور زندہ
اور حتی و قیوم خدا کو چھوڑ کر ایسے بے ہودہ خیالات کے پیرو ہیں اور ان پر ناز کرتے ہیں ۔
پھر ہم اصل مطلب کی طرف عود کر کے کہتے ہیں کہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں ہمارے
سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح نہایت وسیع اور عام اور مسلم الطوائف
ہے۔ اور یہ مرتبہ اصلاح کا کسی گذشتہ نبی کو نصیب نہیں ہوا۔ اور اگر کوئی عرب کی تاریخ کو
آگے رکھ کر سوچے تو اسے معلوم ہوگا کہ اس وقت کے بت پرست اور عیسائی اور یہودی
کیسے متعصب تھے اور کیونکر ان کی اصلاح کی صد ہا سال سے نومیدی ہو چکی تھی ۔ پھر نظر اٹھا
کر دیکھئے کہ قرآنی تعلیم نے جو ان کے بالکل مخالف تھی کیسی نمایاں تاثیر میں دکھلائیں اور
کیسی ہر یک بد اعتقادی اور ہر یک بدکاری کا استیصال کیا ۔ شراب کو جو اُمّ الخبائث ہے
دور کیا ۔ قمار بازی کی رسم کو موقوف کیا دختر کشی کا استیصال کیا اور جو انسانی رحم اور عدل
اور پاکیزگی کے برخلاف عادات تھیں سب کی اصلاح کی ۔ ہاں مجرموں نے اپنے جرموں
کی سزائیں بھی پائیں جن کے پانے کے وہ سزاوار تھے ۔ پس اصلاح کا امر ایسا امر
نہیں ہے جس سے کوئی انکار کر سکے ۔ اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ اس زمانہ کے بعض حق
پوش پادریوں نے جب دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے اس قدر عام
اصلاح ہوئی کہ اس کو کسی طرح چھپا نہیں سکتے اور اس کے مقابل پر جو مسیح نے اپنے

نور القرآن نمبرا
با واز بلند تصدیق کی کہ ہم تک یہ سب پیغام پہنچائے گئے تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تین مرتبہ آسمان کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اے خدا ان باتوں کا گواہ رہ اور
پھر فرمایا کہ یہ تمام تبلیغ اس لئے مقرر کی گئی کہ شاید آئندہ سال میں تمہارے ساتھ ﴿۲۸﴾
نہیں ہونگا۔ اور پھر دوسری مرتبہ تم مجھے اس جگہ نہیں پاؤ گے ۔ تب مدینہ میں جا کر
دوسرے سال میں فوت ہو گئے اللهم صل عليه و بارک وسلم در حقیقت یہ
بقیہ حاشیہ وقت میں اصلاح کی وہ بیچ ہے تو ان پادریوں کو فکر پڑی کہ گمراہوں کو رو با اصلاح کرنا اور
بدکاروں کو نیکی کے رنگ میں لانا جو اصل نشانی سچے نبی کی ہے۔ وہ جیسا کہ اکمل اور اتم طور پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہور میں آئی مسیح کی اصلاح میں کوئی بھی اس کی نسبت نہیں
پائی جاتی تو انہوں نے اپنے دجالی فریبوں کے ساتھ آفتاب پر خاک ڈالنا چاہا تو نا چار جیسا
که پادری جیمس کیمرن لیس نے اپنے لیکچر میں شائع کیا ہے۔ جاہلوں کو اس طرح پر دھوکا دیا
کہ وہ لوگ پہلے سے صلاحیت پذیر ہونے کے مستعد تھے اور بت پرستی اور شرک ان کی نگاہوں
میں حقیر ٹھہر چکا تھا۔ لیکن اگر ایسی رائے ظاہر کرنے والے اپنے اس خیال میں سچے ہیں تو انہیں
لازم ہے کہ اپنے اس خیال کی تائید میں ویسا ہی ثبوت دیں جیسا کہ قرآن کریم ان کے مخالف
ثبوت دیتا ہے یعنی فرماتا ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا لِ
