اب شفیع صرف آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے
کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔ مجھے سمجھایا گیا ہے کہ
تمام رسولوں میں سے کابل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پر حکمت
تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ
دیکھلانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ
وسلم ہیں "
اربعین اما)
اب شفیع صرف آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔
اور تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم ۔ سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی
کے ساتھ رکھو ۔ اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان
پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ ۔ اور یاد رکھو کہ نجات وہ چیز نہیں جو مرنے کے بعد
ظاہر ہوگی ۔ بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی
ہے ۔ نجات یافتہ کون ہے ؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے ۔ اور آسمان
کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم مرتبہ کوئی
اور کتاب ہے ۔ اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے۔