عرض حال

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

D
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عرض حال
حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تصنیف منیف ”فتح اسلام میں
رقم فرمایا ہے۔
اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا ۔ یہی
موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی
وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب
چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ مہم عظیم کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر
ایک پہلو سے مؤثر ہو اپنی طرف سے قائم کرتا۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح
خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا ۔
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰ تا ۱۲)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت اسلام کے لئے اس عظیم الشان کارخانہ کی پانچ
شاخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔
دوسری شاخ اس کارخانہ کی اشتہارات جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو بحکم الہی
اتمام حجت کی غرض سے جاری ہے اور اب تک میں ہزار سے کچھ زیادہ اشتہارات اسلامی
حجتوں کو غیر قوموں پر پورا کرنے کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں
میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔“
( فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳)

و
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی حیاۃ مبارکہ میں ۱۸۷۸ء سے مختلف مواقع پر حسب
ضرورت اشتہارات کا یہ سلسلہ جاری فرمایا جو آپ کے وصال تک جاری رہا جو اسلام کی فتح اور غلبہ کی
رفیع الشان مہم کے اس محاذ پر نہایت مؤثر اور کارگر کارروائی ثابت ہوئی ۔ ان اعلانات واشتہارات
میں حضور علیہ السلام نے عیسائی پادریوں ہندو منا دوں اور علماء اسلام اور عوام الناس کو مخاطب فرمایا ہے
اور اسلام کی عظمت اور برتری اور رفعت شان اور حقیت نبوت محمدیہ کا بھر پورا ظہار کیا اور ہر مد مقابل کو
مقابلہ کے لئے للکارا۔
تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے
ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے
آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند
ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے
حضرت اقدس کے اشتہارات و اعلانات کو حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ابتداء یکجا
کرنے کی خدمت کا آغاز فرمایا تھا لیکن یہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ تاہم بعد ازاں حضرت میر قاسم علی صاحب
نے جو اشتہارات میسر ہو سکے ان کو یکجا کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا۔
تقسیم ملک کے بعد محترم مولوی عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مجموعہ اشتہارات کے عنوان
سے ان اشتہارات کو تین جلدوں میں اکٹھا کر کے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ کے زیر انتظام زیور طبع سے
آراستہ کیا۔
احمد یہ صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء کے موقعہ پر لندن سے اس ایڈیشن کا ری پرنٹ طبع ہوا تھا۔
اس دوران میں بعض مزید اشتہارات جو دریافت ہوئے ان کو شامل کر کے
مجموعه اشتہارات کا ایڈیشن دوم شائع کیا اور اس مواد کو جو تین جلدوں پر مشتمل تھا دو جلدوں میں منقسم کر دیا۔
خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کی ہدایت اور اجازت سے
مجموعه اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تیسری

ز
دفعہ اشاعت کا انتظام کرنے کی سعادت ارہی ہے اور حضر علیہ اس ام اس عید اللہ تعالی نصرہ العزیز
لمسيح
خ اسیح الخامس
کے اس ارشاد کے تحت کہ عربی اور فارسی زبان میں جو اشعار و عبارات ہیں ان کا ترجمہ اردو زبان
میں دے دیا جائے ۔ جملہ عبارتوں کے تراجم دے دیئے گئے ہیں تا قارئین کے لئے سہولت اور
افادہ کا موجب ہو۔
تھے یا کسی وجہ
اس مجموعہ میں تین اشتہارات نمبر ۱۱۹- ۱۵۶- ۲۹۵ جو پہلے دستیاب نہیں ہوئے تھے یہ
سے اشتہارات میں شامل نہیں ہو سکے تھے انہیں نئے ایڈیشن میں شامل کیا جا رہا ہے۔
مجموعہ اشتہارات جو ایڈیشن دوم میں دو جلدوں میں تھے اور جلد کی ضخامت زیادہ ہونے کی
وجہ سے بھاری ہو چکی تھی ان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں
حسب سابق تین جلدوں میں کر دیا گیا ہے تا کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنا آسان ہو۔
اس مطبوعے کی تیاری و تکمیل کے مختلف مراحل پر جن احباب کرام کا محنت اور شوق شامل رہا
اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے اور اپنے فضلوں سے نوازے اور پڑھنے والوں کو اس علمی خزانہ سے
استفاضہ کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی