اظہار حقیقت
محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بسم الله الرحمن الرحيمة و نحمده ونصلى على رسوله الكريم
لا اله الا الله محمد رَسُولُ الله
اظہار حقیقت
از قلم حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام
مجھ پر اور میری جماعت پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم رسول الله للہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے یہ ہم پر افتراء عظیم ہے۔
ہم جس قوت، یقین و معرفت اور بصیرت کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ ، و
وسلم کو خاتم الانبیاء مانتے اور یقین کرتے ہیں اس کا لاکھواں حصہ بھی
وه
، لوگ نہیں مانتے ۔
“
) الحكم ، ار مارچ شه )
"خُدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں اسلام کا عاشق اور
جاں نثار غلام حضرت سید الانام کا ہوں ؟
"
آئینہ کمالات اسلام ۳۸۰ مطبوعه ۸۹۳انه )
مجھے بہت لایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دینِ اسلام ہی سچا
ہے۔ مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت
کے کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔ مجھے سمجھایا گیا ہے
کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پر حکمت
تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ اعلی نمونہ
دکھانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
اور مجھے خدا کی پاک اور مظہر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اس
کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی و بیرونی اختلافات
کا حکم ہوں "
داربعین نمبر اول صفحه ۳ مورخه ۲۳ جولائی شائد )