اعلان بابت قیمت کتاب براہین احمدیہ و تاریخ طبع
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان
کتاب براہین احمدیہ کی قیمت و تاریخ طبع
واضح ہو کہ جو اصل قیمت اس کتاب کی بلحاظ ضخامت اور حُسن اور لطافت ذاتی اس کے اور نیز
(1) جناب نواب شاہجہان بیگم صاحبہ بالقا بہ والیہ بھوپال
بنظر اس پاکیزگی خط اور تحریر
(۲) جناب مولوی محمد چراغ علی خاں صاحب نائب معتمد مدارالمہام اور عمدگی کا غذ وغیرہ لوازم اور
دولت آصفیه حیدر آباد دکن
مراتب کے کہ جن کے
(۳) جناب غلام قادر خان صاحب وزیر ریاست نالہ گڑھ پنجاب
التزام سے یہ کتاب چھاپی
(۴) جناب نواب مکرم الدولہ بہادر حیدر آباد
عه
جائے گی۔ بیس روپیہ سے کم
(۵) جناب نواب نظیر الدولہ بہادر بھوپال
نہ تھی مگر ہم نے محض اس امید
(۶) جناب نواب سلطان الدولہ بہادر بھوپال
اور نظر سے جو بعض امراء
(۷) جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادر لو دھیانہ پنجاب
(۸) جناب نواب غلام محبوب سبحانی خان صاحب بہادر رئیس اعظم لاہور
اسلام جودی ہمت اور
(۱۰) جناب سردار غلام محمد خان صاحب رئیس واہ
(۹) جناب نواب محمد فیروز الدین خان صاحب بہادر وز یر اعظم ریاست بہاولپور اولوالعزم ہیں اس کتاب کی
اعانت میں توجہ کامل
(1) جناب مرزا سعید الدین احمد خان صاحب بہادر کسرا اسٹنٹ کمشنر فیروز پور فرماویں گے اور اس طور سے
جبر اُس نقصان کا ہو جاوے گا جو کمی قیمت کے باعث سے عاید حال ہوگا۔ صرف پانچ روپیہ قیمت مقرر پانچ
کی تھی مگر اب تک ایسا ظہور میں نہ آیا اور ہم انتظار کرتے کرتے تھک بھی گئے ۔ البتہ کئی ایک صاحبان
عالی ہمت یعنی جناب نواب صاحب بہادر فرمانروائے ریاست لوہارو اور علاوہ ان کے
جناب خلیفه سید محمد حسن خان بهادر وزیر اعظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ نے جو ہمیشہ اشاعت
علمی اور ہمدردی قومی اور دینی خیر خواہی بندگان الہی میں بدل و جان مصروف ہو رہے ہیں۔ اس کام
میں بھی جس کی علت غائی اشاعت دلائل حقیت دینی اور اظہار شان اور شوکت اور راستی اور
صداقت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ہے خریداری کتب اور فراہمی خریداروں میں کما حقہ
مدد فرمائی کہ جس کی تفصیل انشاء اللہ عنوان کتاب براہین احمدیہ پر درج کی جائے گی اور جناب
نواب صاحب بہادر ممدوح نے علاوہ خریداری کتب کے کسی قدر روپیہ بطور اعانت کتاب کے عطا
فرمانا بھی وعدہ فرمایا۔
لیکن بباعث اس کے جو قیمت کتاب کی نہایت ہی کم تھی اور جبر نقصان اس کے کا بہت سی
امانتوں پر موقوف تھا جو محض فی سبیل اللہ ہر طرف سے کی جاتیں طبع کتاب میں بڑی توقف ظہور میں
آئی مگر اب کہاں تک توقف کی جائے ناچار بصد اضطرار یہ تجویز سوچی گئی جو قیمت کتاب کی جو بنظر
حیثیت کتاب کے بغایت درجہ قلیل اور ناچیز ہے دو چند کی جائے۔ لہذا بذریعہ اعلان ہذا کے ظاہر کیا
جاتا ہے جو من بعد جملہ صاحبین باستثناء ان صاحبوں کے جو قیمت ادا کر چکے ہیں یا ادا کرنے کا وعدہ ہو
چکا ہے قیمت اس کتاب کی بجائے پانچ روپیہ کے دس روپیہ تصور فرماویں۔ مگر واضح رہے کہ اگر بعد
معلوم کرنے قدرو منزلت کتاب کے کوئی امیر عالی ہمت محض فی سبیل اللہ اس قد را عانت فرماویں گے
کہ جو کسر کمی قیمت کی ہے اس سے پوری ہو جائے گی تو پھر بہ تجدید اعلان وہی پہلی قیمت کہ جس میں
عام مسلمانوں کا فائدہ ہے قرار پا جائے گی اور ثواب اس کا اس محسن کو ملتا رہے گا۔ اور یہ وہ خیال
ہے کہ جس سے ابھی میں نا امید نہیں اور اغلب ہے کہ بعد شائع ہونے کتاب اور معلوم ہونے فوائد اس
کے کہ ایسا ہی ہو اور انشاء اللہ یہ کتا ناء اللہ یہ کتاب جنوری ۱۸۸۰ ء میں زیر طبع ہو کر اس زیر طبع ہو کر اس کی اجراء اسی مہینہ ؟ یا فروری
میں شائع اور تقسیم ہونی شروع ہو جائے گی۔ مکرر یہ کہ میں اس اعلان میں مندرجہ حاشیہ صاحبان کا بدل
مشکور ہوں کہ جنہوں نے سب سے پہلے اس کتاب کی اعانت کے لیے بنیاد ڈالی اور خریداری کتب کا
وعدہ فرمایا۔ مورخه ۳ دسمبر ۱۸۷۹ء
المعلن
مرزاغلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور ۔ پنجاب
( منقول از اخبار سفیر ہند نمبر ۱ ۵ - مطبوعه ۲۰ دسمبر ۱۸۷۹ء صفحه ۸۲۴)
تبلیغ رسالت جلد اصفحه و تاو)