اعلان بجواب پیغام سوامی سوامی دیانند درباره منظوری بحث بالمواجہ
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان
سوامی دیانند سرسوتی صاحب نے بجواب ہماری اس بحث کے جو ہم نے روحوں کا بے انت ہونا
باطل کر کے غلط ہونا مسئلہ تناسخ اور قدامت سلسلۂ دنیا کا ثابت کیا ہے۔ معرفت تین کس آریہ سماج
والوں کے یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر چہ ارواح حقیقت میں بے انت نہیں ہیں لیکن تناسخ اس طرح پر
ہمیشہ رہتا ہے کہ جب سب ارواح مکتی پا جاتے ہیں تو پھر بوقت ضرورت مکتی خانہ سے باہر نکالی جاتی
ہیں۔ اب سوامی صاحب فرماتے ہیں کہ اگر ہمارے اس جواب میں کچھ شک ہو تو بالمواجہ بحث کرنی
چاہیے۔ چنانچہ اس بارے میں سوامی صاحب کا خط بھی آیا۔ اس خط میں بھی بحث کا شوق ظاہر کرتے
ہیں۔ اس واسطے بذریعہ اس اعلان کے عرض کیا جاتا ہے کہ یہ بحث بالمواجہ ہم کو بسر و چشم منظور ہے۔
کاش ! سوامی صاحب کسی طرح ہمارے سوالوں کا جواب دیں۔ مناسب ہے کہ سوامی صاحب کوئی
مقام ثالث بالخیر کے واسطے انعقاد اس جلسہ کی تجویز کر کے بذریعہ کسی مشہور اخبار کے تاریخ و مقام کو
مشتہر کر دیں۔ لیکن اس جلسہ میں شرط یہ ہے کہ یہ جلسہ بحاضری چند منصفان صاحب لیاقت اعلیٰ کہ تین
صاحب ان میں سے ممبران برہمو سماج اور تین صاحب مسیحی مذہب ہوں گے۔ قرار پاوے گا۔ اوّل
تقریر کرنے کا ہمارا حق ہوگا کیونکہ ہم معترض ہیں ۔ پھر پنڈت صاحب برعایت شرائط جو چاہیں گے
جواب دیں گے۔ پھر اس کا جواب الجواب ہماری طرف سے گزارش ہوگا اور بحث ختم ہو جائے گی ۔ ہم
سوامی صاحب کی اس درخواست سے بہت خوش ہوئے ۔ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ کیوں سوامی صاحب
اور اور دھندوں میں لگے ہوئے ہیں اور ایسی بحث اور اعتراض کا جواب نہیں دیتے جس نے سب
آریہ سماج والوں کا دم بند کر رکھا ہے۔ اب اگر سوامی صاحب نے اس اعلان کا کوئی جواب مشتہر نہ کیا تو
بس یہ سمجھو کہ سوامی صاحب صرف باتیں کر کے اپنے موافقین کے آنسو پونچھتے ہیں اور مکت یا بوں کی
واپسی میں جو جو مفاسد ہیں مضمون مشمولہ متعلقہ اس اعلان میں درج ہیں۔ ناظرین پڑھیں اور
انصاف فرماویں۔
المع
مرزاغلام احمد رئیس قادیان - ۱۰رجون ۱۸۷۸ء
( منقول از رساله برادر ہند لا ہو ر بابت جولائی ۱۸۷۸ ء و حیات احمد جلد اول حصہ دوم صفحه ۱۸۵، ۶ ۱۸ اطبع دوم ۔
الحکم نمبر ۱۹ جلد ۹ صفحه ا کالم اول ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ء و بد رسلسله جدید جلد اول نمبر ۱۰صفحه ۶ کالم ۲ مورخه ۱۸ جون ۱۹۰۸ء )