لالہ جیون داس سیکرٹری آریہ سماج لاہور کا اعلان

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لالہ جیون داس سیکرٹری آریہ سماج لاہور کا
اعلان
آج میں نے اتفاقاً آپ کے اخبار مطبوعہ 9 فروری کے ابتدائی صفحہ میں ایک اشتہارے منجانب
مرزا غلام احمد رئیس قادیان دیکھا۔ لہذا اس کی نسبت چند سطور ارسال خدمت ہیں امید کہ درج اخبار
فرما کر مشکور فرمائیے گا۔ راقم اشتہار نے لکھا ہے کہ جو صاحب منجملہ توابع سوامی دیانند سرسوتی صاحب
سوال ہذا کا جواب دے کر ثابت کرے کہ روح بے انت ہیں اور پر میشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں تو میں
اس کو مبلغ پانچ سوروپیہ بطور انعام کے دوں گا ۔ اس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ لفظ توابع سے صاحب راقم
کا کیا مطلب ہے اگر آریہ سمارج والوں سے مراد ہے تو معلوم رہے کہ وے لوگ سوامی دیانند کے
تو ابعین سے نہیں ہیں یعنی وے عام طور پر پابند خیالات سوامی دیانند کے نہیں ۔ ہاں ان کے خیالات
میں سے جو بات جس کو معقول معلوم ہوتی ہے وہ اس کو مانتا ہے۔ اور یہ امر کچھ آریہ سماج والوں سے
ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر کوئی امر معقول کو پسند کرتا ہے۔ اب رہی یہ بات کہ روح بے انت ہیں اور ہے۔ار
پر میشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں ، آریہ سماج اس کو مانتی ہے یا نہیں۔ تو معلوم ہو کہ یہ مسئلہ آریہ سماج کے
اصولوں میں داخل نہیں ہے۔ اگر کوئی ممبر سماج کا اس کا دعویدار ہو تو اس سے سوال کرنا چاہیے اور اسی کو
لے یہ اشتہار مورخه ۹ فروری ۱۸۷۸ ء با وجود تلاش کے نہیں ملا۔ اس لیے سکرٹری آریہ سماج لاہور کا اعلان درج کر دیا
ہے کیونکہ اس میں اس اشتہار کا خلاصہ مضمون موجود ہے۔ اسی اشتہار کا نوٹ صفحہ ا پر لکھا گیا ہے۔ (مرتب)

اس کا جواب دینا لازم ہے۔ چونکہ اس اشتہار سے لوگوں کو یہ
ا
جلد اول
ار سے لوگوں کو یہ مغالطہ پیدا ہوتا تھا کہ آریہ سماج والے
سوامی دیانند صاحب کے پیرو اور تابع ہیں۔ حالانکہ یہ بات نہیں۔ اس لیے بغرض اشتہار اور مغالطہ
مذکور کے یہ تحریر عمل میں آئی۔
راقم جیوند اس سیکرٹری آریہ سماج لاہور
( منقول از حیات احمد جلد اول نمبر دوم صفحہ ۱۸۰،۱۷۹ طبع دوم )

آج 10 میں سے 10 باقی