اعلان متعلقہ مضمون ابطال تناسخ و مقابلہ و ید و فرقان مع اشتہار پانسور و پیہ
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان متعلقہ مضمون ابطال تناسخ و مقابله و ید و فرقان مع اشتهار
پانسور و پیہ جو پہلے بھی بمباحثہ با وا صاحب مشتہر کیا گیا تھا
ناظرین انصاف آئین کی خدمت بابرکت میں واضح ہو کہ باعث مشتہر کرنے اس اعلان کا یہ
ہے کہ عرصہ چند روز کا ہوا ہے کہ پنڈت کھڑک سنگھ صاحب ممبر آریہ سماج امرتسر قادیان میں تشریف
لائے اور مستدعی بحث کے ہوئے۔ چنانچہ حسب خواہش ان کے دربارہ تناسخ اور مقابلہ وید اور قرآن
کے گفتگو کرنا قرار پایا۔ برطبق اس کے ہم نے ایک مضمون جو اس اعلان کے بعد میں تحریر ہوگا۔ ابطال
تناسخ میں اس التزام سے مرتب کیا کہ تمام دلائل اس کے قرآن مجید سے لئے گئے اور کوئی بھی ایسی
دلیل نہ لکھی کہ جس کا ماخذ اور منشاء قرآن مجید نہ ہو اور پھر مضمون جلسہ عام میں پنڈت صاحب کی
خدمت میں پیش کیا گیا تا کہ پنڈت صاحب بھی حسب قاعدہ ملتزمہ ہمارے کے اثبات تناسخ میں وید
کی شہرتیاں پیش کریں اور اس طور سے مسئلہ تناسخ کا فیصلہ پا جائے اور وید اور قرآن کی حقیقت بھی
ظاہر ہو جائے کہ ان میں سے کون غالب اور کون مغلوب ہے۔ اس پر پنڈت صاحب نے بعد سماعت
تمام مضمون کے دلائل وید کے پیش کرنے سے عجز مطلق ظاہر کیا اور صرف دو شرتیاں رگوید سے پیش
کیں کہ جن میں ان کے زعم میں تناسخ کا ذکر تھا اور اپنی طاقت سے بھی کوئی دلیل پیش کردہ ہماری کورڈ
نہ کر سکے۔ حالانکہ ان پر واجب تھا کہ بمقابلہ دلائل فرقانی کے اپنے وید کا بھی کچھ فلسفہ ہم کو دکھلاتے
اور اس دعوی کو جو پنڈت دیانند صاحب مدت دراز سے کر رہے ہیں کہ وید سر چشمہ تمام علوم فنون کا
ہے ثابت کرتے لیکن افسوس کہ کچھ بھی نہ بول سکے اور دم بخود رہ گئے اور عاجز اور لاچار ہو کر اپنے
گاؤں کی طرف سدھار گئے ۔ گاؤں میں جا کر پھر ایک مضمون بھیجا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو ابھی
بحث کرنے کا شوق باقی ہے اور مسئلہ تناسخ میں مقابلہ وید اور قرآن کا بذریعہ کسی اخبار کے چاہتے ہیں۔
سو بہت خوب ہم پہلے ہی طیار ہیں ۔ مضمون ابطال تناسخ جس کو ہم جلسہ عام میں گوش گزار پنڈت
صاحب موصوف کر چکے ہیں وہ تمام مضمون دلائل اور براہین قرآن مجید سے لکھا گیا ہے اور جابجا
آیات فرقانی کا حوالہ ہے۔ پنڈت صاحب پر لازم ہے کہ مضمون اپنا جو دلائل بید سے بمقابلہ مضمون
ہمارے کے مرتب کیا ہو، پر چہ سفیر ہند یا برادر ہند یا آریہ در پن میں طبع کراویں۔ پھر آپ ہی دانالوگ
دیکھ لیں گے اور بہتر ہے کہ ثالث اور منصف اس مباحثہ تنقیح فضیلت وید اور قرآن میں دو شریف اور
فاضل آدمی مسیحی مذہب اور برہمو سماج سے جو فریقین کے مذہب سے بے تعلق ہیں ، مقرر کئے جائیں