اور ان سب کو مردے قرار دے کر ان کا زندہ کیا جانا محض اپنی طرف منسوب کرتا ہے اور جابجا
کہتا ہے کہ وہ ضلالت کے زنجیروں میں پھنسے ہوئے تھے ہم نے ہی ان کو رہائی دی وہ اندھے
تھے ہم نے ہی ان کو سو جا کھا کیا۔ وہ تاریکی میں تھے ہم نے ہی نور بخشا اور یہ باتیں پوشیدہ
نہیں کہیں بلکہ قرآن ان سب کے کانوں تک پہنچا اور انہوں نے ان بیانات کا انکار نہ کیا اور
کبھی یہ ظاہر نہ کیا کہ ہم تو پہلے ہی سے مستعد تھے قرآن کا ہم پر کچھ احسان نہیں۔ پس اگر
ہمارے مخالفوں کے پاس کوئی مخالفانہ تحریر اپنے بیان کی تائید میں ایسی ہو جو قرآن کریم کے ہم
پہلو تیرہ سو برس سے چلی آتی ہو تو وہ پیش کردیں ورنہ ایسی باتیں صرف عیسائی سرشت کا
افترا ہے اس سے زیادہ نہیں یہ تو جیمس کا قول ہے کہ جو کتاب مذاہب عالم میں شائع ہوا ہے مگر ۳۰
الحديد : ۱۸

نور القرآن نمبرا
تمام اشارات قرآن شریف ہی سے مستنبط ہوتے ہیں جس کی تصدیق اسلام کی متفق علیہ
تاریخ سے بہ تفصیل تمام ہوتی ہے۔
بقیہ حاشیہ: بعض عیسائی پادریوں نے اس سے بھی بڑھ کر حقیقت فہمی کا جو ہر دکھلایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ
در حقیقت اصلاح کچھ چیز ہی نہیں اور نہ کبھی کسی کی اصلاح ہوئی۔ توریت کی تعلیم اصلاح کے
لئے نہیں تھی بلکہ اس ایما کے لئے کہ گناہ گار انسان خدا کے احکام پر چل نہیں سکتا اور انجیل کی تعلیم
بھی اسی مدعا سے تھی ۔ ورنہ طمانچہ کھا کر دوسری گال بھی پھیر دینا نہ کبھی ہوانہ ہوگا اور کہتے ہیں کہ
کیا مسیح کوئی جدید تعلیم لے کر آیا تھا اور پھر آپ ہی جواب دیتے ہیں کہ انجیل کی تعلیم تو پہلے ہی
سے توریت میں موجود تھی ۔ اور بائبل کے متفرق مقامات جمع کرنے سے انجیل بن جاتی ہے پھر
مسیح کیوں آیا تھا ؟ اس کا جواب دیتے ہیں کہ صرف خودکشی کے لئے مگر تعجب کہ خودکشی سے بھی
مسیح نے جی چرایا اور ایلی ایلی لما سبقتنی منہ پر لایا۔ پھر یہ بھی تعجب کا مقام ہے کہ زید کی
خودکشی سے بکر کو کیا حاصل ہوگا اگر کسی کا کوئی عزیز اس کے گھر میں بیمار ہو اور وہ اس کے غم سے
چھری مارے تو کیا وہ عزیز اس نابکار حرکت سے اچھا ہو جائے گا۔ یا اگر مثلاً کسی کے بیٹے کو درد
قولنج ہے تو اس کا باپ اس کے غم میں اپنا سر پتھر سے پھوڑ لے تو کیا اس احمقانہ حرکت سے بیٹا
اچھا ہو جائے گا۔
اور یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ زید کوئی گناہ کرے اور بکر کو اس کے عوض سولی پر کھینچا جائے
یہ عدل ہے یا رحم کوئی عیسائی ہم کو بتلاوے ہم اس کے اقراری ہیں کہ خدا کے بندوں کی بھلائی
کے لئے جان دینا یا جان دینے کے لئے مستعد ہونا ایک اعلیٰ اخلاقی حالت ہے لیکن سخت
حماقت ہی ہو گی کہ خود کشی کی بے جا حرکت کو اس مد میں داخل کیا جائے ۔ ایسی خودکشی تو سخت
حرام ہے اور نادانوں اور بے صبروں کا کام ہے۔ ہاں جاں فشانی کا پسندیدہ طریق اس کامل
مصلح کی لائف میں چمک رہا ہے جس کا نام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی