اشتہار بغرض استعانت و استظہار از انصار دین محمد مختار صلّی اللہ علیہ وعلٰی آلہ الابرار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتہار بغرض استعانت و استظهار از انصاردین
محمد مختار صلی اللہ علیہ وعلی آلہ الابرار
اخوان دیندار و مومنین غیرت شعار و حامیان دین اسلام و تبعین سنت خیر الا نام پر روشن ہو کہ
اس خاکسار نے ایک کتاب متضمن اثبات حقانیت قرآن و صداقت دینِ اسلام ایسی تألیف کی ہے
جس کے مطالعہ کے بعد طالب حق سے بحر قبولیت اسلام اور کچھ بن نہ پڑے۔ اور اس کے جواب میں
قلم اٹھانے کی کسی کو جرات نہ ہو سکے۔ اس کتاب کے ساتھ اس مضمون کا ایک اشتہار دیا جاوے گا کہ
جو شخص اس کتاب کے دلائل کو توڑ دے ومع ذالک اس کے مقابلہ میں اسی قدر دلائل یا ان کے نصف
یا ثلث یا ربع یا خمس سے اپنی کتاب کا (جس کو وہ الہامی سمجھتا ہے ) حق ہونا یا اپنے دین کا بہتر
ہونا ثابت کر دکھائے اور اس کے کلام یا جواب کو میری شرائط مذکورہ کے موافق تین منصف ( جن کو
مذہب فریقین سے تعلق نہ ہو ) مان لیں تو میں اپنی جائداد تعدادی دس ہزار روپیہ سے ( جو میرے
طرور
قبضہ و تصرف میں ہے ) دستبردار ہو جاؤں گا اور سب کچھ اس کے حوالہ کر دوں گا۔ اس باب میں جس
طرح کوئی چاہے اپنی اطمینان کرلے۔ مجھ سے تمسک لکھا لے یا رجسٹری کرا لے اور میری جائداد
منقولہ و غیر منقولہ کو آکر بچشم خود دیکھ لے۔
باعث تصنیف اس کتاب کے پنڈت دیانند صاحب اور ان کے اتباع ہیں جو اپنی
امت کو آریہ سماج کے نام سے مشہور کر رہے ہیں اور بجز اپنے وید کے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی مسیح
اور حضرت محمد مصطفی علیہم السلام کی تکذیب کرتے ہیں اور نعوذ باللہ توریت ، زبور، انجیل، فرقان مجید کو
محض افتراء سمجھتے ہیں اور ان مقدس نبیوں کے حق میں ایسے توہین کے کلمات بولتے ہیں کہ ہم سُن نہیں
سکتے ۔ ایک صاحب نے ان میں سے اخبار سفیر ہند میں بطلب ثبوت حقانیت فرقان مجید کئی دفعہ
ہمارے نام اشتہار بھی جاری کیا ہے۔ اب ہم نے اس کتاب میں ان کا اور ان کے اشتہاروں کا کام
تمام کر دیا ہے اور صداقت قرآن و نبوت کو بخوبی ثابت کیا۔ پہلے ہم نے اس کتاب کا ایک حصہ پندرہ
جزو میں تصنیف کیا۔ بغرض تکمیل تمام ضروری امروں کے نو حصے اور زیادہ کر دیئے جن کے سبب سے
تعداد کتاب ڈیڑھ سو جزء ہو گئی۔ ہر ایک حصہ اس کا ایک ایک ہزار نسخہ چھپے تو چورانوے روپیہ صرف
ہوتے ہیں۔ پس کل حصص کتاب نو سو چالیس روپے سے کم میں چھپ نہیں سکتے ۔
از انجا کہ ایسی بڑی کتاب کا چھپ کر شایع ہونا بجزر معاونت مسلمان بھائیوں کے بڑا مشکل امر
ہے اور ایسے کام میں اعانت کرنے میں جس قدر ثواب ہے وہ ادنی اہل اسلام پر بھی مخفی نہیں ۔ لہذا
اخوان مومنین سے درخواست ہے کہ اس کارخیر میں شریک ہوں اور اس کے مصارف طبع میں معاونت
کریں۔ اغنیاء لوگ اگر اپنے مطبخ کے ایک دن کا خرچ بھی عنایت فرمائیں گے تو یہ کتاب بسہولت اپنے
چھپ جائے گی ورنہ یہ مہر درخشاں چُھپا رہے گا یا یوں کریں کہ ہر ایک اہلِ وسعت بہ نیت خریداری
کتاب پانچ پانچ روپیہ معہ اپنی درخواستوں کے راقم کے پاس بھیج دیں۔ جیسے جیسے کتاب چھپتی جائے گی
ان کی خدمت میں ارسال ہوتی رہے گی۔
غرض انصار اللہ بن کر اس نہایت ضروری کام کو جلد تر بسر انجام پہونچا دیں اور نام اس کتاب کا
البراهين الاحمديه على حقية كتاب الله القرآن و النبوة المحمديه “ رکھا
گیا ہے۔ خدا اس کو مبارک کرے اور گمراہوں کو اس کے ذریعہ سے اپنے سیدھے راہ پر چلا دے۔ آمین
المشتر: - خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۔ ملک پنجاب
( منقول از ضمیمه اشاعۃ السنۃ نمبر ۴- جلد دوئم صفحہ ۳-۴ بابت اپریل ۱۸۷۹ء مطبوعہ مئی ۱۸۷۹ء
مصنفہ مولوی ابوسعید محمد حسین بٹالوی بحواله تبلیغ رسالت جلد اصفحه بے تاب )