سو میری دانست میں ایک جناب پادری رجب علی صاحب جو خوب محقق مدقق ہیں اور دوسرے جناب
پنڈت شیو نرائن صاحب جو برہمو سماج میں اہلِ علم اور صاحب نظر دقیق ہیں، فیصلہ اس امر متنازعہ فیہ
میں حکم بننے کے لیے بہت اولی اور انسب ہیں ۔ اس طور پر بحث کرنے میں حقیقت میں چار
فائدے ہیں۔ اول یہ کہ بحث تناسخ کی بہ تحقیق تمام فیصلہ پا جائے گی ۔ دوم اس موازنہ اور مقابلہ سے
امتحان ویدا اور قرآن کا بخوبی ہو جائے گا اور بعد مقابلہ کے جو فرق اہل انصاف کی نظر میں ظاہر ہوگا وہی
فرق قول فیصل متصور ہوگا ۔ سوم یہ فائدہ کہ اس التزام سے ناواقف لوگوں کو عقائد مندرجہ وید اور قرآن
سے بکلی اطلاع ہو جائے گی ۔ چہارم یہ فائدہ کہ یہ بحث تناسخ کی کسی ایک شخص کی رائے کا خیال نہیں
کی جائے گی بلکہ محول بکتاب ہو کر اور معتاد طریق سے انجام پکڑ قابل تشکیک اور تربیف نہیں رہے گی۔
اور اس بحث میں یہ کچھ ضرور نہیں کہ صرف پنڈت کھڑک سنگھ صاحب تحریر جواب کی تن تنہا محنت
اُٹھائیں بلکہ میں عام اعلان دیتا ہوں کہ منجملہ صاحبان مندرجہ عنوان مضمون ابطال تناسخ جو ذیل میں
تحریر ہوگا کوئی صاحب ارباب فضل و کمال میں سے متصدی جواب ہوں اور اگر کوئی صاحب بھی باوجود
L
اس قدر تاکید مزید کے اس طرف متوجہ نہیں ہوں گے اور دلائل ثبوت تناسخ کے فلسفہ متدعو یہ وید سے
پیش نہیں کریں گے یا در صورت عاری ہونے وید کے ان دلائل سے اپنی عقل سے جواب نہیں دیں گے
تو ابطال تناسخ کی ہمیشہ کے لیے ان پر ڈگری ہو جائے گی اور نیز دعوئی وید کا کہ گویا وہ تمام علوم وفنون پر
متضمن ہے محض بے دلیل اور باطل ٹھہرے گا اور بالآخر بغرض توجہ دہانی یہ بھی گزارش ہے کہ میں نے
جو قبل اس سے فروری ۱۸۷۸ء میں ایک اشتہار تعدادی پاسور میں پیہ بابطال مسئلہ تناسخ دیا تھا وہ
اشتہا ر اب اس مضمون سے بھی بعینہ متعلق ہے اگر پنڈت کھڑک سنگھ صاحب یا کوئی اور صاحب
ہمارے تمام دلائل کو نمبر وار جواب دلائل مندرجہ وید سے دے کر اپنی عقل سے توڑ دیں گے تو بلا شبہ
رقم اشتہار کے مستحق ٹھہریں گے اور بالخصوص بخدمت کھڑک سنگھ صاحب کہ جن کا یہ دعوی ہے کہ
ہم پانچ منٹ میں جواب دے سکتے ہیں یہ گزارش ہے کہ اب اپنی اس استعداد علمی کو رو بروئے
فضلائے نامدار ملت مسیحی اور برہمو سماج کے دکھلا دیں اور جو جو کمالات ان کی ذات سامی میں پوشیدہ
ہیں منصہ ظہور میں لاویں ورنہ عوام کا لانعام کے سامنے دم زنی کرنا صرف ایک لاف گزاف
ہے اس سے زیادہ نہیں۔
الراقم: مرزاغلام احمد رئیس قادیان
( منقول از حضرت اقدس کی پُرانی تحریریں حصہ اول صفحه ۱ تا ۳ مطبوعہ ۳۰ رمئی ۱۸۹۹ء ۔ مرتبہ ایڈیٹر الحکم )
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳ تا ۶ )
لے یہ اشتہار سفیر ہند مورخہ ۹ رفروری ۱۸۷۸ ء کا ہے جو باوجود تلاش کے نہیں ملا ۔ ( مؤلف )