پانسور و پیہ کا اشتہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
جلد اول
پانسور و پیر کا اشتہار
میں اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کر کے پنڈت دیانند صاحب سورستی کو خصوصاً اور دیگر
پنڈتان اور علمائے مسیحی کو عموماً بطور اشتہار وعدہ دیتا ہوں کہ اگر ان لوگوں میں سے کوئی صاحب متفرق
مقاموں کے قول جو دید یا انجیل میں بابت تاکید التزام حق گوئی اور راست روی اور صدق شعاری کے
صریح صریح موجود ہوں ، بقید تعداد تکرار تاکید کے ایک فہرست میں نمبر وار جمع کریں۔ یعنی یہ ظاہر کر
کے دکھلا دیں کہ مثلاً تاکید راست گوئی کے ہیں مقام وید میں آئے ہیں یا تیں مقام میں آئے ہیں۔
بعد اس کے ایک نقل اس فہرست کی دستخطی اور مہری اپنے ہمارے پاس بھیج دیں۔ اور میں اس جگہ سے
ایک فہرست مکمل ان آیات اور اقوال کی جو ہم کو خدا تعالیٰ نے بابت لازم پکڑ نے صدق اور راستی کے
کل اقوال اور افعال میں ارشاد فرمایا ہے بعد ثبت دستخط اپنے کے بھیج دوں گا۔
بعد ملاحظہ اور پڑتال صحت کے اگر نمبر مقامات وید یا انجیل کے جو مضمون تاکید راست گوئی پر
بطور تذکیر یا ترغیب یا تبشیر یا انذار یا مدح یا ذم کذب کے دلالت کرتے ہوں ہماری فہرست
لے اصل لفظ سر سوتی ہے۔ کتابت کی غلطی سے سورستی لکھا گیا ہے (مرتب)

پیش کردہ سے تعداد میں زیادہ نکلیں اگر چہ ایک نمبر میں زیادتی ہو یا برابر نکلیں یا ثلث کم نکلیں یا نصف کم
نکلیں تو میں مبلغ پانچ سوروپیہ اس شخص کو دوں گا جو ایسی فہرست پیش کر کے ثابت کرے اور اگر ادا میں
توقف ہو تو شخص غالب کو اختیار ہوگا جو بموجب قانون معاہدہ مجریہ حال اور ایکٹ 10-۱۸۷۷ء کے
روپیہ عہد نامہ ہذا کا مد دسرکار سے وصول کرے ۔ لیکن بعد اس اشتہار کے کوئی سر نہ اٹھائے تو وہ مغلوب
سمجھا جائے گا ۔ فقط
المشتهر
مرزا غلام احمد ولد مرزاغلام مرتضی مرحوم رئيس قادیان عفی عنه
اخبار منشور محمدی بنگلور - جلد ۶ نمبر ۳۳ - ۲۵ ذیقعده ۱۲۹۴ روز شنبه صفحه ۲۱) در
( منقول از روزنامه الفضل قادیان مورخه ۶ را پریل ۱۹۴۱ء صفحه ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی