با واصاحب کی شرائط مطلوبہ پرچہ سفیر ہند ۲۳ فروری ۱۸۷۸ء کا ایفاء اور نیز چندا مور واجب العرض بہ تفصیل ذیل
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
با وا صاحب کی شرائط مطلو بہ پرچہ سفیر ہند ۲۳ فروری ۱۸۷۸ء
کا ایفاء اور نیز چند امور واجب العرض به تفصیل ذیل
(۱) اول ذکر کرنا اس بات کا قرین مصلحت ہے کہ اشتہار مندرجہ ذیل میں جو حسب درخواست
ہمارے معزز دوست باوا نرائن سنگھ صاحب وکیل کے لکھا جاتا ہے لفظ جرمانہ کے جو بجائے لفظ انعام
کے ثبت ہوا ہے محض بغرض رضا جوئی باوا صاحب موصوف کے درج کیا گیا ہے ورنہ ظاہر ہے کہ ایسا
اندراج مطابق منشاء اصول قوانین مجریہ سرکار کے ہرگز نہیں ہے کیونکہ یہ زیر موعودہ کسی مجرمانہ فعل کا
تاوان نہیں تا اس کا نام جرمانہ رکھا جاوے۔ بلکہ یہ وہ حق ہے جو خود مشتہر نے بطیب نفس و رضائے خاطر
بلا اکراہ غیرے کسی مجیب مصیب کو بپاداش اس کے جواب باصواب کے دینا مقرر کیا ہے۔اس صورت
میں کچھ پوشیدہ نہیں کہ یہ رقم در حقیقت بصلہ اثبات ایک امر غیر مثبت کے ہے جس کو ہم انعام سے تعبیر
کر سکتے ہیں۔ جرمانہ نہیں ہے اور نہ از روئے حکم کسی قانون گورنمنٹ برطانیہ کے کوئی سوال نیک نیتی
سے کرنا یا کسی امر میں بصدق نیت کچھ رائے دینا داخل جرم ہے تا اس نکتہ چینی کی کچھ بنیا د ہو سکے۔ غرض
اس موقعہ پر ثبت لفظ جرمانہ کا بالکل غیر معقول اور مہمل اور بے محل ہے لیکن چونکہ باوا صاحب ممدوح
پرچہ مقدم الذکر میں بزمرہ دیگر شرائط کے یہ شرط بھی لگاتے ہیں کہ بجائے لفظ انعام کے لفظ جرمانہ کا
لکھا جاوے تب ہم جواب دیں گے۔ سوخیر میں وہی لکھ دیتا ہوں ۔ کاش! با وا صاحب کسی طرح جواب
اس سوال اشتہاری کا دیں۔ ہر چ ری کا دیں۔ ہر چند میں جانتا ہوں۔ جو باوا صاحب اس جرح قانونی میں بھی غلطی
پر ہیں اور کوئی ایسا ایکٹ میری نظر سے نہیں گزرا جو نیک نیتی کے سوال کو جرم میں
داخل کرے۔
(۲) شرط دوئم با وا صاحب کی اس طرح پر پوری کر دی گئی ہے جو ایک خط بقلم خود تحریر کر کے باقرار
مضمون مشتہرہ کے خدمت مبارک باوا صاحب میں ارسال کیا گیا ہے۔ باوا صاحب خوب جانتے ہیں جو
اول تو خود اشتہار کسی مشتہر کا جو باضابطہ کسی اخبار میں شائع کیا جاوے قانونا تاثیر ایک اقرارنامہ کی رکھتا ہے
بلکہ وہ بلحاظ تعدد نقول کے گویا صد با تمسک ہیں۔ علاوہ ازاں چٹھیات خانگی بھی جو کسی معاملہ متنازعہ فیہ
میں عدالت میں پیش کئے جاویں ایک قومی دستاویز ہیں اور قوت اقرار نامہ قانونی کے رکھتے ہیں۔ سوچٹھی
خاص بھی بھیجی گئی۔ ماسوائے اس کے جبکہ اس معاملہ میں شہادات زبانی ثالثوں کی بھی موجود ہوگی تو پھر
باوجود اس قدر انواع و اقسام کے ثبوتوں کے حاجت کسی عہد نامہ خاص کی کیا رہی۔ لیکن چونکہ مجھ کو
اتمام حجت مطلوب ہے اس لیے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اس ثبوت پر کفایت نہ کر کے
پھر با واصاحب اقرار نامہ اشٹام کا مطالبہ کریں گے تو فوراً اقرارنامہ مطلوبہ ان کا
معرفت مطبع سفیر ہند کے یا جیسا مناسب ہو خدمت میں اُن کی بھیجا جاوے گا۔ لیکن
با وا صاحب پر لازم ہوگا کہ وہ در صورت مغلوب رہنے کے قیمت اشٹام کی واپس کریں۔
(۳) شرط سوئم میں با وا صاحب روپیہ وصول ہونے کا اطمینان چاہتے ہیں۔ سو واضح
ہو کہ اگر باوا صاحب کا اس فکر سے دل دھڑکتا ہے کہ اگر روپیہ وقت پر ادا نہ ہو تو کس جائداد
سے وصول ہوگا تو اس میں یہ عرض ہے کہ اگر باوا صاحب کو ہماری املاک موجودہ کا حال معلوم نہیں تو
صاحب موصوف کو ایسے قلیل معاملہ میں زیادہ آگاہ کرنا ضروری نہیں۔ صرف اس قدر نشان دہی کافی
ہے کہ در صورت تردد کے ایک معتبر اپنا صرف بٹالہ میں بھیج دیں اور ہمارے مکانات اور اراضی
جو قصبہ مذکور میں قیمتی چھ سات ہزار کے موجود اور واقعہ ہیں ان کی قیمت تخمینی دریافت کر کے اپنے
مضطرب دل کی تسلی کر لیں اور نیز یہ بھی واضح ہو جو بمجرد جواب دینے کے مطالبہ روپیہ کا نہیں ہو سکتا
جیسا کہ با واصاحب کی تحریر سے مفہوم ہوتا ہے بلکہ مطالبہ کا وہ وقت ہوگا کہ جب گل آرائے تحریری
ثالث ان اہلِ انصاف کے جن کے اسمائے مبارکہ تنقیح شرط چہارم میں ابھی درج کروں گا۔ سفیر ہند میں
بشرائط مشروط پر چہ ہذا کے طبع ہو کر شائع ہو جائیں گی۔
جلد اول
(۴) شرط چہارم میں باوا صاحب نے صاحبان مندرجہ ذیل کو منصفان تنقید جواب قرار دیا ہے۔
مولوی سید احمد خان صاحب منشی کنہیا لال صاحب منشی اندر من صاحب۔ مجھ کو
منصفان مجوزہ باوا صاحب میں کسی نہج کا عذر نہیں بلکہ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو انہوں نے
تجویز تقرر ثالثان میں مولوی سید احمد خان صاحب کا نام بھی جو ہم سے اخوت اسلام رکھتے ہیں ، درج
کر دیا۔ اس لیے میں بھی اپنے منصفان مقبولہ میں ایک فاضل آریہ صاحب کو جن کی فضیلت میں باوا
صاحب کو بھی کلام نہیں، باعتماد طبیعت صالحانہ اور رائے منصفانہ ان کی کے داخل کرتا
ہوں جن کے نام نامی یہ ہیں۔ سوامی پنڈت دیانند سرسوتی ۔ حکیم محمد شریف صاحب
امرتسری مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب لاہوری۔ لیکن اتنی عرض اور ہے کہ علاوہ ان
صاحبوں کے کہ فریقین کے ہم مذہب ہیں ۔ دو صاحب مسیحی مذہب بھی ممبر تنقید جواب کے لیے
قرار پانے چاہئیں ۔ سو میری دانست میں پادری رجب علی صاحب اور بابور لیا رام صاحب جو علاوہ
فضیلت علمی اور طبیعت منصفانہ کے اس بحث جاری شدہ سے بخوبی واقف ہیں بشرطیکہ صاحبین موصوفین
براہ مہربانی اس شوری میں داخل ہونا منظور کر لیں اور آپ کو بھی اس میں کوئی کلام نہ ہو، بہتر اور انسب
ہیں۔ ورنہ بالآخر اس طرح تجویز ہوگی کہ ایک صاحب مسیحی مذہب کو آپ قبول کر کے اطلاع دے دیں
اور ایک کے اسم مبارک سے میں مطلع کروں گا۔
اور تصفیہ اس طرح پر ہوگا کہ بعد طبع ہونے جواب آپ کے ان صاحبوں کو جو حسب مرضی
فریقین ثالث قرار پائے ہیں بذریعہ خانگی خطوط کے اطلاع دی جائے گی لیکن ہر ایک فریق ہم دونوں
میں سے ذمہ دار ہوگا کہ اپنے منصفین مجوزہ کو آپ اطلاع دے۔ تب صاحبان منصفین اول ہمارے
سوال نمبر ا کو دیکھیں گے اور بعد اس کے تبصرہ مشمولہ شرائط ہذا کو جس میں آپ کے جواب الجواب کا جو
۱۸ فروری آفتاب پنجاب : آفتاب پنجاب میں طبع ہوا تھا ، ازالہ ہے۔ بغور ملاحظہ فرمائیں گے۔ پھر آپ کا جواب
بند بر تمام پڑھ کر جانچیں گے کہ آیا اس جواب سے وجوہات ہمارے رڈ ہو گئے یا نہیں؟ اور یہ بھی