اقرارات سوامی جی پنڈت دیانند سرسوتی

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بخدمت جناب محمد شریف صاحب (ایڈیٹر منشور محمدی ) بعد السلام علیکم التماس ہے کہ اس سوال کو
مہربانی فرما کر اخبار شریف میں اپنے منطبع فرمائیں۔ و هو هذا
اقرارات سوامی جی پنڈت دیانند سورستی
پہلا اقرار ۔ سب جیو یعنی روح انادی ہیں کہ قدیم سے خود بخود موجود ہیں۔ خدا نے ان کو پیدا
کیا نہیں اور نہ اب کوئی نیا روح پیدا کر سکتا ہے۔ اور نہ
اور نہایہ
دوسرا اقرار پر میشر جو سرشتی کو رچتا ہے تو اس کا یہ باعث ہے کہ پہلے سرشتی میں کچھ روح
بکٹ (مکت) ہو جاتے ہیں اور کچھ پاپ جو باقی رہتے ہیں ان کے پھوک ( بھوگ ) کرانے اور پھل
دینے کے لئے پر میشر سرشتی رچتا ہے۔
تیسرا اقرار مکتی چھ سادھن یعنی چھ عمل سے ہوتی ہے۔ جو شخص ان چھ سادھن کو بجالائے
ضرور اس کی مکتی ہو جاتی ہے۔
چوتھا اقرار۔ جس کی مکتی ہو جاتی ہے وہ سدا آنند میں رہتا ہے اور پھر جنم مرن وغیرہ دو (بھو )
ساگر میں نہیں گرتا۔
پانچواں اقرار بعد گزر نے چار ارب اُنتیس کروڑ چالیس لاکھ اوناسی ہزار نو سو چھیانویں
برس دوره آمد و رفت کل روحوں کو ختم ہو کر پرے آجاتی ہے۔
چھٹا اقرار ۔ یہ سب باتیں وید اور شاستر میں لکھی ہیں۔
لے اصل لفظ سر سوتی ہے۔ کا تب سے سورستی لکھا گیا ہے (مرتب)

تقریر اعتراض
پنڈت صاحب کی تقریر سے تناسخ باطل ٹھہرتا ہے اور دنیا کا بار بار پیدا ہونا غلط ثابت ہوتا ہے
کیونکہ بموجب پہلے اقرار پنڈت صاحب کے پرمیشر کوئی (روح ۔ ناقل ) بنا نہیں سکتا۔ اور بموجب
دوسرے اور تیسرے اقرار پنڈت صاحب کے ہمیشہ روح بکٹ (مکت) ہوتے رہتے ہیں۔ اور
بموجب چوتھے اقرار پنڈت صاحب کے جو روح مکت ہو جاتی ہے پھر واپس نہیں آتی ۔ اور یہ بات تو
ظاہر ہے کہ جیسے جیسے روحیں بکٹ (مکت) ہو جائیں گی اس طرف سے کمی ہوتی جائے گی یہاں تک
کہ ایک دن خزانہ خالی ہو جائے گا۔ پھر اواگون کہاں رہے گی اور سرشتی کا بار بار رچنا کس پر کار سے
ٹھیک بیٹھے گا۔ اگر کوئی کہے کہ روح بے انت ہیں تو اول تو یہ وہم بموجب پانچویں اقرار پنڈت
صاحب کے باطل ہے کیونکہ اگر روح بے انت ہوتے تو ایک مدت معدود میں جو چار ارب ہے کس
طرح ان سب کا دورہ پورا ہو جاتا۔ اور علاوہ اس کے ہم کہتے ہیں کہ جو چیز فی الحقیقت کسی قدر خارج
میں موجود ہے اور دنیا میں آسکتی ہے اور جاسکتی ہے وہ کبھی بے انت نہیں ہو سکتی ۔ جب ایک کو ان میں
سے نکالیں گے تو ضرور ایک کی کمی ہو جائے گی اور جب دو نکالیں گے تو دو کی کمی ہو جائے گی۔ غرض
جیسے نکلتے جائیں گے ویسے کم ہوتے جائیں گے اور ایک دن محکمہ بندو بست کی طرح سرشتہ خدائی کا
تخفیف میں آ جائے گا کیونکہ بموجب اصول پنڈت صاحب کے زمانہ غیر متناہی ہے اور یہاں ثابت
ہو گیا جو روحیں کسی قدر اندازے میں محدود اور متناہی ہیں اور متناہی غیر متناہی سے کبھی نباہ نہیں کر سکتا۔
اس واسطے ضرور کسی دن ٹوٹ (کمی ۔ ناقل ) آجائے گی ۔
بعض لوگ یہ جواب دیتے ہیں کہ روح انادی ہے اور جو چیز انادی ہو وہ گنتی سے باہر ہوتی ہے۔
اس کا یہ جواب ہے کہ خدا بھی انادی ہے مگر گنتی سے باہر نہیں ایک ہے۔

