اشتہار پانسور و پیہ
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتہار پانسور و پیه
اشتہار ہذا اس غرض سے دیا جاتا ہے کہ ۷ / دسمبر ۱۸۷۷ء کے وکیل ہندوستان وغیرہ اخبار میں
لائق فائق آریہ سماج والوں ۔ سماج والوں نے بابت روحوں کے اصول اپنا یہ شائع کیا ہے کہ ارواح موجود بے انت
ہیں۔ اور اس کثرت سے ہیں کہ پر میشر کو بھی ان کی تعداد معلوم نہیں ۔ اسی واسطے ہمیشہ مکتی پاتے رہتے
ہیں اور پاتے رہیں گے مگر کبھی ختم نہیں ہو دیں گے ۔ تردید اس کی ہم نے 9 فروری سے 19 مارچ
تک سفیر ہند کے پرچوں میں بخوبی ثابت کر دیا ہے۔ کہ اُصول مذکور سراسر غلط ہے۔ اب بطور
اتمام حجت کے یہ اشتہار تعدادی پانسو روپیہ معہ جواب الجواب با وا نرائن سنگھ صاحب سکرٹری آریہ
سماج والوں
سماج امرتسر کے تحریر کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں اگر کوئی صاحب آریہ سماج وا
میں سے بپابندی اُصولِ مسلّمہ اپنے کے گل دلائل مندرجہ سفیر ہند و دلائل مرقومہ جواب الجواب مشمولہ
اشتہار ہذا کے توڑ کر یہ ثابت کر دے کہ ارواح موجودہ سوا چار ارب کی مدت میں گل دورہ اپنا پورا
کرتے ہیں، بے انت ہیں اور ایشور کو تعداد ان کا نا معلوم رہا ہوا ہے تو میں اس کو مبلغ پانسو روپیہ بطور
انعام کے دوں گا۔ اور در صورت توقف کے شخص مثبت کو اختیار ہوگا کہ بعد دعدالت اختیار کرے لیکن
واضح رہے کہ اگر کوئی صاحب سماج مذکور میں سے اس اصول سے منکر ہو تو صرف انکار طبع کرانا کافی نہ
ہوگا بلکہ اس صورت میں بتصریح لکھنا چاہیے کہ پھر اُصول کیا ہوا؟ آیا یہ بات ہے کہ ارواح ضرور کسی
دن ختم ہو جائیں گے اور تناسخ اور دنیا کا ہمیشہ کے واسطے خاتمہ ہوگا۔ یا یہ اصول ہے کہ خدا اور روحوں کو
پیدا کر سکتا ہے یا یہ کہ بعد مکتی پانے سب روحوں کے پھر ایشور انہیں مکتی یافتہ روحوں کو کیڑے مکوڑے
وغیرہ مخلوقات بنا کر دنیا میں بھیج دے گا، یا یہ کہ ارواح اگرچہ بے انت نہیں اور تعداد ان کا کسی حدود
معین میں ضرور محصور ہے مگر پھر بھی بعد نکالے جانے کے باقی ماندہ اتنے کے اُتنے ہی نہیں رہتے
ہیں۔ نہ مکتی والوں کی جماعت جن میں یہ تازہ مکتی یافتہ جاملتے ہیں۔ اس بالائی آمدن پہلے سے کچھ زیادہ
بن جاتے ہیں ا تے ہیں اور نہ یہ جماعت جس سے کسی قدر ارواح نکل گئے بعد اس خرچ کے کچھ کم ہوتے ہیں۔
غرض جو اصول ہو بہ تفصیل مذکورہ مفصل لکھنا چاہیے۔
المشتهر : مرزاغلام احمد رئیس قادیان عفی عنہ ۲۰ مارچ ۱۸۷۸ء
( منقول از الحکم نمبر ۱۸ جلد ۹ صفحه امورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۵ء کالم ۴۳ وحیات احمد جلد اول حصہ دوم
صفحه ۸۸۰۸۷ طبع دوم و تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱ ۲ و بدر سلسلۃ الجدید جلد نمبر ۸ صفحه ۸ کالم ۲)