جو چیز موجود ہو گی وہ کسی نہ کسی گنتی میں ضرور داخل ہوگی اور کسی قدر کم کرنے سے ضرور کم
ہو جائے گی ۔ دیکھو ہمارے جیو جو ہمارے شریر ( جسم ۔ ناقل ) میں داخل ہیں یہ بھی بقول تمہارے
انا دی ہیں۔ اگر ہم کسی جگہ چار جیو بیٹھے ہوں اور بعد اس کے ہم میں سے ایک جیو اٹھ کر باہر چلا جاوے تو
ضرور ہم باقی تین جیورہ جائیں گے اور اگر ہم میں سے کوئی نہ اُٹھے گا اور ایک اور جیو آ بیٹھے گا تو ہم
پانچ جیو ہو جائیں گے۔
بعض لوگ یہ کہتے ہیں جو خدا کا حد انتہا کچھ نہیں ہے اس سے ثابت ہوا کہ روح بے انت ہیں۔
اُن حضرات کی خدمت میں یہ عرض ہے کہ بحث تو اس امر میں ہے جو کوئی چیز موجود ہو کر شمار سے باہر
نہیں رہ سکتی ۔ خدا کے طول عرض سے اس بحث کو کیا علاقہ ہے اور خدا بھی تو شمار سے باہر نہیں اور نہ خدا
شمار سے مستثنیٰ ہے۔ انہیں حضرات کا یہ بھی وسواس ( خیال ۔ ناقل ) ہے کہ خدا بوڑھا نہیں ہوتا ، اس کو
موت نہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ روح بے انت ہیں۔
ہماری طرف سے یہ گزارش ہے (کہ) جو ایسی اوٹ پٹانگ باتیں کرنی عقلمندوں کا کام نہیں۔
بھلا کوئی عاقل خیال کرے کہ موجودات میں کے شمار میں خدا کے بوڑھا جوان ہونے کا کیا دخل ہے۔
ہماری کلام تو صرف شمار میں ہے۔ سو ہم بار بار عرض کرتے ہیں جو خدا بھی شمار سے باہر نہیں۔ ایک ہے
اور نہ کوئی اور موجود تعداد سے باہر ہو سکتا ہے۔ جیسا ہم نے ثابت کر دیا۔
مجیب صاحبوں کے ایسے ایسے عجیب جواب ہیں جو حقیقت میں اس لائق ہیں جو ایک ایک نقل
ان کی برٹش انڈیا کے گل عجائب گھروں میں رکھی جائے۔
المعترض ۔ مرزا غلام احمد رئیس قادیان
اخبار منشور محمدی بنگلور ( ریاست میسور ) جلد ۶ نمبر ۳۳-۲۵ ذیقعده ۱۲۹۴ھ صفحہ ۷۰۶)
( بحواله روزنامه الفضل قادیان ۱۲ اپریل ۱۹۴۱ء صفحه ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی